• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فرانس مسلمان خواتین کو حجاب پہننے کی آزادی دے، پوپ

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
فرانس مسلمان خواتین کو حجاب پہننے کی آزادی دے، پوپ

آئی این پی 2 گھنٹے پہلے

فرانس میں 2004 میں حجاب پر پابندی لگادی گئی تھی۔فوٹو:فائل

روم: عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے فرانس پر زور دیا ہے کہ وہ مسلمان خواتین کو ان کے عقائد کے مطابق حجاب کرنے کی آزادی دے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ فرانس مسلمان خواتین کے حجاب کے حق کا احترام کرے۔ انہوں نے مسلمان خواتین کے حجاب کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسلم خاتون کو اسی طرح حجاب کی آزادی ملنی چاہیے جس طرح کسی عیسائی کوکراس پہننے کے لیے حاصل ہے، لوگوں کواپنے عقائد پرعمل پیرا ہونے کا حق ملنا چاہیے۔

پاپ نے فرانس پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ قوانین چرچ اورریاست کوعلیحدہ کرنے کا سبب بن رہے ہیں، اسے اپنے اقدامات پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس میں 6 ملین مسلمان ہیں جو کسی یورپی ملک میں مسلمانوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

واضح رہے کہ فرانس میں 2004 میں حجاب پر پابندی لگادی گئی تھی۔
 
Top