• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

عیسیٰ علیہ سلام نے خدائی کا دعویٰ کیا؟؟؟؟؟؟

شمولیت
ستمبر 04، 2014
پیغامات
42
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
33
سوال:-
ذاکر نائک صاحب کہتے ہیں کہ بائبل میں عیسیٰؑ نے خدائی کا دعویٰ نہیں کیا جبکہ میں نے ایک کتابچہ پڑھا ہے جو عیسائیت کی تبلیغ پر مبنی ہے کہ حضرت عیسیٰؑ کے زریعے تمام دکھ درد دور ہوتے ہیں اور حوالہ دیا ہے کہ حضرت عیسیٰؑ کہتے ہیں:
"کیوںکہ میں خداوند تجھے صحت دینے والا ہوں"
کتاب خروج باب15،آیت26
مزید فرماتے ہیں
اور اس کے بیٹے یسوع کا خون ہم کو ہر گناہ سے معاف کر دیتا ہے
انجیل خطوط عام 1 از یوحنا باب 1 آیت 7
میری تاکید اس پہلے حوالے پر ہے کہ جہاں وہ کہتے ہیں میں تمہارا مالک ہوں میں تمہیں شفاء دیتا ہوں کیا یہ حضرت عیسیٰؑ کی خدائی کے دعوے کا منہ بولتا ثبوت نہیں؟؟؟؟؟؟؟؟


جواب:-
بھائی نے کتاب خروج سے حوالہ دیا ہے کہ حضرت عیسیٰؑ فرماتے ہی ں میں تمہیں شفاء دیتا ہوں ،بھائی کتاب خروج عہد نامہ عتیق کا حصہ ہے ۔ حضرت عیسیٰؑ کبھی بھی عہد نامہ عتیق میں نہیں کہ سکتے ۔ میں(ڈاکٹر ذاکر نائیک ) نے اپنی گفتگوؤں میں جو بات کی ہے وہ یہ ہے کہ :"حضرت عیسیٰ ؑ نے پوری بائیبل میں کہیں بھی صاف لفظوں میں نہیں کہا کہ میں خدا ہوں میری عبادت کیا کرو یہ میرے ہاتھ میں انجیل ہے یہ میں نے مسیحیوں سے لی ہے اسے پڑحیئے اس میں آپ کو کہیں بھی حضرت عیسیٰؑ کی زبانی خدائی کا دعویٰ واضح یا اعلان نہیں ملے گا جو ملے گا وہ حضرت عیسیٰؑ کا نہیں بلکہ کسی اور کا ہوگا۔
اگر آپ کی بات مان بھی لی جائے کہ حضرت عیسیٰؑ نے کہا ہے میں شفائ دیتا ہوں اور ہمارا ایمان ہے اور قرآن نے بھی فرمایا ہے کہ ھضرت عیسیٰؑ نے مردوں کو خدا کے اذن سے زندہ کیا وہ نابیناوں کوڑھیوں کو خدا کے اذن سے شفاء سے دیتے تھے،
یہی بات انجیل بھی کہتی ہے
"میں خدا سے روحوں سے بدروحوں کو نکالتا ہوں"
انجیل مقدس متی باب12، آیت 28
میں خدا کی قدرت سے بدروحوں کو نکالتا ہوں
انجیل مقدس لوقا 11 آیت 20


ہمیں اتفاق ہے کہ حضرت عیسیٰ ؑ نے معجزے سرانجام دیئے لیکن جو کتاب خروج میں لکھا ہے ہمیں اس سے اختلاف ہے وہ حضرت عیسیٰؑ کے الفاظ نہیں بالفرض مان بھی لیں تو ھضرت عیسیٰ ؑ نے خود انجیل میں کہا ہے کہ یہ سب اللہ سبحانہ وتعالی ٰ کی مرضی سے ہوتا ہے
ھضرت عیسیٰؑ فرماتے ہیں
کیونکہ جھوٹے مسیح اور نبی برپا ہوں گے اور ایسے بڑے نشان اور عجیب کام پیش کریں گے کہ اگر ہوسکتا تو وہ برگزیدوں کو بھی گمراہ کر دیتے
انجیل مقد متی باب و آیت 24
ایک اور جگہ فرمایا
میں تم سے سچ کہتا ہوں جوجو عورتوں سے پیدا ہوئے ہیں ان میں یوحنا اصطباغی سے بڑا کوئی پیدا نہیں ہوا ۔ انجیل مقدس متی باب 11 آیت 11


اسکا مطلب ہے وہ حضرت عیسیٰ ؑ سے بھی عظیم ہے کیوں کہ حضرت عیسیٰؑ ماں سے پیدا ہوئے ھضرت مریم عورت تھیں اور وہ تمام ماوں کے پیدا کیئے ہووں سے عظیم ہے ھالانکہ یوحنا ااصطباغی ایک بھی عجزہ سرانجام نہیں دیا۔ لہذا معجزہ خدا ہونے کا میعار نہیں
 
Top