• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عالم بن گیا لیکن میرا علم جوں کا توں کیوں؟

شمولیت
جون 21، 2019
پیغامات
97
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
41
*از محمد عبد الرحمن کاشفی اڑیشوی*
ــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــ ــــــــــــــــ ـــــــــــــــــ ــــــــــــــ

عموما سند فراغت کے حصول کے بعد اکثر طلبہ کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جماعتوں میں تو درجہ بدرجہ آگے بڑھتے گئے لیکن جو بننا تھا وہ نہ بن سکے.ان صلاحیتوں کے مالک نہ ہو سکے جن صلاحیتوں کا خواب ہم نے دیکھا تھا.

وجوہات
ــــــــــــــ
۱ـ احساس کمتری کا شکار ہونا.
۲-پڑھ لوں تو ۱۰ نہ پڑھوں تو ۸ ہی سہی ـ
آج کل طلبہ کے ذہنوں میں یہ محاورہ خوب گردش کرنے لگا ہے.
مطلب یہ ہے کہ اگر اچھا عالم بن بھی جاؤں تو کونسا کروڑپتی بن جاؤنگا.کچھ بھی کر مر کے سات آڑھ ہزار تو کما ہی لونگا.
۳-جماعت پنجم سے کافی طلبہ تنزلی کے شکار ہیں.طلبہ بڑی کتابون کو اچھے طریقے سے حل کرنے ،نصوص و عبارت کے حفظ و مذاکرہ سے فارغ ہو جاتے ہیں.
۴ـ تطبیقی (practical )پڑھائی کا انعدام (غیر موجودگی)

حلول(بالترتیب)
ــــــــ ــــــــــ ـــــــ
۱ـ اپنے آپکو چھوٹا اور کمزور سمجھنا آج سے چھوڑ دیں. اگر خود کو ورثاء انبیاء شمار کرتے ہوں.
اگر وارثین انبیاء کا یہ حال رہا تو ذرا سوچیں کہ باقی لوگوں کا کیا حال ہوگا؟اور ویسے بھی مشقت و پریشانی میں کون مبتلی نہیں؟ کبھی دنیا داروں سے ملاقات کے بعد ان سے انکا حال دریافت فرما لیں بشرطیکہ وہ سچے ہوں تو اپنے حال پر اللہ کا شکر ادا کرینگے.
۲-یہ کلام لغو ہے.یہ تو ان لوگوں کا کلام ہونا چاہئے جو پیسوں کے لئے پڑھتے ہیں.اور جہاں تک دنیا کی بات ہے وہ تو ملنی ہی ہے. لیکن یاد رہے آپ پیسوں کے وارث بننے نہیں جا رہے ہیں علم کے وارث بننے جا رہے ہیں اور اللہ تعالی نے فرمیا ہے _يَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ‏_
ترجمہ ـ تم میں سے جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جن کو علم عطا کیا گیا ہے اللہ ان کو درجوں میں بلند کرے گا.

یہ آیت بھی علم والے بدری صحابہ کی شان میں نازل ہوئی اور یہ آیت میں اللہ تعالی کا صریح فرمان ہے کہ وہ علم والوں کے درجات کو ضرور بلند فرمائیگا. تو ذرا غور کریں کہ کیا ایک اچھے عالم کے لئے اللہ تعالی عمدہ رزق کا انتظام نہیں کریگا؟
۳-اللہ کے واسطے وقت کو ضائع نہ کریں اور بلا وجہ موبائل کا استعمال نہ کریں.
ـ یہ مت سمجھیں کہ یاد کرنے کی چیزیں تو بس قواعد اور ابتدائی کتابوں تک محدود ہیں.امام رحبي شافعي فرماتے ہیں کہ{العلم فی الصدور لا فی السطور}علم نام ہی اسکا ہے جو سینوں میں محفوظ ہو نہ کہ وہ رسم و سطر جو کتابوں میں درج ہیں.جب آپ حفظ کرنے کو خیرآباد کہہ چکے ہیں تو سمجھ لیجئے کہ طلب علم سے آپ نے چھٹی لے لی ہے.اب گلہ شکوہ سے کچھ نہ ہوگا.
ـ مختصر حاشیہ تیار کرنے کا اہتمام کریں ـ اساتذہ کے علمی مباحث کو لکھیں اور یاد بھی کریں.
ـ بس درسگاہ میں پابندی کر لینے سے علمی پختگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا.علم کو یاد کئےبغیر کوئی اور چارہ نہیں.
ـ احادیث کو یاد کرنے پر حاص توجہ بھی ہونی چاہئے.

۴ـ بڑی کتابوں میں حاص طور پر ہدایہ کے ساتھ اردو فتاوی کی کتابیں بھی ضرور پڑھتے رہیں.مفتٰی بہ قول کا پتا نہ ہونے کی وجہ سے بہت ممکن ہے کہ مرجوح قول سے مسئلہ کا جواب دے دیا جائے.

"القول الصواب فی مسائل الکتاب مختصر القدوری میں مفتٰی بہ اقوال"
اس کتاب کو ڈاؤنلوڈ کریں. قدوری کے ساتھ ساتھ ہدایہ کے لئے بھی بھرپور معاون ثابت ہوگی.

https://www.besturdubooks.net/dars-e-nizami/al-sania-2nd-year/2/

علم بلاغت میں مختصر المعانی کے ساتھ ساتھ اجرائے بلاغات قرآنیہ کو بھی حل کرتے رہینگے تو علمی ترقی کی گارنٹی ہے.(384-392)
ان صفحات میں مذکورہ سوالات کو حل فرمائیں.

https://www.besturdubooks.net/ijra-e-balaghat-e-qurania/
اصول حديث میں اجرائے اصول حدیث کو ضرور پڑھتے رہیں.
اجراء صفحہ نمبر ۱۳۳ سے شروع ہو رہا ہے.
https://www.besturdubooks.net/ijra-e-usool-e-hadith/
آسان اصول فقہ از مولانا خالد سیف اللہ رحمانی دامت برکاتہم کے تمرینی سوالات کو حل کریں.یہ ہر بحث کے اختتام کے ساتھ ملحق ہے.

https://www.besturdubooks.net/asan-usool-e-fiqh/
اصول تفسیر پر عبقری عالم دین شیخ صالح آل الشیخ کی ۲۰ /۲۲ صفحات پر مشتمل ایک خطاب تحریری طور پر شائع ہو چکا ہے.یہ ایک بہت ہی اچھی اور عام فہم کتاب ہے.(سجل الآن پر کلک کرکے ڈاؤنلوڈ کریں)

http://www.library.tafsir.net/book/5188

نحو و صرف کی کمزوری کو اس کتاب سے دور کریں.(۸۷-۹۲کے مطالعہ کے بعد از اول تا آخر مطالعہ فرمائیں)

www.besturdubooks.net/ijra-e-nahw-o-sarf/

Sent from my BKL-L09 using Tapatalk
 
Top