• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فحاشی اس کو کہتے ہیں

ایم اسلم اوڈ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
298
ری ایکشن اسکور
965
پوائنٹ
125
طیبہ ضیاء چیمہ (نیویارک)

پاکستان فحاشی عریانی فرقہ بندی اور دہشت گردی کے لئے نہیں بنا ـ علامہ اقبال نے جس پاکستان کا خواب دیکھا تھا وہ یہ پاکستان نہیں ہے ـ پاکستان بھارت دوستی میں پؑل کا کردار ادا کرنے اور پاکستان میں بھارتی کلچر کو فروغ دینے والے ایک معروف میدیا نے اپنے ایک مقبول صحافی کا کالم شائع کرنے سے انکار کردیا کہ اس سے ان کے کاروبار کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے (معروف صحافی انصار عباسی کا کالم،جو جنگ گروپ نے شائع کرنے سے انکار دیا۔۔۔ )حالانکہ فحاشی و عریانی دکھانے اور پھیلانے والوں کے خلاف سپریم کورٹ ایکشن لے لے تب بھی الا ماشاء اللہ بے ضمیر عوام ، بے حیا ٹی وی چینلز کا بائیکاٹ نہیں کریں گے ـ امن کی آشا کے علمبردار میڈیا نے اپنے ایک معروف کالم نگار کا کڑوا کالم شائع کرنے سے روک دیا ـ مگر حق کی آواز دبائی نہیں جا سکتی ـ

بقیہ
http://quraniscience.com/wp-content/uploads/2012/08/news_detail_img-epaper_id-3247-epaper_page_id-37868-epaper_map_detail_id225445.gif
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
فحاشی کی حمایت کون کرے گا۔۔۔
وہی جو خود اس غلاظت کو پھیلانے کا مرتکب ہو۔۔۔
جیو کے اشتراک سے دو فلمیں خداکے لئے اور بول۔۔۔
جیسی فلموں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کے جیو کی کیا پالیسی ہے۔۔۔
سب سے پہلے تو جیسا کے چیف جسٹس صاحب نے سوال اٹھایا کے فحاشی کی تعریف پیش کی جائے کے فحاشی کیا ہوتی ہے۔۔۔
اس کے بعد کاروائی کوآگے بڑھایا جائے گا۔۔۔
جیوکی انتظامیہ اور یہ پورا ادارہ سب جانتے ہیں کن عقائد اور نظریات کا حامل ہے۔۔۔
جیواُصول اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔۔۔
جو ان کی ویب سائٹ پر موجود ہے مگر اردو فارمیٹ میں بھی اپلوڈ نہیں کی گئی۔۔۔
جس کو پڑھنا ہوگا اور دیکھنا ہوگا کے پینترے بدلتی جیو کی انتظامیہ کیا گل کھلانے جارہی ہے۔۔۔
 
Top