• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فورم میں بحث کا مقصد یا نیت

نسیم احمد

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2016
پیغامات
747
ری ایکشن اسکور
128
پوائنٹ
108
السلام علیکم
بعض اوقات کسی موضوع کی بحث کے دوران یہ لگتا ہے کہ حق بات ثابت کرنا مقصد نہیں بلکہ اپنے عقیدہ کا دفاع کر نا مقصد ہے۔ کبھی کسی تھریڈ میں جن متاخرین میں جن عالم کے قول دلیل ہوتے ہیں کسی دوسرے تھریڈ میں اسی عالم کے کسی دوسرے قول کو ماننے سے انکار کر دیا جاتا ہے ۔میں مبتدی ہوں یہ میرا ذاتی مشاہد ہ ہے عین ممکن ہے میں غلط ہوں اس لئے سب سے پیشگی معذرت۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
معذرت کی ضرورت نہیں ، اس بات کو سمجهنے کے لیئے احادیث کو سمجهنا ضروری هے ۔ مدارس کے دروس میں اساسیات گہرائی سے سمجهائی جاتی ہیں اور اساتذہ حضرات کی راهنمائی میں طلاب سمجهنے ، پرکهنے کے عمل سے گذرتے ہیں ۔ کئی کتب بهی موجود ہیں لیکن اساتذہ کے زیر نگرانی رهنے سے راستہ گم هونے کا ڈر نہیں هوتا اور صرف کتب کے مطالعہ سے یہ خطرہ درپیش هوسکتا هے ۔ آپ محترم اشماریہ بهائی کے مراسلات ، محترم خضر بهائی ، محترم اسحق بهائی ، محترم رضا میاں صاحب کے مراسلات میں اگر احادیث کی اسانید پر گفتگو هو رہی هو تو محسوس کر لیں گے یہ علم کتنا گہرا هے ۔
اہل علم اس فورم پر موجود ہیں ان سے رابطہ کریں ۔ اگر آپ مدرسہ میں اسٹڈیز کریں تو بہتر هے ۔
کافی طلاب بهی یہاں ہیں ان سے بهی ذاتی مراسلات میں مشورہ لیا کریں ۔ ابن عبدہ اور ابن عثمان برادران بهی آپ کے ان شاء اللہ کام آئینگے ۔
اللہ آپ کے لیئے حصول علم آسان فرمائے اور صراط مستقیم پر چلائے ۔ ہم سب ہی اس فورم سے مستفید هو رہے ہیں ۔ اللہ اہل علم پر کرم فرمائے ۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
کبھی کسی تھریڈ میں جن متاخرین میں جن عالم کے قول دلیل ہوتے ہیں کسی دوسرے تھریڈ میں اسی عالم کے کسی دوسرے قول کو ماننے سے انکار کر دیا جاتا ہے
اگر تو واقعی ایسا ہے تو غلط ہے.
لیکن ایک بات یاد رکھیں. اصل قرآن وحدیث ہیں. لہذا جب قرآن و حدیث کے موافق کسی کی بات ہوگی تو قبول کیا جاۓ گا وگرنہ رد کر دیا جاۓ گا. شاید آپ نے یہی دیکھا ہو اور غلط فہمی کا شکار ہو گۓ ہوں.
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

1- میری نظر میں اس کا آسان جواب کچھ اسطرح ہے کہ فورمز میں رجسٹریشن کروانے کے بعد اپنا تعارف ضرور کروانا چاہئے جس پر اپنی تعلیمی قابلیت اور حالیہ سرگرمیاں جیسے جاب کونسی کر رہے ہیں یا کاروبارہ وغیرہ اس پر بھی تھوڑی سی تفصیل ہونی ضروری ہے۔

2- ہر ممبر کو یہ کوشش کرنی چاہئے کہ وہ جونسے علوم میں مہارت و تجربہ رکھتا ہے اسے ایسی پوسٹ میں ہی کام کرنا چاہئے، اس کے علاوہ دوسرے شعبہ میں جسے اسے معمولی سا علم ہو وہاں اپنی رائے دینی چاہئے نہ کہ بحث کیونکہ وہ اس پر اصول نہیں جانتا۔

عالم فاضل جو علم کے ساتھ تجربہ بھی رکھتے ہیں وہ اپنی بات اصول سے پیش کرتے ہیں اور سامنے والا کی ایک ہی پوسٹ یا کچھ زیادہ سے ہی جان جانتے ہیں کہ سامنے والا دینی علوم پر صرف بیسک ہی جانتا ہے اس لئے وہ اچھے طریقہ سے اپنی بات پیش کرتے ہیں مگر بحث سے پرہیز کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ باقی تمام جن کے پاس دنیاوی تعلیم بھلے کتنی بھی ہو مگر اسلامی تعلیم پر تھوڑا سا مطالعہ ہوتا ہے، وہ بحث میں ایسے پڑتے ہیں کہ جس پر کوئی نتیجہ دیکھنے میں سامنے نہیں آتا یہ پوسٹ نقصان کا باعث بنتی ہیں، اس لئے ان کی پوسٹ کو اگنور کرنا ہی میری نظر میں بہتر ہے۔

میں نے خاص، شیخ رفیق طاہر اور شیخ اسحاق سلفی، خضر حیات کو کسی عامی کے ساتھ بحث یا الجھتے ہوئے نہیں پایا اس کے علاوہ اس فورم پر مزید مشائخ کرام بھی ہیں جو وقت کی مصروفیت کی وجہ سے وقت نہیں دے پاتے اس لئے ان سب کے نام لکھنا مشکل ہے وہ بھی عامیوں کے ساتھ بحث نہیں کرتے اور یہی طریقہ بہتر ہے۔

میرا اپنا یہی حال ہے کہ اس فورم کے ممبران سے میرا نظریہ مختلف ہے مگر میں ان کی پوسٹ میں حصہ نہیں لیتا کہ جس سے جس سے ہر طرح کی بدنظمی پیدا ہو، میری جو سکلز ہیں میں اسی کے مطابق اپنا کام کرتا ہوں اگر ہر ممبر اسی طرح کام کرے تو ماحول بندھا رہتا ہے۔

والسلام
 
Top