• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فیس بک کا پسند، ناپسند بتانے والا ٹول

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
۔—فائل فوٹو اے ایف پی۔


فیس بک بڑے پیمانے پر اپنے صارفین کی معلومات جمع کرتا ہے اور صارفین کو اسے دیکھنے کی صلاحیت بھی دیتا ہے۔

فیس بک کے کاروبار کے لیے یہ انتہائی ضروری ہے کہ آپ کیا پسند کرتے ہیں جس کے بعد یہ آپ کو ایسے اشتہارات ہی دکھاتا ہے جس میں آپ دلچسپی رکھتے ہوں۔ فیس بک کا خیال ہے کہ اس بات کے امکانات زیادہ ہیں کہ آپ ایسے اشتہارات پر کلک کریں۔

آپ کیا پسند کرتے ہیں فیس بک اس بات کا اندازہ تین چیزوں سے لگاتا ہے:

  • آپ جو معلومات فیس بک کو دیتے ہیں جیسے آپ کی عمر کیا ہے۔

  • آپ فیس بک کا استعمال کیسے کرتے ہیں جیسے کہ آپ کس طرح کی پوسٹس پر کلک کرتے ہیں۔

  • اس کے علاوہ فیس بک استعمال کرنے کے بعد آپ انٹرنیٹ براؤزنگ کے دوران جہاں جہاں جاتے ہیں اس کا ٹریک رکھنے سے بھی فیس بک کو آپ کی پسند، ناپسند کے بارے میں اندازہ ہوجاتا ہے۔
فیس بک پر ایک ٹول 'اشتہارات کی ترجیحات' (Ad Preferences) پر آپ یہ تمام معلومات دیکھ سکتے ہیں۔ یہ فیس بک کی جانب سے جمع کیا گیا تمام ڈیٹا تو نہیں دکھائے گا تاہم یہ دعویٰ کرے گا کہ سائیٹ آپ کے بارے میں کیا جانتی ہے۔



اس ٹول کا استعمال کرنے کے لیے کسی بھی پوسٹ کے برابر میں بنے ‘x’ پر کلک کرکے ‘Why am I seeing this?’ پر کلک کریں یہاں سے ‘Manage Your Ad Preferences’ میں جائیں۔

یہاں سے آپ کو وہ تمام معلومات مل جائیں جس کے بارے میں فیس بک کا خیال ہے کہ یہ آپ کو پسند ہیں۔

اس معلومات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیس بک فیصلہ کرتا ہے کہ آپ کو کیا دکھایا جائے۔ مشتہرین کے پاس اس معلومات کی بنیاد پر اشتہار دکھانے کا آپشن بھی موجود ہوتا ہے۔

بشکریہ انڈیپینڈنٹ

ماخذ
 
Top