• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

غسل کونسے کاموں سے واجب ہوجاتا ہے؟

ابو شحمہ

مبتدی
شمولیت
نومبر 18، 2017
پیغامات
42
ری ایکشن اسکور
9
پوائنٹ
11
السلام علیکم
میرا ایک سوال ہے
غسل کونسے کاموں سے واجب ہوجاتا ہے۔ اور اگر شرمگاہ میں کوئی چیز داخل کرے مثلاً اسکین کرتے وقت اسکین کے لئے کچھ داخل کیا جاتا ہے، تو کیا اس سے بھی غسل واجب ہوگا کیا۔؟
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,537
پوائنٹ
791
السلام علیکم
میرا ایک سوال ہے
غسل کونسے کاموں سے واجب ہوجاتا ہے۔ اور اگر شرمگاہ میں کوئی چیز داخل کرے مثلاً اسکین کرتے وقت اسکین کے لئے کچھ داخل کیا جاتا ہے، تو کیا اس سے بھی غسل واجب ہوگا کیا۔؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
ــــــــــــــــــــ
کن چیزوں سے غسل واجب ہوتا ہے؟
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
الحمد للہ:

چھ چیزیں ایسی ہی کہ ان میں سے کسی ایک کی موجودگی میں مسلمان کیلئے غسل کرنا واجب ہوگا۔

1- منی کا اپنی جگہ سے نکل جانا، چاہے مرد ہو یا عورت، اسکی دو صورتیں ہوسکتی ہیں، نیند میں یا بیداری کی حالت میں چانچہ اگر بیداری کی حالت میں نکلے تو لذت کے ساتھ نکلنا شرط ہے، چنانچہ اگر بغیر لذت کے منی خارج ہو تو اس سے غسل واجب نہیں ہوتا، جیسے کہ بیماری کی وجہ سے بسا اوقات منی خارج ہو جاتی ہے۔

اور اگر نیند کی حالت میں منی خارج ہوتو اسی کو احتلام کہتے ہیں، اس سے مطلق طور پر [چاہے لذت محسوس ہو یا نا ہو]غسل واجب ہوجائے گا، کیونکہ نیند میں شعور نہیں ہوتا، اور کبھی کبھار لذت بھی محسوس نہیں ہوتی، لہذا سویا ہوا شخص بیداری کے بعد منی کے اثرات دیکھے تو اس پر غسل واجب ہے۔

2- آلہ تناسل کو عورت کی اندام نہانی میں داخل کرنے سے غسل واجب ہوجائے گا، چاہے انزال نہ بھی ہو، اسکی دلیل امام مسلم وغیرہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کی کہ آپ نے فرمایا: (جب کوئی مرد چارشاخوں میں بیٹھ جائے اور مرد و عورت کی شرمگاہیں آپس میں مل جائیں تو غسل واجب ہو جائے گا) اس حدیث کی وجہ سے ہمبستری میں دونوں پر آلہ تناسل داخل کرنے کی وجہ سے غسل واجب ہوجائے گا، چاہے انزال نہ بھی ہو، اہل علم کا اس پر اجماع ہے۔

3- متعدد علماء کے ہاں کسی کافر کے اسلام قبول کرنے پر بھی غسل واجب ہوجاتا ہے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ نئے مسلمان ہونے والے افراد کو غسل کرنے کا حکم دیا، جبکہ بہت سے اہل علم کا خیال ہے کہ کسی کافر کے مسلمان ہونے پر غسل مستحب ہے، واجب نہیں؛ انکی دلیل یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ کسی نے بیان نہیں کیا کہ آپ ہر نو مسلم کو غسل کرنے کا حکم دیتے تھے، چنانچہ دلائل کو جمع کرتے ہوئے غسل کے حکم کو استحباب پر محمول کیا جائے گا۔

4- موت کی وجہ سے بھی میت کو غسل دینا واجب ہوجاتا ہے، ماسوائے معرکہ میں شہید ہونے والے شخص کے ، اسے غسل نہیں دیا جائے گا۔

5- اور 6- موجب غسل حیض اور نفاس ہے، اسکی دلیل فرمانِ رسالت: (جب تمہارا حیض ختم ہوجائے تو غسل کرو، اور نماز پڑھو) اور فرمانِ باری تعالی: (فَإِذَا تَطَهَّرْنَ) یعنی جب وہ حیض سے غسل کرنےکے بعد پاک ہوجائیں.

اقتباس ماخوذاز: "الملخص الفقهي" مؤلف: شيخ صالح الفوزان حفظہ الله
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,537
پوائنٹ
791
Jazakallah iska jawab?
اگر شرمگاہ میں کوئی چیز داخل کرے مثلاً اسکین کرتے وقت اسکین کے لئے کچھ داخل کیا جاتا ہے، تو کیا اس سے بھی غسل واجب ہوگا
اگر شرمگاہ میں شرم گاہ کے علاوہ کوئی اور چیز بغیر شہوت داخل کی تو غسل واجب نہیں ، بشرطیکہ جسم سے مادہ منویہ نہ نکلے ؛
اوپر پوسٹ میں اس کا جواب موجود ہے ؛
 
Top