• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

*عمل بہت کم لیکن اجر بہت زیادہ*❗

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,798
پوائنٹ
1,069
بسم اللہ الرحمن الرحیم

*عمل بہت کم لیکن اجر بہت زیادہ*❗


➖➖➖➖➖➖
100 بار "سبحان اللہ"
100 بار "الحمد للہ"
100 بار "اللہ اکبر"
100 بار "لا الہ الا اللہ"


پڑھنے کا اجر و ثواب صحیح احادیث نبویہ کی روشنی میں::

1 - ہر کلمہ ہر بار جب بھی پڑھا جائے گا تو ہر بار وہ صدقہ کے طور پر نامہ اعمال میں لکھ دیا جائیگا.

(مسلم: رقم الحدیث 1006)

2 - ایک ہزار نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں یا ایک ہزار گناہ معاف کر دئے جاتے ہیں.

(مسلم: رقم الحدیث 2698 )

3 - حضرت اسماعیل علیہ السلام کی نسل کے غلام آزاد کروانے کا ثواب ملتا ہے.

(ابن ماجہ:رقم الحدیث 3810 وحسنه البانی)

4 -. بار میزان(جو کہ زمین و آسمان سے بڑا ہے) نیکیوں سے بھر جاتا ہے.

(مسلم: رقم الحدیث 223)

5 - تیار گھوڑے اللہ کے رستے میں وقف کرنے کا ثواب ملتا ہے.

(ابن ماجہ: رقم الحدیث 3810 وحسنه البانی)

6 - اونٹ اللہ کی راہ میں قربان کرنے کا ثواب ملتا ہے.

(ابن ماجہ:رقم الحدیث 3810 وحسنه البانی)

7 - زمین و آسمان کے درمیان موجود خلا نیکیوں سے بھر جاتا ہے.

(ابن ماجہ:رقم الحدیث 3810 وحسنه البانی )

8 - یہ کلمات جہنم سے ڈھال ہیں اور قیامت کے دن نجات دہندہ بن کے آئیں گے.

(سنن کبری: رقم الحدیث 10618 وحسنه البانی)

9 - یہ کلمات عرش کے گرد گھوم کر اپنے پڑھنے والے کو یاد کرتے ہیں.

(ابن ماجہ: رقم الحدیث 3854، وصححه البانی)

10 - یہ کلمات جنت کے پودے ہیں. اور یہ کلمات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ محبوب تھے.

(ترمذی: 3693 ،مسلم : 2695)

11 ـ اور یہ کلمات کثرت سے پڑھنے سے تہجد میں کاہلی ، فی سبیل اللہ خرچ کرنے میں بخل اور جہاد فی سبیل اللہ میں بزدلی جیسی بیماریاں دور ہوتی ہیں.

(مسند احمد: رقم الحدیث 3490, وصححه لالبانی)

✏✏✏✏✏✏✏

اللہ تو بہانے بہانے سے اجر دیتا ہے. سستی کاہلی کو چھوڑ کر دن میں ایک بار ان اذکار کو لازمی کریں! آسانی اور یاددہانی کے لئے ہر نماز کے بعد کسی ایک ذکر کو سو بار پورا کر لیا کریں، یا دورانِ سفر یہ اذکار کیا کریں..

دوسروں کو بھی اسکی ترغیب دلائیں. کیونکہ شریعت عمل کرنے والے کیساتھ ساتھ اس عمل پر ترغیب دلانے والے کو بھی برابر اجر دیتی ہے!

ابو ياسر فريد كشميري من مكه المكرمه


 
Top