• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عبد اللہ بن معبد کا ابی قتادہ سے سماع

ولید

رکن
شمولیت
جنوری 16، 2014
پیغامات
37
ری ایکشن اسکور
39
پوائنٹ
54
مسلم کی عرفہ کے صوم سے متعلق روایت پر اعتراض کیا جاتا ہے کہ اسمیں "عبد اللہ بن معبد کا ابی قتادہ سے سماع" امام بخاری کے مطابق ثابت نہیں ہے ۔ اسکی کیا حقیقت ہے؟
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
ابوقتادہ الانصاری سے عبداللہ بن معبد کی مرویات کو بہت سے جلیل القدر محدثین نے صحیح کہا ہے۔
اورہم نے مختلف مقامات پر یہ واضح کیا ہے کہ محدثین کی تصحیح جس طرح سند کے رواۃ کی توثیق ہوتی ہے ٹھیک اسی طرح طبقات سند میں سماع پر بھی دلالت کرتی ہے۔
حافظ ابن حجررحمہ اللہ نے پوری صراحت کے ساتھ یہ بات کہی ہے جیساکہ ہم اسی سیکشن میں دوسرے مقام پر پیش کرچکے ہیں۔

محدثین کی تصحیح کے ساتھ ساتھ ایک عظیم محدث خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے پوری صراحت کے ساتھ کہا:
عبدالله بن معبد الزماني البصري سمع أبا قتادة الأنصاري [المتفق والمفترق للخطيب البغدادي 3/ 16]۔

محض اتنی باتیں اس بات کی کافی دلیل ہے کہ ابوقتادہ سے ابن معبد کا سماع ثابت ہے۔

رہا امام بخاری رحمہ اللہ کا قول تو :
دیگر ائمہ فن کی تحقیقات کی روشنی میں ہم یہی کہیں گے کہ امام بخاری رحمہ اللہ کو اس سماع کا علم نہیں ہوسکا لیکن دیگر محدثین کو اس سماع کا علم ہوا ۔اورعلم ، عدم علم پر حجت ہے۔

خلاصہ کلام یہ کہ صحیح مسلم کی یہ حدیث صحیح ہے ۔اس پر کسی طرح کا کوئی اعتراض درست نہیں ۔
 
Top