الاصلاح اسلامک سنٹر
مبتدی
- شمولیت
- ستمبر 03، 2024
- پیغامات
- 10
- ری ایکشن اسکور
- 0
- پوائنٹ
- 6
فہم سلف سے کیا مراد ہے اور سلف کون ہیں؟ | پارٹ: 01 | علامہ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ | اصلاح میڈیا
کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر شیخ امن پوری حفظہ اللہ کے کچھ بیانات کے حوالے سے بعض جہلاء کی طرف سے طوفان بدتمیزی بپا تھا، ان کے بیانات کو تروڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا تھا اور طرح طرح کے طعنے دیئے جا رہے تھے، حتیٰ کہ یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ یہ لوگ جماعت اہل حدیث سے ہٹ کر اب تقلید کی دعوت دینا شروع ہو گئے ہیں۔ دراصل فضیلۃ الشیخ علامہ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ کا مؤقف یہ ہے کہ اہل الحدیث قرآن وحدیث کو فہم سلف کے مطابق مانتے اور اس پر عمل کرتے ہیں اور اپنی اس بات کو سمجھاتے ہوئے جب شیخ صاحب نے یہ فرمایا کہ ایک طرف قرآن کریم کی آیات ہوں اور ان سے ہمیں کوئی ایسا واضح مسئلہ سمجھ آ رہا ہوں جو سلف کے فہم سے ٹکراتا ہو تو ہم کہیں گے کہ قرآن کریم کی آیات تو حجت ہیں، برحق ہیں، ہمارا ان پر ایمان ہے، لیکن ان آیات سے جو ہمیں سمجھ آ رہا ہے وہ درست نہیں ہے، بلکہ درست وہ ہے جو سلف نے ان آیات سے لیا اور سمجھا ہے اور ہمیں سلف کی ہی بات کو ماننا ہے تو اس پر جہاں بعض دشمنان سلف ومحدثین نے طعں کیا، وہاں بعض اہل علم بھی خلط مبحث کا شکار ہوئے یا بیانات کے سیاق وسباق ان کے سامنے نہ آنے پر انہوں نے بھی تنقید کی۔ سو ہم نے ضروری سمجھا کہ اس حوالے سے مکمل ایک پروگرام ریکارڈ کیا جائے اور اس مسئلہ میں عوام الناس کو صحیح مؤقف سے آگاہ کیا جائے تو اس لڑی کا یہ پہلا کلپ ہے، جس میں یہ ہے کہ فہم سلف سے کیا مراد ہے اور سلف کون ہیں؟ ۔ یہ پوری ایک سیریز چلے گی، جس میں مکمل طور پر اس مسئلہ کو آپ سب کے سامنے واضح کیا جائے گا۔ ان شاءاللہ، جس کےلیے اصلاح میڈیا کو دیکھتے رہیئے۔