• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فتاویٰ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,495
ری ایکشن اسکور
9,996
پوائنٹ
667
نام کتاب
فتاویٰ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ جلد اول
نام مصنف
محمد عزیر شمس
نام ناشر
دار ابی الطیب، گوجرانوالہ
Title Page --- Fatawa-Shaikh-Al-Islam-Ibne-Taimia-01.jpg

تبصرہ

شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ(661۔728ھ) کی شخصیت محتاجِ تعارف نہیں۔ آپ ساتویں صدی ہجری کی عظیم شخصیت تھے،آپ بہ یک وقت مفکر بھی تھے اور مجاہد بھی ، آپ نے جس طرح اپنے قلم سے باطل کی سرکوبی کی۔ اسی طرح اپنی تلوار کو بھی ان کے خلاف خوب استعمال کیا ۔ اور باطل افکار و خیالات کے خلاف ہردم سرگرم عمل اور مستعد رہے جن کے علمی کارہائے نمایاں کے اثرات آج بھی پوری آب و تاب سے موجود ہیں۔امام صاحب علوم اسلامیہ کا بحر ذخار تھے اور تمام علوم و فنون پر مکمل دسترس اور مجتہدانہ بصیرت رکھتے تھے۔آپ نے ہر علم کا مطالعہ کیا اور اسے قرآن و حدیث کے معیار پر جانچ کر اس کی قدر و قیمت کا صحیح تعین کیا اور متکلمین، فلاسفہ اور منطقیین کا خوب ردّ کیا ۔ زیر نظر کتاب ’’ فتاوی شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ‘‘ امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے 17 مجموعہ ہائے فتاوی و رسائل (78مجلدات) سے انتخاب ہے۔ انتخاب کا یہ فریضہ معروف محقق اور برصغیر کے نامور عالمِ دین شیخ محمد عزیر شمس رحمہ اللہ نے انجام دیا ہے ۔یہ کام انہوں نے شیخ فلاح خالد المطیری اور مولانا عارف عارف جاوید محمدی حفظہما اللہ سے مشاورت و تجویز پر 15؍سال میں مکمل کیا ۔یہ مجموعہ پانچ جلدوں اور تین ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔اس میں ان کے فتاوی کی مجموعی تعداد 754 ہے جو کہ فقہی موضوعات ، شرعی احکام ،عقائد و اعمال اور معاشرے میں منتشر بدعی افکار وغیر اسلامی نظریات کی بیخ کنی جیسے موضوعات پر مشتمل ہے۔اللہ تعالیٰ مرتب و مترجمین اور ناشرین کی اس عمدہ کاوش کو قبول فرمائے اور امت مسلمہ کے لیے نفع بخش بنائے ۔آمین (م۔ا)
لنک کتاب جلد اول
لنک کتاب جلد دوم
لنک کتاب جلد سوم
لنک کتاب جلد چہارم
لنک کتاب جلد پنجم
 
Last edited:

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,495
ری ایکشن اسکور
9,996
پوائنٹ
667
عناوین صفحہ نمبر
سخن ہائے گفتنی 43
مقدمہ 49
برصغیر میں معارف ابن تیمیہ کا ورود 64
سیرت امام ابن تیمیہ 81
جلد اول عقائد 121
ایمان 174
اسماء و صفات 231
علو 335
کلام الٰہی قرآن 428
رؤیت 543
وحدت الوجود 570
انبیاء پر ایمان 623
جلد دوم 9
وسیلہ 9
فرشتوں پر ایمان 108
تقدیر پر ایمان 115
علامات قیامت قیامت اور آخرت 305
صحابہ کرام 348
اللہ تعالٰی کی مختلف مخلوقات 477
متفرق مسائل 539
جلد سوم 9
تصوف 9
علم حدیث 428
اصول فقہ 451
طہارت 487
نواقض وضو 537
وضو اور غسل 537
تیمم 593
جلد چہارم 15
نماز 15
اذان 58
مواقیت 62
قضا نماز 65
شروط نماز اور ارکان 76
متفرق مسائل 113
نوافل 236
رخصتیں 305
نماز جمعہ 317
نماز عید 327
جنازے کے مسائل 331
زکات 414
روزہ 441
حج و عمرہ 500
قربانی اور شکار 559
جلد پنجم 15
سفر زیارت 15
جہاد 103
خرید و فروخت 147
اوقاف اور وصیت 239
نکاح 270
طلاق 367
ظہار 431
نسب 431
عدت 431
رضاعت 431
نان و نفقہ 448
حدود و تعزیرات 453
متفرق مسائل 510
 
Top