• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فریضۂ تبلیغ۔ ۔ تفسیر السراج۔ پارہ:

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
وَلْتَكُنْ مِّنْكُمْ اُمَّۃٌ يَّدْعُوْنَ اِلَى الْخَيْرِ وَيَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَيَنْہَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِۭ وَاُولٰۗىِٕكَ ھُمُ الْمُفْلِحُوْنَ۝۱۰۴ وَلَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِيْنَ تَفَرَّقُوْا وَاخْتَلَفُوْا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَاۗءَھُمُ الْبَيِّنٰتُ۝۰ۭ وَاُولٰۗىِٕكَ لَھُمْ عَذَابٌ عَظِيْمٌ۝۱۰۵ۙ
اورچاہیے کہ تم میں ایک ایسی جماعت ہو جو لوگوں کو نیکی کی طرف بلائے اور پسندیدہ بات کا حکم دے اور ناپسند باتوں سے منع کرے اور وہی لوگ مراد کو پہنچیں گے۔۱؎ (۱۰۴) اورتم ان لوگوں کی طرح نہ ہونا جنھوں نے صاف حکم پانے کے بعد تفرقہ ڈالا اور اختلاف میں پڑے اور انھیں کے لیے بڑا عذاب ہے۔ (۱۰۵)
فریضۂ تبلیغ
۱؎ وَلْتَکُنْ مِّنْکُمْ میں من بیان یہ ہے ۔ یعنی تم سارے مسلمان تبلیغ واشاعت کے لیے مکلف ہو اور تم میں ہر مسلمان مبلغ ہے ۔ اس مفہوم کو دوسری جگہ ان الفاظ میں ظاہر فرمایا ہے ۔کُنْتُمْ خَیْرَاُمَّۃٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَتَنْھَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِکہ تم میں اور دیگر جماعتوں میںفرق یہ ہے کہ تم سب کے سب خدا کے دین کے پھیلانے والے ہو اور وہ نہیں۔یہی وجہ ہے کہ مسلمان کو شہداء اللہ فی الارض کا معزز خطاب دیا گیا ہے۔یعنی تبلیغ واشاعت فرض کفایہ نہیں کہ صرف علماء تک محدود ہو بلکہ ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ بقدر استطاعت اسلام سیکھے اور بقدر امکان اس کو دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کرے۔
 
Top