غزنوی
رکن
- شمولیت
- جون 21، 2011
- پیغامات
- 177
- ری ایکشن اسکور
- 659
- پوائنٹ
- 76
فحاشی اور آج کی لڑکی
انیتا فرید خان
منگل, 19 مارچ 2013 20:20
فحاشی ایک ایسی لعنت ہے جو کسی ملک میں اس وقت عام ہو جاتی جب بے حیائی عام ہو جائے، مغربی تہذیب مشرقی تہذیب سے زیادہ مقبول ہوجاتی ہے، لوگو ں میں خاص کر لڑکیوں میں آج کل جہاں دیکھو نہ صرف کراچی میں بلکہ پاکستا ن کے ہر شہر میں تقریباً 90 فیصد لڑکیاں مختلف مغربی ملبوسات میں فحاشی کو عام کرتی نظر آتی ہے، جب کہ باحیثیت مسلمان عورتوں کو ایسے ملبوسات کی اجازت نہیں۔ اسلام نے ہر فیشن کی اجازت دی ہے لیکن ایک حدود کے ساتھ ، لیکن لڑکیان جو فیشن کے نام پر ادھورے کپڑے پہن کر نکل جاتی ہیں اور نمائش کرتی نظر آتی ہیں اور جب کوئی لڑکا بری نظر سے دیکھ لے تو ہنگامہ بھی کھڑا کرتی ہیں، لیکن لڑکیوں کی اپنے جسم کی نمائش اتنی ہو گئی ہے کہ اب لڑکے خود ہی شرم کر جاتے ہیں اور اپنی نظریں نیچے کر لیتے ہیں۔ اگرمعاشرے میں بے حیائی اور اس سے متعلق مختلف جرائم بھی روکنے ہیں تو سب کو مل کے کام کرنا ہوگا۔ خاص کر لڑکیوں کو ، جنہیں اپنی حفاظت خود کرنی ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ بھی بازاروں اور دکانوں میں ایسے فحاشی پھیلانے والے ملبوسات پر پابندی لگائے، ایک مسلم معاشرہ کی حکومت ہونے کا فرض ادا کریں۔ منگل, 19 مارچ 2013 20:20
ماخذ