• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

غور کیجیے اور بتائیے کس کا قصور ہے اس سارے قصے میں !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
غور کیجیے اور بتائیے کس کا قصور ہے اس سارے قصے میں !!!

شادي نہ ہونے پر نوجوان جوڑے نے موت کو گلے لگالیا ۔ دونوں نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ ملتان کے رہائشی فرحان اور ماریہ نے زندگی بھر ساتھ رہنے کے وعدے کیے تھے لیکن گھر والے اس رشتے کے مخالف نکلے، جس پر دونوں نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ دونوں کی لاشیں بہاولپور بائی پاس سے ملیں ۔ اطلاع ملنے پر فرحان کے عزیز اوقارب اہل علاقہ کی بڑی تعداد جائے وقوع پہنچی۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر اسپتال منتقل کردی ہیں۔

یہ دونوں تو دنیا سے چلے گئے۔۔ان کی مغفرت کی دعا ہی کرتا ہوں کہ اللہ پاک انھیں معاف فرمائے ۔انھیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے آمین۔۔۔ان دونوں نے ایک پل کو بھی اپنے والدین کے بارے نہیں سوچا۔۔۔اپنے آگے کے انجام کے بارے نہیں سوچا۔۔گو کہ میں ان دونوں کو بری الذمہ قرار نہیں دیتا لیکن آپ سب کی رائے درکار ہے کہ ان کے اس جرم میں برابر کا شریک کون ہے؟

ان کے والدین؟

جنھیں چاہیے کہ ان کی بات مان لیتے کیوں کہ والدین کو علم ہوتا ہے ان کی اولاد ضد میں کس حد تک جا سکتی ہے۔۔۔

میڈیا؟

سارے دن چلنے والے فحش ڈرامے، فلمیں ۔۔جنھوں نے ان کا دماغ خراب کیا؟؟

موبائل؟

جس کی مدد سے ان کا رابطہ ہوا یہ ایک دوسرے کے قریب آئے اور جس کی مدد سے آخری بار ملنے کا پلان بھی بنا لیا اور خود کشی کا پلان بھی بنا لیا ۔"

ღღღخوشیღღღ
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
بنیادی طور پر والدین قصور وار ہیں۔ جنہوں نے اپنے بچوں نہ دین کی تعلیم دی اور نہ ہی اپنے اقدار سے آگاہ کیا۔ پھر اپنے بچے اور بچی کو اس قدر آزادی دی کہ وہ تنہا ملتے ملتے ایک دوسرے کے عشق مین اس قدر آگے بڑھ گئے کہ شادی نہ ہوسکنے کی صورت میں موت کو ہی گلے لگا لیا۔
واللہ اعلم
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

یہاں صرف دو لفظ لکھ دئے کہ شادی نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کے خودکشی کر لی شادی نہ کرنے پر بہت سی وجوہات ہوتی ہیں، اس پر کوئی بھی وجہ ہو سکتی ھے میرے رائے کے مطابق کسی کو بھی قصور وار نہیں کہا جا سکتا کیونکہ یہ حادثات جنہوں نے دینی تعلیم بھی حاصل کی ہو ان کے ساتھ بھی ہو سکتے ہیں، والدین اپنی بساط کے مطابق اپنی اولاد کی اچھی تربیت کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں مگر ہر وقت ان کے ساتھ نہیں رہتے اس لئے بچہ کے اوپر ھے کہ وہ اپنے لئے کیا پسند کرتا ھے خودکشی کرنے والے ذہنی طور پر معزور ہوتے ہیں ان کے ذہن میں ایسا رجعان پایا جاتا ھے شادی کے لئے نہیں تو کسی بھی وجہ سے وہ خود کشی کر سکتے ہیں۔ اس لئے اپنی اولاد کے لئے ہر وقت اللہ سبحان تعالی سے دعاگو رہنا چاہئے۔

والسلام
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

محترم عامر

آپ ایک خبر لاتے ہیں

غور کیجیے اور بتائیے کس کا قصور ہے اس سارے قصے میں !!!
اور اس پر ممبران کی رائے مانگتے ہیں۔ اور خود میں اتنا بھی صبر نہیں کہ دو ممبران کی رائے آنے پر فوراً حدیث مبارکہ بھی لگا دی مزید کی رائے جاننے کی ضرورت نہیں سمجھی، اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکے دھاگوں میں رائے دی جائے تو پھر مونوپولی پلے کھیلنے سے گریز کریں کیونکہ آپ عمر کے دوسرے حصہ میں ہیں اور اس تجربہ سے بی گزر چکے ہیں، یا ایسی خبر پر رائے جاننے پر لکھ دیا کریں کہ اھل علم شریعت سے اس پر روشنی ڈالیں۔

دوسری طرف

ان کی مغفرت کی دعا ہی کرتا ہوں کہ اللہ پاک انھیں معاف فرمائے ۔انھیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے آمین
اس پر بھی اچھی بحث ہو سکتی تھی مگر یہ موضوع نہیں تھا ہو سکے تو خود کشی کرنے والے پر اپنی اس دعا پر کوئی حدیث مبارکہ مل جائے تو ڈھونڈ کر لگا دیں۔

يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمْ وَاخْشَوْا يَوْمًا لَّا يَجْزِي وَالِدٌ عَن وَلَدِهِ وَلَا مَوْلُودٌ هُوَ جَازٍ عَن وَالِدِهِ شَيْئًا إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا وَلَا يَغُرَّنَّكُم بِاللَّهِ الْغَرُورُ
اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو، اور اس دن سے ڈرو جس دن کوئی باپ اپنے بیٹے کی طرف سے بدلہ نہیں دے سکے گا اور نہ کوئی ایسا فرزند ہوگا جو اپنے والد کی طرف سے کچھ بھی بدلہ دینے والا ہو، بیشک ﷲ کا وعدہ سچا ہے سو دنیا کی زندگی تمہیں ہرگز دھوکہ میں نہ ڈال دے، اور نہ ہی فریب دینے والا (شیطان) تمہیں ﷲ کے بارے میں دھوکہ میں ڈال دے
31:33

والسلام[/QUOTE]
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
السلام علیکم

محترم عامر

آپ ایک خبر لاتے ہیں

اور اس پر ممبران کی رائے مانگتے ہیں۔ اور خود میں اتنا بھی صبر نہیں کہ دو ممبران کی رائے آنے پر فوراً حدیث مبارکہ بھی لگا دی مزید کی رائے جاننے کی ضرورت نہیں سمجھی، اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکے دھاگوں میں رائے دی جائے تو پھر مونوپولی پلے کھیلنے سے گریز کریں کیونکہ آپ عمر کے دوسرے حصہ میں ہیں اور اس تجربہ سے بی گزر چکے ہیں، یا ایسی خبر پر رائے جاننے پر لکھ دیا کریں کہ اھل علم شریعت سے اس پر روشنی ڈالیں۔

دوسری طرف

اس پر بھی اچھی بحث ہو سکتی تھی مگر یہ موضوع نہیں تھا ہو سکے تو خود کشی کرنے والے پر اپنی اس دعا پر کوئی حدیث مبارکہ مل جائے تو ڈھونڈ کر لگا دیں۔

يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمْ وَاخْشَوْا يَوْمًا لَّا يَجْزِي وَالِدٌ عَن وَلَدِهِ وَلَا مَوْلُودٌ هُوَ جَازٍ عَن وَالِدِهِ شَيْئًا إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا وَلَا يَغُرَّنَّكُم بِاللَّهِ الْغَرُورُ
اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو، اور اس دن سے ڈرو جس دن کوئی باپ اپنے بیٹے کی طرف سے بدلہ نہیں دے سکے گا اور نہ کوئی ایسا فرزند ہوگا جو اپنے والد کی طرف سے کچھ بھی بدلہ دینے والا ہو، بیشک ﷲ کا وعدہ سچا ہے سو دنیا کی زندگی تمہیں ہرگز دھوکہ میں نہ ڈال دے، اور نہ ہی فریب دینے والا (شیطان) تمہیں ﷲ کے بارے میں دھوکہ میں ڈال دے
31:33

والسلام
[/quote]

وعلیکم السلام :

جزاک اللہ بھائی آپ نے مجھے نصیحت کی آئندہ خیال رکھوں گا -
 
محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
ہو سکے تو خود کشی کرنے والے پر اپنی اس دعا پر کوئی حدیث مبارکہ مل جائے تو ڈھونڈ کر لگا دیں۔
متفق
اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو، اور اس دن سے ڈرو جس دن کوئی باپ اپنے بیٹے کی طرف سے بدلہ نہیں دے سکے گا اور نہ کوئی ایسا فرزند ہوگا جو اپنے والد کی طرف سے کچھ بھی بدلہ دینے والا ہو، بیشک کا وعدہ سچا ہے سو دنیا کی زندگی تمہیں ہرگز دھوکہ میں نہ ڈال دے، اور نہ ہی فریب دینے والا (شیطان) تمہیں کے بارے میں دھوکہ میں ڈال دے
[/quote]
کنعان بھائی غلطیاں درست کرلیں۔
اللہ
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اگر اسے اس بات کا علم ہو کہ خود کشی حرام ہے لیکن اس نے خود کشی اس لۓ کی تاکہ وہ کسی مشکل سے نجات حاصل کر سکے جس سے وہ تنگ آ چکا ہے تو خطرہ ہے کہ وہ اس وعید اور سزا کا مستحق نہ بن جائے جو کہ حدیث میں آئی ہے ۔

@کنعان نے کہا ہے: ↑
ہو سکے تو خود کشی کرنے والے پر اپنی اس دعا پر کوئی حدیث مبارکہ مل جائے تو ڈھونڈ کر لگا دیں۔

لیکن اس کے ساتھ ساتھ اگر وہ اللہ تعالی اور اس کے رسول پر ایمان رکھتا اور اللہ تعالی کی توحید کا اقرار کرتا اور شرک سے بچا ہوا ہے تو وہ اللہ تعالی کی مشیت میں ہے اگر اللہ تعالی چاہے تو اسے معاف کر دے اور اگر چاہے تو اسے عذاب دے اور عذاب کے بعد وہ آگ سے ضرور نکل آۓ گا -

ارشاد باری ہے :

الله تعالى شرك كو معاف نہیں كرتا اس كى علاوه باقي جسے چاہے معاف كرديگا

اور فرمان نبوي ہے

< جس نے لا الہ الا اللہ پڑھ لیا اور اس کے دل میں ذرہ برابر بھی ایمان ہو تو وہ جہنم سے نکل آۓ گا >
اور اگر خود کشی کرنے والا نمازی اور موحد اور مسلمان ہو تو اس کے لۓ مغفرت کی دعا کی جا سکتی ہے کہ اللہ تعالی اس کے گناہ معاف کرے اور ان گناہوں میں سے وہ گناہ بھی ہے جو اس نے اپنے آپ کو قتل کر کے کیا ہے ۔

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

شاھد بھائی قرآن کے معاملہ میں گھبرائیں نہیں مہربانی فرما کے واضع طور پر غلطیوں کی نشاندہی کریں انہیں ضرور درست کریں گے، آپ نے صرف اللہ کی نشاندہی کی ھے اور وہ میرے پاس پیش کئے گئے ترجمہ میں بھی اللہ درست لکھا ہوا نظر آ رہا ھے۔ تھوڑی تفصیل بھی بتا دیں تو اس پر جزاک اللہ خیر!

والسلام
 
Top