• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عالم اسلام میں انقلاب کی سونامی

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
عالم اسلام میں انقلاب کی سونامی


ماضی اور حال میں کئی ممالک میں آنے والے انقلاب ایک قدر مشترک رکھتے ہیں اور وہ یہ کہ طویل عرصہ تک جابر حکمرانوں کے ظلم اور محرومی کی چکی میں پسے ہوئے عوام کے صبرکا پیمانہ ایک نہ ایک دن لبریز ہو کر سونامی طوفان کی شکل اختیار کر لیتا ہے جس کے سامنے بڑے سے بڑے جابر حکمران اپنی تمام ظاہری قوت اور حکومتی وسائل کے باوجود یا تو عوام کے غیض و غضب کا نشانہ بنتا ہے اور یا فرار ہونے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ انقلاب فرانس اور انقلاب روس سے بعد میں آنے والے بعض حکمرانوں نے رعایا کو اپنی موروثی جائیداد تصور کیا اور اس کا نتیجہ مصر کے شاہ فاروق‘ ایران کے شہنشاہ رضا پہلوی کے انجام کی صورت میں دنیا کے سامنے ہے۔ اس کے باوجود اسلامی دنیا کے اکثر و بیشتر حکمران وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اکیسویں صدی میں عالمی سطح پر نمودار ہونے والے تاریخ کے نئے تقاضوں کا ادراک نہ کر سکے۔ حال ہی میں تیونسیا کے سابق صدر زین العابدین بن علی کو طاقت اخوت عوام کی تاب نہ لا سکنے پر تیونس سے فرار ہو کر سعودی عرب میں پناہ ڈھونڈنی پڑی۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
ایسا لگتا ہے کہ تیونسیا کے انقلاب کی بازگشت قاہرہ میں بھی عوامی غیض و غضب کی دستک دینے لگی ہے۔ اے ایف پی اور بی بی سی کے مطابق مصر میں احتجاجی مظاہروں پر پابندی کے باوجود صدر حسنی مبارک کی حکومت کے خلاف پولیس سے جھڑپوں میں 55 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ مظاہرین نے حکمران جماعت کے ہیڈ کوارٹر پر بموں سے حملہ کیا اور سرکاری عمارت کو نظرآتش کر دیا۔ اب تک 800 سے اوپر افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور مصر کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو پھانسی دی جائے گی۔ مظاہرین صدر حسنی مبارک کی برطرفی کے نعرے لگا رہے ہیں جبکہ اطلاعات کے مطابق صدر کا بیٹا جمال حسنی جس کو مستقبل کا متوقع صدارتی امیدوار خیال کیا جاتا ہے اپنی بیوی اور بیٹی سمیت لندن پہنچ گیا ہے۔ قاہرہ اور سویز میں گزشتہ تین روز سے مظاہرین اور پولیس میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے یہ مظاہرے حکومتی تشدد کرپشن غربت اور بے روزگاری کے خلاف کئے جا رہے ہیں۔ صنعاءسے تازہ ترین یہ خبر موصول ہوئی ہے کہ تیونس اور مصر کے بعد یمن میں بھی عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ صنعاءمیں بیروزگاری کرپشن اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے تنگ آواز سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے یمن کی حکومت اور صدر کی برطرفی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یمن میں ہزاروں یمنی مظاہرین صدر علی عبد اللہ صالح سے ملک چھوڑنے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور دارالحکومت میں مختلف اطراف سے جمع ہونے والے مظاہرین صدر علی عبد اللہ صالح کے گزشتہ 33 سال سے اقتدار پر قابض رہنے پر انقلاب کے نعرے لگا رہے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق انڈونیشیاءمیں بھی عوام نعرے لگاتے اور بینرز اٹھائے حکومت کے خاتمہ کا مطالبہ کر رہے ہیں عالم اسلام کا یہ منظر نامہ ابھرتے دیکھ کر مرزا غالب کا یہ مصرعہ یاد آتا ہے
کس کے گھر جائے گا طوفانِ بلا میرے بعد​

عالم اسلام میں انقلاب کی سونامی​
 
Top