• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عربی گرامر کی اصطلاحات / مصطلحات

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
514
ری ایکشن اسکور
167
پوائنٹ
77
عربی گرامر کی اصطلاحات / مصطلحات

(۱) صیغہ: لفظ کو کہتے ہیں۔
(۲) لفظ: وہ بولی جو انسان کے منھ سے نکلے۔
(۳) موضوع: با معنی لفظ کو کہتے ہیں۔ (مکہ، مدینہ، خدا، کعبہ)
(۴) مہمل: بے معنی لفظ کو کہتے ہیں۔ (جسق اس کا کوئی معنی نہیں)
(۵) کلمہ/مفرد: وہ لفظ موضوع جو اکیلا ہو، اور اس سے کوئی معنی سمجھ میں آئے۔
(۶) اسم: جو کلمہ اپنا معنی بتانے میں مستقل ہو، یعنی اپنا معنی خود بتائے اور زمانہ پر دلالت نہ کرے (زید، خالد)
(۷) فعل: وہ کلمہ ہے جس سے کوئی معنی سمجھ میں آئے، اور اس کے ساتھ تینوں زمانوں میں سے کوئی زمانہ بھی ہو۔ (جو اپنا معنی بتانے میں مستقل ہو، اور زمانے پر بھی دلالت کرے) مارا، کھاتا ہے، جائے گا
(۸) حرف: جو کلمہ اپنا معنی بتانے میں دوسرے کلمہ کا محتاج ہو (پر، سے، کو، تک)
(۹) تثنیہ/مثنی: دو کو۔
(۱۰) جمع: دو سے زیادہ کو
(۱۱) غائب: جو سامنے موجود نہ ہو، اور جس کے بارے میں بات کی جائے۔
(۱۲) حاضر: جو سامنے موجود ہو، اور جس سے بات کی جائے۔
(۱۳) متکلم: بات کرنے والا
(۱۴) زمانہ: وقت کو کہتے ہیں
(زمانہ کی تین قسمیں ہیں: ماضی، حال، مستقبل)
(۱۵) ماضی: گزرا ہوا زمانہ
(۱۶) حال: موجودہ زمانہ
(۱۷) مستقبل: آنے والا زمانہ
(۱۸) فاعل: کام کرنے والا
(۱۹) مفعول: جس پر کام کا اثر ہو
(۲۰) لازم: جو فعل، فاعل پر پورا ہوجائے اور مفعول کی ضرورت پیش نہ آئے(جانا، سونا)
(۲۱) متعدی: جس فعل میں مفعول کی بھی حاجت ہو(مارنا، کھانا)
(۲۲) مصدر: جس سے افعال اور اسمائے مشتقہ نکلیں/بنیں(کہنا، سننا، کھانا، پینا، سونا، جاگنا)
(۲۳) مشتق: جو اسم مصدر سے بنا ہو، اور حدوث فعل (کام ہونے) پر دلالت کرے (جانے والا، کھانے والا)
(۲۴) جامد: جو اسم نہ مصدر ہو نہ مشتق (زید، خالد)
(۲۵) مذکر: Male
(۲۶) مؤنث: Female
(۲۷) ذوى العقول: عقل والے (جس کے اندر سمجھ بوجھ ہو انسان)
(۲۸) غیر ذوی العقول: بے عقل (جس میں سمجھ بوجھ نہ ہو جانور، درخت، پتھر)
 
Top