• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عربی صوتی کیبورڈ- Arabic Phonetic keyboard

جنید

رکن
شمولیت
جون 30، 2011
پیغامات
27
ری ایکشن اسکور
71
پوائنٹ
54
السلام علیکم،

یہ عربی کا صوتی کیبورڈ ہے ، یعنی آپ کو عربی لکھنے کے لئے، کوئی عربی لکھا ہوا ہاڈویر کی بورڈ نہیں چاہیے ہوگا، بس انگیش والے کی بورڈ کے انگیش حروف کو دبائیں گے تو کمپیوٹر پر اُن حروف کی آوازوں سے مماثل عربی حروف لکھے آئیں گے، اس طرح آپ کو نہ کوئی چیز خریدنی پڑے گی اور نہ کیبورڈ کو یادکرنا پڑے گا۔

صرف کچھ حرف اس اصول کے مطابق نہیں ہے تو اس میں حرف کی بناوٹ سے مماثلت کا خیال رکھا گیا ہے مزید تفصیل کے لئے اس کو پڑھ لیں،
Arabic for Windows

سیٹنگ بہت ایزی ہے، بس Alt کو دبا کر Shift کو دبائیں گے تو دائیں ہاتھ کی طرح ونڈوز کے ٹاسک بار پر (وہ پٹی جو کمپیوڑ اسکرین پر سب سے نیچے بنی ہوئی ہوتی ہے) EN سے AR میں انگیش سے عربی میں تبدیلی ہوجائے گی، اور دوبارہ Alt کو دبا کر Shift دبانے سے اس کے برخلاف تبدیلی ہوجائے گی۔

ایک بات اور ہے کہ جب آپ یہ صوتی کیبورڈ انسٹال کریں گے تو آپ کے پاس عربی کے دو کیبورڈز ہو جائیں گے اور عربی کیبورڈ کو لانے پر آپ کو AR کے برابر میں چھوٹا سا ایک کیبورڈ کا آئکن نظر آئے گا، آپ بس AR پر سیدھا کلک کریں (right click)، ایک چھوٹی سے مینیو نمودار ہوگی، اس پر سیٹنگ پر کلک کریں، تو پھر آپ کے سامنے ایک وینڈو کھول جائے گی، اُس میں آپ AR پر جائیں، ذیل میں کیبورڈ کی علامت کے آگے یہ لکھا ہوگا:
Arabic (101)
اس کو کلک کریں، تو یہ سلیکٹ ہو جائے گا، تو پھر اس کے دائیں جانب Remove کے بٹن کو کلک کردیں، دیارکھیں عربی ایک سو ایک کو سلیکٹ کرنا ہے، اس سے اوپر Arabic (Vinayak....... لکھا ہوا ہوگا، وہی آپ کاصوتی کی بورڈ ہے اسے کلک نہیں کردی جئیےگا۔ بس ہوگیا ونڈور کا فضول کیبورڈ غیر فعال، اور بس Alt کو دبا کر Shift کو دبا دبا کر مسلسل عربی۔انگریزی میں کام کریں، کسی بھی جگہ، اور مزید اردو صوتی کیبورڈ بھی انسٹال کرلیں گے تو Alt کو دبا کر Shift کو دبا دبا کر EN, AR, UR یعنی انگریزی ، عربی اور اردو کی عبارت میں اُن کی صوتی کیبورڈوں کے ساتھ بغیر ہینگ لگے اور پھٹکری، کھیلیں۔ اور رنگ کو چوکھا جمادیں۔

فائل ڈانلوڈ کریں:

Arabic Phonetic Keyboard.zip - 4shared.com - online file sharing and storage - download

لنک کو اپڈیٹ کردیا ہے


یہ ٹورنٹ والا لنک ہے، اس کو کسی بھی ٹورنٹ کے سافٹویر سے ڈائلوڈ کرسکتے ہیں۔

Arabic Phonetic Keyboard for all windows 32 bit 64 bit 95, 98, 2 (download torrent) - TPB
 
Top