• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عورتوں کے حقوق

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,114
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
عورتوں کے حقوق
١۔ عورتوں کے متعلق وصیت:

سیدناابوھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
عورتوں کے ساتھ اچھا سلوک کیاکرو اس لئے کے عورتوں کی تخلیق پسلی سے ہوئی ہے اور پسلی میں سب سے زیادہ ٹیڑھاحصہ اس کا اوپر کاحصہ ہے اگر تو اسے سیدھاکرنے لگے گا تو اسے توڑ بیٹھے گا اور اگر تو اسے چھوڑے گا تو وہ ٹیڑھی ہی رہے گی پس تم عورتوں کاخیال رکھو۔صحیح بخاری (٥١٨٤)،صحیح مسلم :ما قبل (١٤٦٨)
''استوصوا بالنساء'' کے معنی ہیں عورتوں کی بابت میری وصیت قبول کرو اور عمل کرو یابعض تمہارا بعض عورتوں کے ساتھ حسن سلوک کی بابت وصیت طلب کرے ، مطلب ہردوصورتوں میں عورتوں کے ساتھ حسن سلوک کی تاکید ہے ، اس لئے کہ عورت فطری طور پر مرد سے کمزور بھی ہے اور کج فطرت اور کم عقل بھی بنابریں زیادہ عقل اور زیادہ صبر وقوت رکھنے والے مرد کوتحمل اور عفودرگزر سے کام لیتے ہوئے اس کے ساتھ حسن سلوک کاہی اہتمام کرناچاہیے اس وصیت اور تاکید میں خوشگوار گھریلو زندگی کاراز مضمر ہے ، جو لوگ اس کے برعکس عورت کے ساتھ بے رحمانہ اور متشدد رویہ اختیار کرتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ اس طرح وہ اسے سیدھاکرلیں گے وہ خام خیالی میں مبتلا ہوتے ہیں اور ان کاگھر جہنم کدہ بنارہتاہے یاپھر اجڑجاتاہے اور بچوں کی زندگیاں بربادہوجاتیں ہیں ۔
2۔بیوی سے غلام جیسا سلوک مت کر :

سیدناعبداللہ بن زمعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوخطبہ دیتے ہوئے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (صالح کی اونٹنی )اور اسکے آدمی کاذکر فرمایا: ،جس نے اس کی کوچیں کاٹ دیں تھیں اور پھر (ذبح کردیاتھا)چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ( اِذَانْبَعَثَ اَشْقَھَا) کہ اونٹنی کوہلاک کرنے کے لئے ایک شریر آدمی اٹھا جسے اپنے خاندان کی حمایت حاصل تھی ، پھرآپ نے عورتوں کا ذکر فرمایا:
'' تم میں سے ایک آدمی اٹھتاہے اور اپنی بیوی کو غلام کی طرح مارتاہے (اس نادان کو یہ پتہ نہیں ہوتا کہ شائد اس دن کے آخر )اس کے ساتھ وہ ہم بستری کرے ۔''
صحیح بخاری(٤٩٤٢)،صحیح مسلم (٢٨٥٥)
٣۔ بیوی سے نفرت نہ رکھاکر:

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
''مومن مرد ایمان دار عورت سے نفرت نہ کرے اگر اس کی کوئی عادت یاصفت اسے اچھی نہیں لگتی تو دوسری سے وہ خوش بھی ہوگا
یاآخر کی جگہ آپ نے غیرہ فرمایا:مفہوم دونوں کاایک ہے ۔'' صحیح مسلم (١٤٦٧)

سیدنا عمرو بن احوص جشمی رضی اللہ عنہ ا س روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو میں نے خطبہ حجۃ الوداع کے خطبے میں یہ فرماتے ہوئے سنا :آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالی کی حمدوثنا بیان کی اور وعظ وتذکیر کی اس کے بعد فرمایا:
''سنو! عورتوں کے ساتھ اچھاسلوک کیاکرو ،اس لیے کے وہ تمہارے پاس قیدی ہیں ، تم ان سے اس (ہم بستری اور اپنی عصمت اور تمہارے مال کی حفاظت ) کے علاوہ اور کچھ اختیاربھی نہیں رکھتے ، ہاں اگر وہ کسی کھلی بے حیائی کا ارتکاب کریں ، (پھر تم انہیں سزا دو) پس اگر وہ ایسا کریں تو انہیں بستروں سے علیحدہ چھوڑدو اور انہیں مارو ، لیکن اذیت ناک مارنہ ہو پھر اگر وہ تمہاری فرماں برداری اختیار کرلیں تو ان کے لئے کوئی اور راستہ مت ڈھونڈو یاد رکھو !جس طرح تمہار حق تمہاری بیویوں پر ہے پس تمہا ر ا حق ان پر یہ ہے ، کہ وہ تمہارے بستر ایسے لوگوں کو نہ روندنے دیں جنہیں تم ناپسند کرتے ہو اور ایسے لوگوں کو گھر کے اند ر آنے کی اجازت نہ دیں جنہیں تم اچھا نہیں سمجھتے (چاہیے وہ اجنبی مرد ہو یاعورت )سنو! اور ان کا حق تم پر یہ ہے ، کہ تم ان کے ساتھ خوراک اور پوشاک میں اچھا سلوک کرو (طاقت کے مطابق انہیں یہ چیزیں فراہم کرو)۔''( سنن ترمذی(١١٦٣)، سنن ابن ماجہ ( ١٨٥١)، وسندہ، صحیح
٤۔ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا :
''ہم میں سے کسی کی بیوی کا اس پرکیاحق ہے ۔؟
تو آپ نے فرمایا:
جب تو کھائے تو اسے بھی کھلا جب تو لباس پہنے تو اسے بھی پہنا اور اس کے چہرے پر مت مار نہ اسے برا بھلا (بدصورت)کہہ اس سے بطور(تنبیہ)علیحدگی اختیار کرنی ہو تو گھر کے اندرہی کر ۔''
مسند احمد ( ٥/٣، ٥)، سنن ابی داود ا(٢١٤٢)، اس حدیث کوامام ابن حبان (١٦٠، ٤١٧٥)نے صحیح اور امام حاکم (٢/٢٠٤)نے صحیح الاسناد کہا ہے۔

٥۔ کامل ترین مومن:

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
''تم میں کامل ترین مومن وہ ہے جو اخلاق میں سب سے زیادہ اچھا ہے ، اور تم میں سب سے بہتر ہے وہ ہے جو اپنی عورتوں کے حق میں سب سے بہتر ہے ۔''
مسند احمد : ( ٢/٤٧٢، ٢/٢٥٠)، سنن ترمذی ،ا(١١٦٢)،اس حدیث کو امام ترمذی نے حسن صحیح ، امام حاکم (١/٤٣)نے امام مسلم کی شرط پر صحیح قرار دیا ہے ، امام ابن حبان(١٩٢٦،٤١٧٦)نے اسے صحیح کہا ہے ۔
٦۔بیوی کو مارنے سے بچو:


سیدنا ایاس عبداللہ بن ابی ذباب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
''تم اللہ کی باندیوں کو مت مارو۔
" سیدنا عمر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عورتیں اپنے خاوندوں پر دلیر ہوگئی ہیں تو رسو ل صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے مارنے کی رخصت عنائت فرمادی ۔جس پر مردوں نے عمل کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات ؓ کے پاس کثرت سے عورتیں آنے لگیں جو اپنے خاوندوں کی شکایت کرتیں تھیں چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کے گھر والوں کے پاس بہت سی عورتوں نے ہجوم کیا ہے جو اپنے خاوندوں کی شکایت کرتیں ہیں یاد رکھو ! ایسا کرنے والے لوگ تم میں بہتر نہیں ہیں ۔''
سنن ابی داود ( ٢١٤٦)اس حدیث کو امام ابن حبان (٤١٨٩)اور امام حاکم (٢/٢٠٥، ٢٠٨)نے صحیح کہا ہے۔
۷۔ دنیا کا بہترین متاع:

سیدنا عبداللہ بن عمربن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
'' دنیا سازوسامان ہے ، اور دنیا کی بہترین سامان نیک عورت ہے ۔''
صحیح مسلم (١٤٦٩)(منتخب حقوق انسانیت )

عورت کے چلنے کے احکام
:

(١)عورت کو راستے کی ایک طرف ہو کر چلنا چاہئے نہ کہ مردوں کے درمیان میں تاکہ اختلاط لازم نہ آئے۔
(٢)عورت مٹک مٹک کر نہ چلے۔
(٣)عورت کندھوں اور کولہوں کو ہلا ہلا کر نہ چلے۔
(٤)زمین پر اس طرح سے چلے کہ اس کی زینت ظاہر نہ ہو ۔
(٥)نظریں جھکا کر چلے ۔
(٦)محرم کے بغیر سفر نہ کرے
(٧)باپردہ ہو کر چلے۔
(٨)ایڑھی والی جوتی پہن کر نہ چلے۔
(٩)پاؤں میں گھنگرو پہن کر چلنا حرام ہے۔
(١٠)خوشبو لگا کر باہر نکلنا حرام ہے۔
(١١)باریک لباس پہن کر چلنے والی پر لعنت برستی ہے ۔تفصیل کے لئے دیکھئے ہماری کتاب (سلسلہ احکام صحیحہ جلد٢)
فائدہ:گاڑی وغیرہ میں مرد کاغیر محرم عورت کے ساتھ بیٹھنا حرام ہے کیونکہ اس سے مرداور عورت کا ایک دوسرے سے جسم لگتا ہے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
تم میں سے کسی ایک کے سر میں لوہے کی سوئی ماری جائے یہ بہتر ہے اس سے کہ کوئی غیر محرم عورت کو چھوئے۔
(المعجم الکبیر للطبرانی:٢٠/٢١١۔٢١٢محدثین کے اصول کے مطابق یہ حدیث صحیح ہے )
 
Top