• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عصر حاضر میں نبی کریمﷺ تک متصل اسانید قراءت

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
عصر حاضر میں نبی کریمﷺ تک متصل اسانید قراءت

ڈاکٹر یاسر ابراہیم مزروعی(1)
ترتیب: قاری اختر علی ارشد، کلیم حیدر(2)​
زیر نظر مضمون میں عالم اسلام کےتمام بڑے ممالک کے اساتذہ قراء کرام کی سندوں کو جمع کرکے پیش کیا جارہا ہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ قرآن مجید اور قراءات قرآنیہ کس طرح اسانید سے ہم تک موصول ہوئیں اور ان کے ثبوت میں کثرت روایات سے کس طرح علم قطعی کا حصول ممکن ہوتا ہے۔
اسانید قرآن کو جمع کرنے کا یہ عظیم کارنامہ دولۃ الکویت میں وزارۃ الاوقات کےتحت مشروع رعایۃ القرآن الکریم کے مدیر ڈاکٹر یاسر مزروعی﷾ نےسرانجام دیا ہے۔انہوں نے ان اسانید کو جمع کرنے کےلیے کویت سے باہر عالم اسلام کےکئی ملکوں کے بےشمار سفر کیے اور انتھک محنت سے اس کار عظیم کو مکمل کیا۔ڈاکٹر صاحب موصوف کا جامعۃ الازھر سے پی ایچ ڈی کا تحقیقی مقالہ بھی اسی موضوع پرہے۔
انسانی کاوش میں چونکہ ہمیشہ کمزوریاں باقی رہ جاتی ہیں یہی وجہ ہے متعدد علمی شخصیات سے ناواقفیت کی بناء پر انہوں نے پاکستان کے صرف دوسلسلہ ہائے اسناد کو پیش کیا ہے۔شیخ القراء قاری ادریس العاصم﷾ چونکہ اپنے شیخ قاری اظہار احمد تھانوی﷾ کی تالیف ’شجرۃ الاساتذہ‘ میں اسانید پر کچھ کام کرچکے ہیں چنانچہ ہماری گزارش پر انہوں نے معروف پاکستانی قراء کا اس سند میں اضافہ کرتے ہوئے تشنہ چیزوں کی تکمیل فرمائی ہے۔
علاوہ ازیں قاری صاحب﷾ نے ڈاکٹر مزروعی کے کام پر مزید اضافہ یہ کیا کہ علم تجوید وقراءات کے حوالے سے لکھے گئے قدیم مصادر سےمؤلفین حضرات کی اسانید پر مشتمل ایک مستقل مضمون مزید تحریر فرمادیا ہے۔ جس کا شیخ مزروعی کے کام سے فرق یہ ہے کہ انہوں نے صرف وہ اسانید جمع فرمائیں جو کہ آج بھی دنیا میں جاری وساری ہیں جبکہ حضرت شیخ نے اپنے مضمون میں کئی وہ اسانید بھی ذکر کردی ہیں جو بعد ازاں مختلف وجوہ سے جاری نہیں رہ سکیں۔
وواضح رہے کہ یہ اسانید صرف روایت حفص کی ہیں علاوہ ازیں موضوع کے حوالے سے چند باتیں ملحوظ رکھیں:
1۔ایرو (تیر) کانشان جس طرف جارہا ہو اس سے مراد استاد ہے شاگرد نہیں۔
2۔مصری قراء کی اسناد میں اختصار کے پیش نظر انہیں پر اکتفاء کیاگیا ہے تاکہ کثرت اسناد کااندازہ ہوسکے۔
3۔ایک قاری نے کئی کئی قرائے کرام سے بھی پڑھا لیکن اس کے تمام اسناد کو بیان نہیں کیا گیا۔
4۔ہماری محنت صرف پاکستانی قراء کےحوالے سے ہے جبکہ صاحب لوحہ کی زیادہ محنت شامی اورمصری قراء پر رہی کویت وسعودیہ کے سلسلے پر توجہ نہیں دی گئی مؤلف نے 1161 اسانید جمع کی ہیں جبکہ 15 اسناد ہمارا اضافہ ہیں۔
(1). کویت کےمعروف محقق قراءات مدیر مشروع رعایۃ القرآن الکریم وزارت اوقاف ،کویت
(2). فاضل کلیۃ القرآن، جامعہ لاہورالاسلامیہ ، رکن مجلس التحقیقی الاسلامی، لاہور
 
Top