• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عید میلاد منانے والوں کے لئے ایک خاموش پیغام !

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
عید میلاد منانے والوں کے لئے ایک خاموش پیغام !

1917353_1097030373648590_364036883699747981_n.jpg

اگر منع نہیں والا فارمولا استعمال کیا جائے تو پھر منع تو Father day اور Mother day بھی نہیں اور بظاہر یہ اچھے کام نظر آرہے ہیں کیونکہ اسلام نے والدین کی خدمت کا بہت زیادہ درس دیا ہے لیکن جسطرح ہر مسلمان والدین کی چوبیس گھنٹے اور پورا سال خیال رکھنا ضروری سمجھتا ہے اور ان سے محبت کے اظہار کیلئے ایک دن نہیں خاص کرتا اسی طرح نبی کریم صلی الله علیہ وسلم سے بھی چوبیس گھنٹے اور زندگی بھر محبت کرتے ہیں اور ان کی اطاعت کرتے ہیں اس کیلئے 12 ربیع الاول کو خودساختہ عید منا کر ان سے محبت تو دور کی بات ان کے نام پر کرسمس کی طرح لائٹس لگائی جاتی ہیں، ڈانس اور مرد و عورت کی اختلاط پر مبنی محفلیں سجائی جاتی ہیں، فضول کا پیسہ خرچ کیا جاتا ہے، ان کی شان میں غلو کیا جاتا ہے اور غیر مسلموں سے مشابہت کرکے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کی اصل تعلیمات سے روگردانی کی جاتی ہے۔

سید اعجاز شاہ
 
Last edited:

Usman Ali

مبتدی
شمولیت
جنوری 01، 2016
پیغامات
41
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
10
لیکن مسلمان یوم ولادت صلی اللہ علیہ وسلم مناتے ہیں،، جو حدیث سے ثابت ہے۔۔۔ پیر کے دن روزہ رکھ کر منانا۔۔۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207

Usman Ali

مبتدی
شمولیت
جنوری 01، 2016
پیغامات
41
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
10
mothers day or fathers day کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ولادت سے ملانے کا جواب دیا۔۔۔ حدیث کے باوجود میلاد کا انکاری، بری جراءت ہے
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
لیکن مسلمان یوم ولادت صلی اللہ علیہ وسلم مناتے ہیں،، جو حدیث سے ثابت ہے
mothers day or fathers day کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ولادت سے ملانے کا جواب دیا۔۔۔ حدیث کے باوجود میلاد کا انکاری، بری جراءت ہے
السلام علیکم ورحمۃ اللہ!
محترم عثمان بھائی!
آپ کے بالا اقتباسات سے پتا چلا کہ " یوم ولادت منانا حدیث سے ثابت ہے"
آپ سے درخواست ہے کہ "میلاد منانے" کی حدیث پیش کر دیں۔ یاد رہے کہ "میلاد منانے" کی حدیث پیش کرنی ہے۔کیونکہ ہم "میلاد "یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی "پیدائش" کے انکاری نہیں، البتہ "میلاد منانے" کے انکاری ہیں کیونکہ نا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سالانہ میلاد منایا اور نا ہی صحابہ رضی اللہ عنہ اجمعین نے "میلاد منایا" اور نہ تابعین نے "میلاد منایا"۔
تو برائے مہربانی حدیث پیش کیجئے جس میں "میلاد منانے" کا کہا ہو یا کیا ہوا۔
جزاک اللہ خیرا!
 

Usman Ali

مبتدی
شمولیت
جنوری 01، 2016
پیغامات
41
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
10
پیر کے دن روزہ رکھ کر منانا۔۔۔۔صحیح مسلم۔۔۔۔ کیا اس حدیث میں میلاد منانا ثابت نہیں۔۔۔ وضاحت کردیں اپنی
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
پیر کے دن روزہ رکھ کر منانا۔۔۔۔صحیح مسلم۔۔۔۔ کیا اس حدیث میں میلاد منانا ثابت نہیں۔۔۔ وضاحت کردیں اپنی
محترم بھائی!
میں نے عرض کیا تھا:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سالانہ میلاد منایا اور نا ہی صحابہ رضی اللہ عنہ اجمعین نے "میلاد منایا" اور نہ تابعین نے "میلاد منایا"۔
تو برائے مہربانی حدیث پیش کیجئے جس میں "میلاد منانے" کا کہا ہو یا کیا ہوا۔
 

Usman Ali

مبتدی
شمولیت
جنوری 01، 2016
پیغامات
41
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
10
کیوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل اپ کو پسند نہیں؟؟؟

حضرت ابو قتادہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ بارگاہ رسالتﷺ میں عرض کی گئی یا رسول اﷲﷺ آپ پیر کا روزہ کیوں رکھتے ہیں۔ آپﷺ نے فرمایا۔ اسی دن میں پیدا ہوا‘ اور اسی دن مجھ پر وحی نازل ہوئی (بحوالہ: صحیح مسلم، کتاب الصیام)
 

khalil rana

رکن
شمولیت
دسمبر 05، 2015
پیغامات
218
ری ایکشن اسکور
33
پوائنٹ
52
محمد نعیم یونس صاحب نے مسئلہ حل کردیا جو کہ اس فورم پر باقی وھابی نہ حل کرسکے، کہ خاص ایسی حدیث پیش کریں۔محمد نعیم یونس لکھتے ہیں!
’’تو برائے مہربانی حدیث پیش کیجئے جس میں "میلاد منانے" کا کہا ہو یا کیا ہوا‘‘۔
ہمارا سوال بھی یہی ہےکہ برائے مہربانی حدیث پیش کیجئےجس میں میلاد نہ منانے کا کہا ہو؟
کہ خبر دار میرا یوم ولادت نہ منانا، کوئی ایسی حدیث تلاش کریں ۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
مسئلہ زیر بحث یہ ہے کہ ہر سال ماہ ربیع الاول میں ’’ جشن میلاد ‘‘اور ’’ عیدمیلاد ‘‘ منانا شرعاً ثابت ہے یا نہیں ؟
جواب میں قبر پرستوں کا کہنا ہے کہ بارہ ربیع کو جشن اور عید ثابت نہیں ،البتہ ہر ہفتہ بروز سوموار صرف روزہ رکھنا ثابت ہے ۔
اور یہ تو سب کو معلوم ہے کہ بریلوی ہر سوموار کو روزہ نہیں رکھتے ،اور نہ ہی اس دن عید اور جشن مناتے ہیں ،
ــــــــــــــــــــــــــ
اور جس حدیث میں سوموار کے دن روزہ رکھنے کا ذکر ہے اس میں اس کی ایک اور وجہ بھی بتائی ہے شاید مولود خوانوں نے اپنے بھولے بھالے مقلدین کو وہ وجہ نہیں بتائی ۔تاکہ ’’ میلاد ‘‘ کی تخصیص کی نفی ثابت نہ ہو ،
 
Top