• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

علماء سے رہنمائی درکار ہے

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک صاحب نے یہ سوال کیا ہے
اگر اچانک بیٹھے بیٹھے یا لیٹے ہوے ایک دم بہت ہی خوصورت خوشبو محسوس ہو تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ پیارے نبی تشریف لائے ہیں؟

اگر ایک دفعہ خواب میں پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ لیا تو کیا ان کا چہرہ مبارک بھول سکتا ہے؟

اگر آپ کو یقین ہو کہ خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہی دیکھا ہے تو وہ خواب کا ذکر کسی دوسرے سے کرسکتے ہیں؟

مجھے معلوم ہے کہ کافی عجیب و غریب سوال ہیں۔ غالبا ان صاحب کی کسی بریلوی حضرت سے ملاقات ہوی ہے۔ اللہ ہم سب کو ھدایت دے

شیخ محترم @اسحاق سلفی حفظہ اللہ


Sent from my SM-N9005 using Tapatalk
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک صاحب نے یہ سوال کیا ہے
اگر اچانک بیٹھے بیٹھے یا لیٹے ہوے ایک دم بہت ہی خوصورت خوشبو محسوس ہو تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ پیارے نبی تشریف لائے ہیں؟
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عــــــــــــ
وہ دن ہوا ہوئے کہ پسینہ گلاب تھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
( ماشممت عنبرا قط ولا مسکا ولا شیئا اطیب من ریح رسول ﷲ ﷺ۔) ((صحیح مسلم کتاب الفضائل ))
(میں نے کوئی مشک وعنبر یا کوئی شئے پیارے نبی ﷺ کی خوشبو مبارک جیسی نہیں سونگھی)
اور
عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: " صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْأُولَى، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى أَهْلِهِ وَخَرَجْتُ مَعَهُ، فَاسْتَقْبَلَهُ وِلْدَانٌ، فَجَعَلَ يَمْسَحُ خَدَّيْ أَحَدِهِمْ وَاحِدًا وَاحِدًا، قَالَ: وَأَمَّا أَنَا فَمَسَحَ خَدِّي، قَالَ: فَوَجَدْتُ لِيَدِهِ بَرْدًا أَوْ رِيحًا كَأَنَّمَا أَخْرَجَهَا مِنْ جُؤْنَةِ عَطَّارٍ "
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ظہر کی نماز پڑھی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر جانے کو نکلے۔ میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلا، سامنے کچھ بچے آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر ایک بچہ کے رخسار پر ہاتھ پھیرا اور میرے بھی رخسار پر ہاتھ پھیرا میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں وہ ٹھنڈک اور وہ خوشبو دیکھی جیسے خوشبو ساز کے ڈبہ میں سے ہاتھ نکالا۔‘‘ (صحیح مسلم کتاب الفضائل )
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گویا :
وہ پاس بیٹھے تو آتی ہے دلربا خوشبو

لیکن اب نہ وہ خوشبو ، نہ خوشبو میں بسی حسین و جمیل ہستی،
ہاں ان کی سیرۃ اطہر ، اور ارشادات و تعلیمات کی خوشبو اور روشنی موجود ہے اور تا قیامت موجود رہے گی ،
اگر اس جہاں برزخ سے اس دنیا میں کسی کیلئے پیارے نبی تشریف لاتے تو سب سے پہلے صحابہ کرام امہات المومنین رضی اللہ عنہم جیسے مقربین
کے پاس آتے ، جنہیں اس خوشبو کی پہچان بھی تھی اور قدر بھی تھی ،
اسلئے اب ان کی آمد بے بنیاد خیال ہے ، اور لاعلمی کی باتیں ،
 

سید طہ عارف

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 18، 2016
پیغامات
737
ری ایکشن اسکور
141
پوائنٹ
118
جزاک اللہ خیرا
شیخ محترم اگر ممکن ہو تو خواب میں پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کے بارے میں بھی رہنمائی فرمالیں
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
Top