• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فتنہ انکار حدیث (فہرست)

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
اشاعت خاص​
فتنہ انکار حدیث


تبصرہ

برصغیر میں انکارِ حدیث کا فتنہ چند صدیوں سے زوروں پر ہے۔
اس کی بعض صورتیں ایسے صریح انکارِ حدیث پر مبنی ہیں جس کے حامل کا مسلمان رہنا بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔
جبکہ استخفاف حدیث جدید تعلیم یافتہ طبقہ میں اکثر وبیشتر پایا جاتا ہے۔ مرض ایک ہی ہے اگرچہ اس کی علامات مختلف صورتوں میں سامنے آتی ہیں۔ عالم عرب میں بھی جہاں جہاں اسلام کو فکری سطح پر یورپ سے واسطہ پڑا، وہاں اس فتنہ نے پرپرزے نکالے۔ چنانچہ برصغیر کے بعد مصر اس فتنہ کا زیادہ شکار ہوا جہاں اس کی تردید کے لئے زبردست لٹریچر بھی وجود میں آیا، اسکے بعد شام و بیروت کے مفکرین میں انکارِ حدیث کے جراثیم نے نشوونما پائی۔ خلیجی ممالک ایسی علمی اور فکری کشمکش سے دوچار نہیں ہوئے، وہاں اس کا زہر بھی بہت زیادہ نہیں پھیلا۔
یادر ہے کہ انکارِ حدیث
دیگر فروعی مسائل کی طرح ایک معمولی مسئلہ نہیں بلکہ اساسیاتِ دین سے متعلق ہے۔ انکارِ حدیث کے جراثیم اگر کسی میں پختہ ہوجائیں یا وہ استخفافِ حدیث کاارتکاب شروع کردے تو اس سے منصب ِرسالت پر حرف آتا ہے جبکہ رسالت پر غیر مشروط ایمان اسلام کا بنیادی ضروری تقاضاہے۔
ایک راسخ العقیدہ مسلمان اور حدیث پر متزلزل ایمان رکھنے والے کے عقائد و نظریات اور طرزِ زندگی میں نمایاں فرق ہوتا ہے۔
قارئین

اس اشاعت ِخاص کے بنیادی طور پر چار حصے کئے گئے ہیں۔
پہلا حصہ:
پہلا حصہ بطورِ خاص پرویزی افکار کے بارے میں ہے۔
دوسرا حصہ:
محدث کی اس اشاعت ِخاص کا دوسرا حصہ فتنۂ انکار حدیث کے تجزیہ و تاریخ اور تدوین حدیث کے موضوعات پر مشتمل ہے۔
تیسرا حصہ:
تیسرا حصہ منکرین حدیث کی طرف سے کئے جانے والے عمومی اعتراضات و شبہات کے جواب میں لکھے جانے والے مضامین پر مبنی ہے۔
چوتھا حصہ:
اس نمبر کا چوتھا حصہ اپنی نوعیت کی بالکل منفرد کاوشوں پر مبنی ہے۔
ڈاؤنلوڈ لنک

محدث کاخاص نمبر’’فتنہ انکار حدیث‘‘ پی ڈی ایف اور یونیکوڈ فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کرنےکےلیے یہاں کلک کریں۔

نوٹ

آپ تمام بھائیوں کی خدمت میں محدث کے اس خاص نمبر کو یونیکوڈ صورت میں پیش کیا جارہا ہے ۔آپ تمام سے گزارش ہے کہ جہاں تک ہو سکے اس مواد کو پھیلانےمیں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔تاکہ سادہ لوح عوام اس فتنہ سے بچ سکیں۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
اہم اعلان

معزز قارئین ماہنامہ ’محدث‘ لاہور کا اشاعت خاص ’’فتنہ انکار حدیث‘‘ آپ کے لیے پی ڈی ایف اور یونیکوڈ فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈنگ کےلیے پیش کردیا گیا ہے۔اوراب محدث فورم پر اپلوڈ کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔آپ میں سے کوئی بھی بھائی اس خاص نمبر کو محدث فورم پر اپلوڈ کرنے کےلیے حصہ لینا چاہتا ہو تو مطلع فرمائے۔اس جاری نیکی میں ان شاءاللہ اس کو بھرپور شرکت دی جائےگی۔اور یہ اس کےلیے صدقہ جاریہ ہوگا۔ان شاءاللہ
یہ اعلان وقت کے ساتھ حذف کردیا جائے گا۔رابطہ کےلیے پی ایم کریں۔جزاکم اللہ خیرا
 
Top