• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عقیدہ ماہ صفر :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
عقیدہ ماہ صفر !


1530575_591432347588962_184732213_n.jpg

رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:

چھوت لگنا یا بدشگونی لینا یا الو کا منحوس ہونا اور صفر کا منحوس ہونا یہ سب لغو خیالات ہیں.


صحیح بخاری 5707 کا کچھ حصہ. جلد 7

رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:

چھوت لگ جانا یا بدشگونی یا الو یا صفر کی نحوست یہ کوئی چیز نہیں ہے.

صحیح بخاری 5757 کتاب الطب جلد 7

رسول الله صلی الله عليه وسلم نے فرمایا:

امراض میں چھوت چھات کی اور بدشگونی کی کوئی اصل نہیں اور اگر نحوست ہوتی تو یہ صرف تین چیزوں میں ہوتی عورت میں، گھر میں اور گھوڑے میں.

صحیح بخاری 5753 کتاب الطب

ماہ صفر محرم کے بعد سنہ ہجری کا دوسرا مہینہ ہے- صفر کے معنی خالی کے ہیں مشرکین کا خیا ل تھا کہ یہ مہینہ خیر و برکت سے خالی ہے بلکہ اسے وہ منحوس جانا کرتے تھے- اس میں شادی بیاہ نہ کرتے اور نہ ہی کوئ اور بڑا کام کرتے تا کہ اس میں نحو ست نہ آ جا ۓ-

رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صاف لفظو ں میں اعلان فرمایا :

"بغیر اللہ کے حکم کے کسی کی بیماری کسی دوسرے کو نہیں لگتی نہ بُرے شگون لینا درست ہے اور نہ صفر کا مہینہ منحوس ہے-"

اس ،مہینہ میں آسمان سے بلائیں نازل ہونے والی بات بھی کسی حدیث سے ثابت نہیں

صد افسوس!!!! کہ ماہ صفر کے با رے میں مسلمانوں نے بھی ایسے غلط خیالات کو دل میں جما لیا ہے صفر کے لیے " تیرہ تیز ی " کی اصطلاح لوگوں میں مشہو ر ہے – یعنی یہ خیال کہ شروع کے تیرہ دن بہت تیز ہیں ، ان میں شادی وغیر ہ نہ ہونی چا ہیے بلکہ ان دنوں کی نحو ست دور کرنے کے لیے چنے اُ با ل کرتقسیم کرتے ہیں اور اس طرح ان تیرہ دنوں کی نحوست دُور کرتے ہیں یا آخری بدھ کو سیر پر جاتے ہیں یہ سب بدعات ہیں

------------ نعو ذ باللہ من ذ الک

الله پاک عمل کی توفیق دے اور ہمیں ہر قسم کی بدعات سے بچایے کیوں کے بدعت گمراہی اور جہنم کا راستہ ہے
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
12240121_614080578730207_398353457670371554_n.jpg

بد شگونی کی وجہ سے کسی کام سے رک جانا :

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ رَدَّتْهُ الطِّيَرَةُ مِنْ حَاجَةٍ فَقَدْ أَشْرَكَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا كَفَّارَةُ ذَلِكَ قَالَ أَنْ يَقُولَ أَحَدُهُمْ اللَّهُمَّ لَا خَيْرَ إِلَّا خَيْرُكَ وَلَا طَيْرَ إِلَّا طَيْرُكَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ

(مسند أحمد :7045, حديث حسن)
 
Top