• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فجر کی نماز تاخیر سے پڑھنے کی روایات موجود ہیں یا نہیں ؟

شمولیت
مئی 28، 2017
پیغامات
21
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
52
asalamuallaikum qarien kiram se moadabana guzarish

Kya fajar ki namaz takheer se perhne ki koi hadees ahadees k zalhire me pai jati he

Kya wo sahih riwayat he yaa zaif

Jazakallahu khaira
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
asalamuallaikum qarien kiram se moadabana guzarish
Kya fajar ki namaz takheer se perhne ki koi hadees ahadees k zalhire me pai jati he
Kya wo sahih riwayat he yaa zaif
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
آپ نے سوال کیا ہے کہ کیا فجر کی نماز تاخیر سے پڑھنے کی کوئی حدیث ذخیرہ احادیث میں موجود ہے ؟
اور کیا وہ حدیث صحیح ہے یا ضعیف ؟
ـــــــــــــــــــــــــــــ
جواب :
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نماز فجر کا مسنون وقت
‘‘
عن زید بن ثابت: أنھم تسحروا مع النبی ﷺ ثم قامو إلی الصلوٰۃ، قلت: کم بینھما ؟ قال: قدر خمسین أو ستین، یعنی آیۃ
سیدنا زید بن ثابت ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ سحری کا کھانا کھایا۔ پھر آپ اور آپ کے ساتھی (فجر کی نماز) کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے ، میں (قتادہ تابعی) نے ان (انس ؓ ) سے کہا: سحری اور نماز کے درمیان کتنا وقفہ ہوتا تھا؟ تو انہوں نے کہا: پچاس یا ساٹھ آیات ( کی تلاوت) کے برابر۔[صحیح البخاری: ۱؍۸۱ح۵۷۵، و اللفظ لہ، صحیح مسلم: ۱؍۳۵۰]
فوائد:
۱: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ فجر کی نماز جلدی اور اندھیرے میں پڑھنی چاہیئے۔
صحیح البخاری (۱؍۸۲ ح ۵۷۸) و صحیح مسلم(۱؍۲۳۰ح ۲۴۵) کی حدیثِ عائشہ ؓ میں لکھا ہوا ہے کہ ہم نبی ﷺ کے ساتھ فجر کی نماز پڑھتی تھیں، جب نماز ختم ہو جاتی تو اپنے گھروں کو چلی جاتیں اور اندھیرے میں کوئی شخص بھی ہمیں اور نساء المومنین (مومنین کی عورتوں) کو پہچان نہیں سکتا تھا۔
۲: ترمذی کی جس روایت میں آیا ہے: أسفر و ا بالفجر فإنہ أعظم للأجر
فجر کی نماز اسفار(جب روشنی ہونے لگے) میں پڑھو کیونکہ اس میں بڑا اجر ہے۔ (ح ۱۵۴)
وہ اس حدیث کی رو سے منسوخ ہے جس میں آیا ہے کہ:
نبی ﷺ وفات تک فجر کی نماز اندھیرے میں پڑھتے رہے ہیں۔ حدیث میں آیا ہے:‘‘ ثم کانت صلوٰتہ بعد ذالک التغلیس حتیٰ مات ولم یعد إلیٰ أن یسفر’’
پھر آپ ﷺکی نماز (فجر) وفات تک اندھیرے میں تھی اور آپ نے (اس دن کے بعد) کبھی روشنی میں نماز نہیں پڑھی۔[سنن ابی داود:۱ ؍۲۳ح ۳۹۴ وسندہ صحیح ، و الناسخ و المنسوخ للحازمی ص ۷۷]
اسے ابن خزیمہ(ج۱ص ۱۸۱ح ۳۵۲) ، ابن حبان (الاحسان: ج۳ص ۵ح ۱۴۴۶)، الحاکم ( ۱؍۱۹۲، ۱۹۳) اور خطابی نے صحیح قرار دیا ہے، اسامہ بن زید اللیثی کی حدیث حسن درجے کی ہوتی ہے۔ دیکھئے سیر اعلام النبلاء (۲؍۳۴۳) وغیرہ ، یعنی اسامہ مذکور حسن الحدیث روای ہے۔

۳: سیدنا عمر ؓ نے فرمایا: ‘‘وصل الصبح و النجوم بادیۃ مشتبکۃ’’ إلخ اور صبح کی نماز اس وقت پڑھو جب ستارے صاف ظاہر اور باہم الجھے ہوئے ہوں۔ (موطأ امام مالک ۱؍۷ح ۶ و سندہ صحیح)
ایک روایت میں آیا ہے کہ سیدنا عمر ؓ نے فرمایا: ‘‘ و الصبح بغلس’’ اور صبح کی نماز اندھیرے میں پڑھو۔ (السنن الکبریٰ للبیہقی ۱؍۴۵۶وسندہ حسن، حارث بن عمر و الہذلی لا ینزل حدیثہ عن درجۃ الحسن)
اس فاروقی حکم کے برعکس دیوبندی و بریلوی حضرات سخت روشنی میں صبح کی نماز پڑھتے ہیں اور پھر یہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ ‘‘ ہم خلفائے راشدین کی سنت پر عمل کرتے ہیں۔ ’’ سبحان اللہ !
۴:امام ترمذی فرماتے ہیں:
‘ وھو الذی اختارہ غیر واحد من أھل العلم من أصحاب النبی ﷺ منھم أبو بکر و عمر و من بعد ھم من التابعین، وبہ یقول الشافعی و أحمد و إسحاق یستحبون التغلیس بصلوٰۃ الفجر’’نبی ﷺ کے صحابہ میں سے کئی نے اسے اختیار کیا ہے، ان میں ابو بکر و عمر ؓ اور ان کے بعد کے تابعین ہیں۔ شافعی ، احمد اور اسحاق (بن راہویہ) کا یہی قول ہے۔ یہ فجر کی نماز اندھیرے میں پڑھنا پسند کرتے ہیں۔ (سنن الترمذی تحت ح ۱۵۳)
تنبیہ: اس سلسلے میں سیدنا ابو بکر ؓ کا صریح عمل با سند صحیح نہیں ملا۔ نیز دیکھئے شرح معانی الآثار للطحاوی (۱؍۱۸۱ ، ۱۸۲) واللہ اعلم

۵: سیدنا ابو موسیٰ الاشعری اور سیدنا عبداللہ بن الزبیر ؓ صبح کی نماز اندھیرے میں پڑھتے تھے۔ دیکھئے مصنف ابن ابی شیبہ (۱؍۳۲۰ح ۳۲۳۹و سندہ صحیح، ح ۳۲۴۰ و سندہ صحیح)
خلیفہ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے حکم جاری کیا کہ فجر کی نماز اندھیرے میں پڑھو۔ دیکھئے مصنف ابن ابی شیبہ (۱؍۳۲۰ح ۳۲۳۷و سندہ صحیح)
۶:سیدنا عمر ؓ نے سیدنا ابو موسیٰ الاشعری ؓ کو حکم دیا کہ صبح کی نماز اندھیرے میں پڑھو اور لمبی قراءت کرو۔ (الاوسط لابن المنذر ۲؍۳۷۵ و سندہ صحیح ، و شرح معانی الآثار ۱؍۱۸۱، مصنف ابن ابی شیبہ ۱؍۳۲۰ح ۳۲۳۵)
بہتر یہی ہے کہ صبح کی نماز اندھیرے میں شروع کی جائے اور اس میں لمبی قراءت کی جائے۔
ہمارے ہاں دیوبندی حضرات صبح کی نماز رمضان میں سخت اندھیرے میں پڑھتے ہیں، اور باقی مہینوں میں خوب روشنی کر کے پڑھتے ہیں، پتا نہیں فقہ کا وہ کون سا کلیہ یا جزئیہ ہے جس سے وہ اس تفریق پر عامل ہیں، چونکہ سحری کے بعد سونا ہوتا ہے اس لئے وہ فریضہ نماز جلدی ادا کرتے ہیں۔ یہ عمل وہ اتباع سنت کے جذبہ سے نہیں کرتے کیونکہ بدعتی شخص کو اللہ تعالیٰ اپنے پیارے حبیب محمد ﷺ کی سنت پر عمل کرنے کی توفیق ہی نہیں دیتا .
توحید ڈاٹ کام http://www.tohed.com
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
فجر کی نماز تاخیر سے روشنی میں پڑھنے کی تمام روایات کی حقیقت جاننے کیلئے آپ ( دین الحق بجواب جاء الحق ) کتاب کی پہلی جلد کا مطالعہ فرمائیں؛
 
Top