• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فقہ السیرۃ النبویہ Fiqh Us Seerat Un Nabavia(( اسلام کے اہل عرب پر احسانات ))

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
فقہ السیرۃ النبویہ: سیرت طیبہ سے فکری ، دعوتی ، تربیتی ، تنظیمی اور سیاسی رہنمائی

(( حافظ محمد فیاض الیاس الأثری ، ریسرچ فیلو: دارالمعارف لاہور ))

اسلام کے اہل عرب پر احسانات

پیغمبر اسلام ﷺ کو عالمگیر اور ہمہ گیر دین برحق سے سرفراز کیا گیا ، آپ کا پیغام ودعوت آفاقی اور ابدی ہے، آپ نے اہل اہل عرب کی ہمہ گیر اور مثالی تعلیم و تربیت فرمائی -آپ نے اہل عرب کے معاشی، معاشرتی، اخلاقی اور سیاسی معاملات کو درست فرمایا۔

آنحضرت ﷺ کی بعثت ودعوت سے اہل عرب کو دنیا اور آخرت کی سعادتیں نصیب ہوئیں۔

رسول مقبول ﷺ نے اہل عرب میں موجود برے افعال و اعمال کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا،

آپ نے اہل عرب کی عمدہ اقدار وروایات اور اچھے افعال و امور کو مزید بہتر فرمایا اور انھیں جلا بخشا۔

آپ نے اہل عرب کے باطل عقائد و نظریات اور غلط رسوم و رواج ختم فرمائے۔

رسول مقبول ﷺ کی وجہ سے اہل عرب کی معاشی غربت و افلاس کی عدیم النظیر روک تھام ہوئی اور ان کی اخلاقی بے راہ روی کی شاندار اصلاح ہوئی ،

آپ کی پیغام توحید کے باعث اہل عرب کی سیاسی پسماندگی کو عروج بے نظیر نصیب ہوا۔

آپ نے سب سے زیادہ زور عقیدہ توحید اور فکری تعلیم و تربیت پر دیا ،

تمام امور و معاملات کی ہمہ گیر و دائمی اصلاح، عقیدہ توحید وایمان پر موقوف ہے۔

ایمان و عقیدے کو اساس بنائے بغیر حقیقی اور دائمی کامرانی کا حصول ممکن نہیں۔

معاشی، معاشرتی، اخلاقی اور سیاسی امور میں ایمان و رسالت کو بنیاد بنانا حکم ربانی ، نبوی اسوہ اور شرعی سیاست ہے -

سرور کونین ﷺ کی دعوت وترتیب سے اہل عرب دنیا کی مہذب ترین قوم قرار پائے ، انہیں انسانیت کی عالمی قیادت وسیاست نصیب ہوئی ، وقت کی عالمی طاقتیں ان کے سامنے سرنگوں ہوئیں ، روم و فارس کی فلک بوس عمارتیں زمین بوس ہوئیں ، اب بطور عبرت ان کے کھنڈرات ہی موجود ہیں

عصر حاضر میں امت مسلمہ فکری وعملی پسماندگی کرب ناک ہے ، جدید فکر وتہذیب کے مسموم اثرات سے بری طرح متاثر ہونے کی وجہ سے ہمہ گیر زوال پذیر ہے ، ملت اسلامیہ کی ذلت ورسوائی کے اسباب وعوامل میں کمزور ایمان وعقیدہ اور نبوی منہج دعوت وترتیب سے اعراض جیسے امور شامل ہیں،

حقیقی کامیابی وکامرانی کے لیے ضروری ہے کہ تمام شعبہ ہائے زندگی کو نبوی ہدایات کے تابع کیا جائے اور پیغام حق کے ہمہ گیر نفاذ کے لیے تصور ملت وامت کی آبیاری کی جائے،

""""""""''''''"""""""""""'''''''''''''''"""""""""""""
عصر حاضر میں سیرت طیبہ سے ہمہ گیر رہنمائی اور سیرت النبی سے فکری وعملی مضبوط وابستگی بہت اہمیت وافادیت کی حامل ہے
 
Top