• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فقہ کتاب وسنت

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,402
ری ایکشن اسکور
9,991
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
فقہ کتاب وسنت

مصنف کا نام
محمد صبحی بن حسن حلاق

مترجم
مولانا عمر فاروق سعیدی

نظر ثانی
مفتی عبدالولی خان

ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور


تبصرہ

زیر نظر کتاب یمن کے معروف عالم دین محمد صبحی بن حسن حلاق کی صحیح احادیث کی روشنی میں فقہی احکام و مسائل پر مشتمل ایک نہایت مستند تصنیف ہے۔ مولانا عمر فاروق سعیدی نے اس کتاب کانہایت رواں اور سلیس اردو ترجمہ کیا ہے۔ کتاب کا مدعا یہ ہے کہ مسلمان اپنے ہر عمل میں کتاب و سنت کے احکام کو ملحوظ رکھے۔ عام فقہی کتب کی طرح اس کتاب کا آغاز بھی ’کتاب الطہارۃ‘ سے کیا گیا ہے اس کے بعد نماز، روزہ، زکوۃ، حج اور نکاح و طلاق کے مسائل زیر بحث آئے ہیں۔ اسی طرح طب و لباس اور متعدد موضوعات کے احکام ومسائل بیان کرتے ہوئے جہاد پر ختتام کیا گیا ہے۔ تمام مسائل نہایت آسان اسلوب اور دلائل کی روشنی میں بیان کیے گئے ہیں تاکہ کم تعلیم یافتہ قاری بھی اس کو سمجھنے میں دقت محسوس نہ کرے۔ مسائل کی توضیح و بیان کے لیے صحیح دلیل پر اعتماد کیا گیا ہے اور مصنف نے فرقہ وارانہ تقلید سے دورے رہتے ہوئے کسی جماعت کے خلاف تعصب کا مظاہرہ نہیں کیا۔ دلائل کی تحقیق و تنقید، نصوص و اقوال کی ترجیح اور قول راجح کی مزید تائید کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ایک اہم بات یہ کہ تخریج احادیث اور صحت و ضعف کے لحاظ سے ہر ایک کے مرتبے کی نشاندہی کی گئی ہے اور بطور دلیل احادیث میں سے صرف حسن یا صحیح احادیث کا انتخاب کیا گیا ہے۔(ع۔م)
اس کتاب فقہ کتاب وسنت کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Last edited:
Top