• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فقہ السیرۃ النبویہ ((جزیرہ عرب اورعالمگیر دین))

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
فقہ السیرۃ النبویہ
(1 ) جزیرہ عرب اور عالمگیر دین : اسلام عالمگیر اور ہمہ گیر دین ہے ۔ جزیرہ عرب کے قلب ، مکہ شہر سے پیغام ربانی کا آغاز ہوا ۔ دعو ت دین جزیرئہ عرب میں محدود نہ رہی ۔ دیکھتے ہی دیکھتے وہ پیغام چہار دانگ عالم میں پھیل گیا ۔ عالم دنیا میں اسلام کی نشر واشاعت میں عرب جغرافیہ کی خاص اہمیت ہے ۔ اسلامی مرکز دعوت تین براعظموں کا نقطہ اتصال اور ان کے وسط میں واقع ہے ۔ بلد امین سے بلند ہونے والی صدائے حق کی کرنوں نے اطراف و اکناف کو نور اسلام سے منور کیا ۔ ایشیا ، یورپ اور افریقہ سے لوگ اس شمع رسالت کی روشنی سے فیض یاب ہوئے ۔ یہ دین کسی خاص قوم و قبیلے ، خاص ملک و ملت اور خاص زمان و مکاں تک محدود نہیں ۔ دین اسلام کسی تفریق و امتیاز کے بغیر کرہ ارضی پر موجود تمام انسانیت کے لیے ہے ۔ عرب و عجم کے تمام مسلمان ملت واحد ہیں ۔ رسول مقبول ؐ کی عالم گیر نبوت و رسالت کا اعلان کرتے باری تعالی نے فرمایا : (( وَ مَا أَرْسَلْنَاکَ إِلَّا کَافَّۃً لِلنَّاسِ بَشِیرًا وَنَذِیرًا وَلَکِنَّ أَکْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُونَ )) [سبا:28/34] '' ہم نے آپ کو تمام انسانیت کے لیے خوشخبری دینے اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے ، لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں ،،
دین اسلام کا عالم گیر پیغام نوع انسانی تک پہنچانا امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے ۔ اللہ تعالی ملت اسلامیہ کے داعیان اور مصلحین کی نصرت و توفیق فرمائے ۔

(( حافظ محمد فیاض الیاس الاثری دار المعارف لاھور ))
 
Top