• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

علامہ ابتسام الٰہی ظہیر کا انقلاب مارچ کے شرکا سے خطاب ۔ قُرآن وسنۃ

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
علامہ ابتسام الٰہی ظہیر کا انقلاب مارچ کے شرکا سے خطاب۔

قُرآن وسنۃ

اللہ کی قسم پاکستان کے مسائل قرآن و سنت کے بغیر حل نہیں ہو سکتے۔IDPs اور سیلاب زدگان کے مسائل کی وجہ سے آج میں نے طاہر القادری صاحب سے ملاقات کی۔ہم پاکستان کے حکمرانوں سے نفاز شریعت کا مطالبہ کرتے ہیں کیوں کے پاکستان اسلام کے نام پر بنایا گیا تھا۔علامہ ابتسام الٰہی ظہیر کا انقلاب مارچ کے شرکا سے خطاب ۔ قُرآن وسنۃ ٹی وی



لنک

 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
حافظ ابتسام الٰہی ظہیر علامہ طاہرالقادری اور حکومت کے درمیان مصالحت کے لئے D چوک دھرنا میں تشریف لا رہے ہیں۔

مزید نیوذ اور اپڈیٹس کے لئے جوائن کریں:
https://www.facebook.com/Qs.tvOfficial
 

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
اللہ کرے ایک علامہ دوسرے علامہ کو واپسی کا راستہ سمجھادے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
@محمد ارسلان بھائی آپ کیا کہے گے
بھائی میں کیا کہہ سکتا ہوں، افسوس ہے علامہ صاحب پر، پبلک شرکیہ نعرے بھی مار رہی ہے اور علامہ صاحب تقریر کر رہے ہیں، علامہ صاحب کا یہ طرز عمل شریعت کی روشنی میں کیا حیثیت رکھتا ہے اس کے لئے علماء سے ہی گزارش ہے کہ وہ کچھ بتائیں۔
@انس بھائی
@ابوالحسن علوی بھائی
 
شمولیت
اگست 23، 2012
پیغامات
188
ری ایکشن اسکور
143
پوائنٹ
70
ابتسام حفطہ اللہ کا یہ اقدام اور پس منظر تو میں نہیں جانتا لیکن اگر مثبت انداز سے سوچا جائے کہ ہو سکتا ہے وہ دو گرہوں میں مصلحت کو سامنے رکھ کر صلح کی غرض سے گئے ہوں تو میرا نہیں خیال اس میں کوئی قباحت ہے۔ طرفین ہی مسلمان ہیں اگر کوئی بھی جانی نقصان ہوتا ہے تو نہ مرنے والے کو شہید کہہ سکتے ہیں نہ مارنے والے کو غازی،اسلئے بہتر تو یہ ہی ہے کہ ان کے درمیان صلح ہی ہو جائے باقی قادر ی صاحب کے عقائد و نظریات کا حافظ صاحب کے دورے سے کوئی تعلق نہیں لگتا ،اختلاف اپنی جگہ لیکن مصلحت کا تقاضا یہاں اور اسی صورت میں کچھ اور ہے معصوم لوگ جن کا مذہبی استحصال کرکے لایا گیا ہے کوئی نہیں جانتا کہ وہ مجبور ہیں یا باضد، باقی اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ ان کے اس اقدام کی وجہ کیا ہے۔لیکن مثبت اور منفی دونوں ہی انداز سے سوچا جاسکتاہے۔میں کوئی علامہ صاحب کا حامی نہیں ہوں نہ ہی مرکزی جمعیت سے کوئی تعلق ہے ۔اسلئے میری یہ پوسٹ کسی بھی جماعت کی حمایت میں نہیں ہے صرف اپنی سوچ کے انداز سے جواب دے رہا ہوں باقی کسی کا متفق ہونا نہ ہونا ضروری نہیں ہے اور یہ بھی نہیں ہے کہ میری یہ بات حرف آخر ہے۔ممکن ہے میں غلطی پر ہوں اور اگرایسے ہی ہے تو اللہ مجھے درست بات کو سمجھنے کی توفیق دیں۔ آمین۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
میں نے بھی لوگوں کی آراء جاننے کے لئے پوسٹر لگایا تو مختلف لوگوں نے مختلف رائے دی ہے، جس میں زیادہ تر تعداد تقریبا 70٪ لوگوں کا خیال ہے کہ حافظ صاحب نے غلط کیا ہے
لنک
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
اہم وضاحت:
ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنے میں ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی اور صاحبزادہ ابتسام الہی ظہیرکی شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر بھرپور پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ اہلحدیث حلقے بھی ان کے نام نہاد انقلاب مارچ کی حمایت کر رہے ہیں ۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث کی قیادت واضح الفاظ میں ڈاکٹر طاہر القادری کے طرز سیاست کی مذمت کر چکی ہے ۔ ان دو صاحبان کی ڈاکٹر طاہرالقادری کے دھرنے میں شرکت ان کا ذاتی معاملہ ہے اور اس کا جماعت یا مسلک سے کوئی تعلق نہیں۔جبکہ مرکزی جمعیت اہلحدیث کی قیادت ، کارکنان اور ملک بھر میں موجود علمائے کرام ڈاکٹر طاہر القادری اور عمران خان کے دھرنوں اور نام نہاد انقلاب مارچ سے لاتعلقی کا اظہار کر چکے ہیں
(بشکریہ فیس بک)
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ابتسام الٰہی ظہیر رحمہ اللہ کا فعل ذاتی سہی،قابل تحسین ہے۔۔وہ قرآن و سنت کی بالادستی کو جتلا آئے ہیں،کم از کم کسی کو اپنا بھائی بیٹا نہیں بنا کر آئے۔دوہرے معیار کیوں؟؟ایک غیر مسلک،شرک پرستوں سے اتحاد کرے تو آفرین،پاکستان کو اس کی ضرورت تھی۔۔دوسرا کرے تو نفرت،پاکستان کو اس کی ضرورت نہیں تھی؟؟ہمیں اپنے معیار بدلنے ہوں گے!
 
Top