• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عمرہ قدم بقدم

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
عمرہ قدم بقدم
حج وعمرہ ایک ایسی عبادت ہے جو روئے زمین پرسوائے مکہ مکرمہ خانہ کعبہ کے کہیں اورادا نہیں ہو سکتی۔یہ عبادت جس کے ادا کرنے کا ایک مخصوص طریقہ ہے، مخصوص جگہ پر مخصوص لباس میں ادا کی جاتی ہے۔ عمرہ کو حج اصغر بھی کہتے ہیں۔حج مخصوص دنوں میں ادا کیا جا تا ہے لیکن عمرہ پورے سال میں کسی بھی وقت اداکیا جا سکتا ہے۔صرف عمرے کی ادائیگی اکثر علماءکےنزیک فرض یا واجب نہیں تاہم مستحب ہےمگر جب اس کا احرام باندھ لیا جائے توحج کی طرح اس کو پورا کرنا فرض ہوتا ہے ۔فرمان نبوی ﷺ کےمطابق ایک عمرہ دوسرے عمرہ کےدرمیانی گناہوں کاکفارہ ہےاور نبی کریم ﷺ نےفرمایا :’’رمضان میں عمرہ کرنا میرے ساتھ حج کرنےکے برابر ہے‘‘۔حج وعمرہ کے احکام ومسائل کے متعلق اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب طبع ہوچکی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’عمرہ قدم بقدم‘‘مکتب توعیۃا الجالیات،سعودی عرب کی مرتب شدہ گرانقدر کتاب’’العمرة خطوة ... خطوة‘‘ کااردو ترجمہ ہے۔اس کتاب کی افادیت کے پیش نظر جناب ابوعدنان محمد طیب السلفی صاحب نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔اس کتاب میں عمرہ کے آغاز یعنی سفر کی تیاری سے واپسی تک عمرہ کےمکمل طریقہ اورجملہ احکام ومسائل کو آسان فہم انداز میں پیش کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرتبین ،مترجم وناشرین کی اس عمدہ کاو ش کوقبول فرمائے ۔ ( آمین ) اس کتاب میں عمرہ زائرین کےلیے وہ تمام چیزیں پیش کردی گئی ہیں جو سنت نبوی ﷺ کےمطابق عمرہ کی ادائیگی میں معاون ومدد گار ہوسکتی ہیں۔ ( م۔ا)

 
Top