• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عقیدہ توحید کے منکر کے لئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قرابت داری بھی سود مند نہیں !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
عقیدہ توحید کے منکر کے لئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قرابت داری بھی سود مند نہیں !!!
عقیدہ توحید کے منکر کے لئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قرابت داری بھی سود مند نہیں جیسا کہ

رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا !

اے قریش کے لوگو !
(عقیدہ توحید اپنا کر) اپنی اپنی جانوں کو مول لے لو (بچا لو ، کیوں کہ ) میں اللہ کے سامنے تمھارے کچھ کام نہیں آؤں گا -
اے عبد مناف کے بیٹو !
میں اللہ کے سامنے تمھارے کچھ کام نہیں آؤں گا -
عباس عبد المطلب کے بیٹے !میں اللہ کے سامنے تمھارے کچھ کام نہیں آؤں گا -
صفیہ میری پھوپھی ! میں اللہ کے سامنے تمھارے کسی کام نہیں آؤں گا-
فاطمہ میری بیٹی ! تو میرے مال میں سے جو چاہے مانگ لے لیکن میں اللہ کے سامنے تمھارے کچھ کام نہیں آؤں گا -
******* بخاری # ٢٧٥٣ ******

رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا !

جو اس حال میں فوت ہوا کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتا تھا وہ دوزخ میں داخل کیا جائے گا _______
******* بخاری #٦٦٨٣ *******
 
Top