• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فورم کے ڈائلاگ بکس کو خوبصورت بنانے کی تجویز

شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
95
پوائنٹ
64
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

اس فورم کے ایڈمن شاکر بھائ و غیرہ نے ماشاء اللہ اس فورم پر بہت ہی محنت کی جو کہ واقعی میرے خیال سے اب تک جتنے فورم میں نے دیکھیں ہیں انٹرنیٹ میں ان میں سے سب سے خوبصورت ہے اللہ کے فضل سے اور اللہ سبحانہ و تعالی اس میں برکت فرمائے۔ آمین!

اسکو اور خوبصورت بنانے کے لیے میں ایک تجویز پیش کرنا چاہوں گا اور وہ یہ کے آپ نے iphone کا میسج کرنے کا طریقہ مشاہدہ فرمایا ہوگا اس میں جو طریقہ ہے، وہ بہت ہی خوبصورت ہے اور اگر کوئ بندہ کسی دہاگہ پر پوسٹ کرے اور پھر اسی طرح پوسٹ ہو جس طرح iphone میں ہوتا ہے تو وہ کافی خوبصورت ہوجائےگا۔ كيونکہ اس میں بھی دہاگہ کی طرح ہی میسجنگ ہوتی ہے:
مثلا : [video=youtube;XZy5gsK4Kls]http://www.youtube.com/watch?v=XZy5gsK4Kls[/video]
اور اگر رنگ بھی فرق ہو جائے یعنی بندے کو اپنا کیا ہوا کومنٹ اور پوسٹ صرف مختلف رنگ میں نظر آئے باقیوں کا چاہے ایک ہی رنگ میں نظر آجائے تو اس سے کافی خوبصورتی اور اسانی ہوجائے گی کسی بھی طویل دھاگہ میں اپنی پوسٹ تلاش کرنے میں جیسے iphone میں سبز رنگ میں نظر آتا ہے۔ اگر ڈائلاگ اس انداز میں نظر آئے تو یہ کافی خوبصورت ہو جائے گا اور ایک منفرد چیز ہوگی جوکہ باقی فورمز میں نہیں ہوگی۔
جزاكم الله خيرا
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
آپ کے تبصرے کے لئے آپ کا مشکور ہوں مغیرہ بھائی جان۔ لیکن دراصل یہ ساری محنت ہمارے سائٹ انجینئر عمیر بھائی کی ہی ہے۔ انہوں نے واقعی دن رات لگ کر اس فورم کو خوبصورت بنانے میں محنت کی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی یہ کاوش قبول فرما لیں۔

بھائی جان ، آپ کی تجویز بہت عمدہ ہے۔ ہم بیک اینڈ پر اس کو ٹرائی کر کے دیکھتے ہیں کہ آیا فورم میں یہ ممکن ہے یا نہیں۔ آپ کی بات سے جو میں سمجھ پایا ہوں۔ وہ یہ کہ یوزر کو اپنی کی گئی پوسٹ ہرے رنگ کے بیک گراؤنڈ میں نظر آئے۔ جو کہ قریب قریب وہی فارمیٹ ہے جو ہمارے اردو ایڈیٹر میں ٹائپنگ کے وقت ہوتا ہے۔ لیکن ہم کلر کے علاوہ کوئی فارمیٹ نہیں بدل سکتے۔ جیسا کہ آئی فون میں ایک یوزر کی گفتگو دائیں جانب الائن ہوتی ہے اور ایک کی بائیں جانب۔ ہم ایسا کریں گے تو فورم کا حلیہ بگڑ جائے گا۔

پھر کلر میں مختلف فارمیٹس ہوتے ہیں۔ مثلا ایک تو وہی جو آپ نے کہا کہ یوزر کو صرف اپنی پوسٹ علیحدہ رنگ میں نظر آئے۔ ایک طریقہ یوں ہوتا ہے کہ آلٹرنیٹ کلر تبدیل ہوتا ہے۔ یعنی ایک پوسٹ کا بیک گراؤنڈ کلر سفید ہو اور دوسری کا گرے یا گرین وغیرہ۔ پھر تیسری کا سفید ہو اور چوتھی پھر گرے یا گرین ہو۔

اوور ٹو عمیر۔
عمیر بھائی، ذرا فائر بگ کی مدد سے کلرز بدل کر کچھ اسکرین شاٹس لیتے ہیں۔ اگر دیکھنے میں اچھے لگے اور ان پر عملدرآمد ممکن بھی ہوا تو اس کو شامل کر لیتے ہیں۔۔!
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
اب تک جتنے فورم میں نے دیکھیں ہیں انٹرنیٹ میں ان میں سے سب سے خوبصورت ہے اللہ کے فضل سے اور اللہ سبحانہ و تعالی اس میں برکت فرمائے۔ آمین!
واقعی بہت خوبصورت فورم ہے۔ اللہ اس ٹیم کو جزاے خیر عطا فرمایں- آمین!!!!!!
 
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
50
ری ایکشن اسکور
95
پوائنٹ
64
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

اللہ تعالی عمیر بھائ کو اس کا اجر دے اور دین کے اور کاموں کے لیے بھی چن لے۔ آمین!

میں سمجھ گیا شاکر بھائ اور میری مراد وہی تھی جو کے آپ سمجھے۔
اگر دائیں طرف یا بائیں طرف آنے سے سیٹنگ خراب ہونے کا خدشہ ہے تو، جس طرح کوٹیشن آتی ہے اس طرح آجائے۔ میرا اصل میں یہ دل تھا کہ بارڈر بن جاتا کوئ اور اس میں کوٹیشن والے زیادہ خوبصورت لگتا کیونکہ وہ اس سے متعلق بھی ہے۔ تاہم اگر نہ بھی ہو تو خالی بارڈر آجائے کوئ واضح سا تاکہ مختلف ہوجائے۔

باقی کلر بیک گراؤنڈ کے بارے میں آپ زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ جیسے ایڈیٹنگ میں آتا ہے بلیو اور گرین تو وہ کافی خوبصورت ہے۔

یہ ایک صرف تجویز ہے اگر آسانی سے ہوجائے تو ماشاء اللہ بہتر ہو جائے گا میری نظر میں باقی جو ہے وہ بھی کسی سے کم نہی ہے۔

اللہ تعالی تمام ٹیم کو اس کا اجر عطا فرمائے۔ آمین!
 
Top