• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم

حسن شبیر

مشہور رکن
شمولیت
مئی 18، 2013
پیغامات
802
ری ایکشن اسکور
1,834
پوائنٹ
196
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سات باتوں کا حکم فرمایا:

(1) مساکین سے محبت رکھوں اور ان سے قریب رہوں۔
(2) دنیا میں ان لوگوں پر نظر رکھوں جو (دنیاوی ساز و سامان میں) مجھ سے نیچے درجے کے ہیں اور ان پر نظر نہ کروں جو (دنیاوی ساز وس امان میں) مجھ سے اوپر کے درجہ کے ہیں۔
(3) اپنے رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی کروں اگرچہ وہ آپ سے منہ موڑیں۔
(4) کسی سے کوئی چیز نہ مانگوں۔
(5) حق بات کہوں اگرچہ وہ (لوگوں کے لیے) کڑوی ہو۔
(6) اللہ تعالیٰ کے دین اور اس کے پیغام کو ظاہر کرنے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت سے نہ ڈروں۔
(7) لَا حَولَ وَلَا قُوَّ ةَ اِلَّا بِاللّٰہ کثرت سے پڑھا کروں کیونکہ یہ کلمہ اس خزانہ سے ہے جو عرش کے نیچے ہے۔
(مسند احمد)
 
Top