• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فصل الکلام فی جواب تفہیم الکلام

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
فصل الکلام فی جواب تفہیم الکلام


جماعت المسلمین رجسٹرڈ 1975 میں کراچی میں مسعود، احمد صاحب نے بنائی ان کا یہ خیال ہے کہ انہوں نے اپنی جماعت کی بنیاد بخاری مسلم کی صحیح حدیث پر رکھی ہے۔ دراصل انہوں نے اس حدیث کو لیکر بہت سے علمی مغالطے دئیے ہیں حتیٰ کہ اس حدیث کے دیگر طرق کو یکسر نظر انداز کردیا۔ جب اہل علم نے وہ احادیث ان کے سامنے رکھی بالخصوص سنن ابی داؤد میں مروی خلیفہ والی حدیث تو یہ حدیث کے مطابق مفہوم اپنانے کے بجائے زبردستی اسے ضعیف ثابت کرنے پر تل گئے اور حدیث زیر بحث کے سند و متن پر مختلف مغالطے دینے لگے۔ محمد صدیق رضا نے اس جدید فرقہ کا بھرپور علمی تعاقب کیا اور اس حوالے سے وہ کئی ایک مضامین لکھ چکے ہیں جو ملک کے علمی اور تحقیقی رسالوں میں شائع بھی ہوئے جن میں رجسٹرڈ جماعت کے مغالطوں کے علمی اور تحقیقی جوابات دئیے ہیں۔ زیر نظر کتاب سے آپ پر اس کی حقیقت خوب واضح ہو جائے گی۔اس میں مسعود صاحب اور ان کی ٹیم نے سنن ابی داؤد وغیرہ میں مذکور حدیث کی سند و متن پر جتنے اعتراضات کئیے ہیں ان سبھی کا تعاقب خود انہی کے مسلمہ اصول و ضوابط سے کیا گیا ہے۔(ع۔م)

 
Top