• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عيدالفطر پر امريکی صدر ٹرمپ کا پيغام

فواد

رکن
شمولیت
دسمبر 28، 2011
پیغامات
434
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
74
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

"میلانیا اور میں امریکہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رحمتوں بھری عیدالفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

عید فکرو استغراق کے مہینے کے اختتام اور دوسرے انسانوں کے لیے خوشی اور محبت کے تجدید شدہ احساس کے ساتھ روزمرہ زندگی کی جانب واپسی کا موقع ہے۔ یہ درگزر اور معاشروں کے اندر اور باہم تعلقات کو مضبوط بنانے کا تہوار ہے۔

آج امریکی تاریخ اور باعقیدہ لوگوں کی زندگیوں میں مذہب کے اہم مقام پر غور کرتے ہوئے ہمیں امید ہے کہ اس عید کی خوشیوں سے وابستہ امن اور خیرسگالی کا جذبہ پورے سال پوری دنیا میں برقرار رہے گا۔ ہم تمام مسلمانوں کو خوشیوں بھری عیدالفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔"

 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
ہم صدر ٹرمپ سمیت تمام غیر مسلموں کو سچا مذہب اسلام قبول کرکے ایک اچھا انسان اور مسلمان بن کر زندگی گزارنے کی دعوت پیش کرتے ہیں۔
ہدایت دینے والی اللہ کی ذات ہے۔
 
Top