• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

علیک بتقوی اللہ۔۔۔۔ترجمے کی اصلاح!

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم​
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ​
کافی عرصہ قبل چند اشعار پڑھے تھے(غالبا امام شافعی رحمہ اللہ کے ہیں،مکمل نہیں ہیں)۔۔پسند آئے اور اپنی سمجھ کے مطابق ان کا ٹوٹا پھوٹا سا اردوترجمہ کیا ۔۔​
آج پرانےفولڈرز کنگھالتے ملے تو سوچا کہ ان کی تصحیح کروالی جائے۔۔​
1005720_564962533556449_1477648933_n.jpg
اللہ کا تقوی اختیار کرو اگر تم اس سے غافل ہو​
تمہارے پاس وہاں سے رزق آئے گا جہاں کا تمہیں علم بھی نہ ہوگا​
تم فقر سے کیوں ڈرتے ہو،رازق تو اللہ ہے​
وہ تو پرندے اور مچھلی کو پانی میں بھی رزق دیتا ہے​
اور جو یہ گمان رکھتا ہے کہ رزق تو قوت وطاقت سے حاصل کیا جاتا ہے​
پھر تو چڑیا کو کچھ بھی میسر نہ ہوتا​
دنیا کی رغبت تو موجود ہے اور تو یہ نہیں جانتا​
رات کے بعد فجر تک زندہ بھی رہ سکے گا کہ نہیں​
کتنے ہی صحت مند تھے جو بغیر بیماری و (ظاہری )سبب کے فوت ہو گئے​
اور کتنے ہی بیمار لمبے عرصے تک زندہ رہے​
اور کتنے ہی نوجوان تھے جو دن رات ہنسی کرتے تھے​
۔۔۔۔۔۔​
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ !
اچھا ترجمہ کیا گیا ہے کیونکہ اس طرح کی چیزوں کا لفظی ترجمہ مطلوب نہیں ہوتا ۔ صرف دو جگہوں پر اصلاح کی ضرورت ہے :
ما اکل العصفور مع النسر
میں ’’ النسر ‘‘ ( باز ( عقاب ) کا ترجمہ موجود نہیں ہے ۔
( اگر رزق کی تقسیم قوت و طاقت کے زور پر ہوتی تو باز کی موجودگی میں چڑیا کو کچھ نہ ملتا ‘‘
اسی طرح
تزول عن الدنیا فإنک لا تدری
میں ’’ تزول عن الدنیا ‘‘ کا مفہوم موجود نہیں ۔
’’ تم دنیا سے رخصت ہو رہے ہو ، حتی کہ یہ تک نہیں جانتے کہ رات سے صبح تک زندہ رہ سکو گے کہ نہیں ۔ ‘‘

اسی طرح یہاں :
کتنے ہی صحت مند تھے جو بغیر بیماری و (ظاہری )سبب کے فوت ہو گئے
اس اضافے کی کوئی ضرورت نہیں تھی ۔
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
جزاک اللہ خیرا!!
بہت پہلے لکھا تھا،نو عمری سمجھ لیں۔جو سمجھ آیا،لکھ دیا تھا۔۔اس وقت اتنی سمجھ بھی نہیں تھی کہ مشکل الفاظ کے لیے لغت سے استفادہ کر لوں !
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ !
اسی طرح یہاں :
کتنے ہی صحت مند تھے جو بغیر بیماری و (ظاہری )سبب کے فوت ہو گئے
اس اضافے کی کوئی ضرورت نہیں تھی ۔
کہ اچانک سے فوت ہو جانا۔۔عموما ہمارے نزدیک کوئی سبب نہیں ہوتا۔۔۔اس لیے ظاہری سبب لکھا کہ کوئی ظاہری سبب نہیں ہوتا!!
 
Top