• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عبد اللہ بن القاسم،رحمہ اللہ

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,001
ری ایکشن اسکور
9,805
پوائنٹ
773
عبد اللہ بن القاسم،رحمہ اللہ کا تعارف:
آپ عمرفارق رضی اللہ عنہ کے شاگردہیں ،دیکھئے : [اکمال تہذیب الکمال :ج 8ص124 ت 3129، تہذیب الکمال للمزی ج 15 ص 437]۔
اورابو عیسی سلیمان بن کیسان کے استاذ ہیں دیکھئے:[الجرح و التعدیل لابن أبی حاتم رقم 602]۔

آپ ثقہ ہیں،کبارتابعین میں سے ہیں ان پرکسی ایک بھی محدث نے کوئی بھی جرح نہیں کی ہے بلکہ:

پہلی توثیق:
امام ابن حبان (المتوفی٣٥٤) نے انہیں ثقہ کہا ہے [الثقات لابن حبان:ج5ص46]۔

دوسری توثیق:
امام بن خلْفُون رحمہ اللہ (المتوفی ٦٣٦) نے بھی انہیں ثقہ کہاہے [اکمال تہذیب الکمال :ج 8ص 124 ت 3129،]۔

تیسری توثیق:
امام ابن الملقن رحمه الله (المتوفى804) نے عبداللہ بن القاسم اور سلیمان بن کیسان والی ایک سند کے بارے میں کہا:
فإن رجاله كلهم ثقات
اس کے سارے رجال ثقہ ہیں[التوضيح لشرح الجامع الصحيح لابن الملقن: 11/ 236]

چوتھی توثیق:
امام ہیثمی(٨٠٧) نے بھی انہیں ثقہ کہا ہے [مجمع الزوائد للہیثمی :ج10ص154]۔

پانچویں توثیق:
امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ نے ان کی حدیث کو صحیح کہا ہے۔[صحیح ابن خزیمہ بحوالہ الاحکام الکبری لابن کثیر : ص325]۔


ایک شبہہ کا ازالہ

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے کہا:
قال ابن القطان مجهول
ابن القطان نے کہا یہ مجہول ہے[تهذيب التهذيب لابن حجر، ط الهند: 5/ 359]

عرض ہے کہ ابن القطان کا یہ قول دو وجہ سے غیرمعتبرہے:
الف:
ماقبل میں پانچ محدثین سے اس راوی کی توثیق پیش کردی گئی ہے اس لئے ان پانچ محدثین کے خلاف تنہا ابن القطان کا مجہول کہنا معتبر نہیں ہے۔
ب:
ابن القطان رحمہ اللہ کی تجہیل غیر معتبر ہے کیونکہ وہ بھی ابن حزم رحمہ اللہ کی طرح ایسے رواۃ کو بھی مجہول کہہ دیتے ہیں جن سے یہ واقف نہیں ہوتے ۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ ابن القطان رحمہ اللہ کی ایک تجہیل پر اعتراض کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
وَابن القطان يتبع ابن حزم في إطلاق التجهيل على من لا يطلعون على حاله
ابن القطان جس کی حالت پر مطلع نہیں ہوتے ہیں اس پر تجہیل کے اطلاق میں ابن حزم کی پیروی کرتے ہیں [لسان الميزان لابن حجر، ت أبي غدة: 1/ 533]

اور دوسری جگہ ابن حزم کے اس طرزعمل پر حافظ ابن حجررحمہ اللہ نے کہا :
ولم يعرفه ابن حزم فقال في المحلَّى : إنه مجهول وهذا تهور من ابن حزم يلزم منه أن لا يقبل قوله في تجهيل من لم يطلع هو على حقيقة أمره.ومن عادة الأئمة أن يعبِّروا في مثل هذا بقولهم : لا نعرفه أولا نعرف حاله وأما الحكم عليه بالجهالة فقدرٌ زائد لا يقع إلا من مطلع عليه أو مجازف.
اورابن حزم ان کے بارے میں نہیں جان سکے تو محلی میں کہا : یہ مجہول ہے ۔ اور یہ ابن حزم کی زیادتی ہے اس بناپر واجب ہوجاتاہے کہ یہ جس راوی کی حقیقت پر مطلع نہ ہونے کی بناپر اسے مجہول کہتے ہیں، ان کی یہ تجہیل قبول نہ کی جائے۔ کیونہ ائمہ کی عادت یہ ہے کہ وہ ایسے مواقع پر اس طرح کے الفاظ بولتے ہیں : ہم اسے نہیں جانتے ، یا ہم اس کے حالات نہیں جانتے ۔ رہا جہالت کا حکم لگادینا تو یہ ایک زائد فیصلہ ہے جو اس پر واقفیت رکھنے والا یا بے تکا شخص ہی صادرکرسکتاہے۔[لسان الميزان لابن حجر، ت أبي غدة: 2/ 165]
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,137
پوائنٹ
412
جزاک اللہ خیر محترم شیخ.
اللہ آپ کے علم میں اضافہ فرماۓ
 
Top