• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فیضان جمعہ کی روایات کی تحقیق

شمولیت
نومبر 07، 2013
پیغامات
76
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
47
اسلام و علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
جمعہ سے متعلق الیاس قادری نے ایک کتاب لکھی ہے"فیضان جمعہ" کے نام سے، اس کتاب میں جمعہ کی فضیلت سے متعلق بہت سی روایات لائے ہیں، ان میں سے چند درج ذیل ہیں، ان روایات کی مفصل تحقیق درکار ہے۔

٭جس نے مجھ پر روزِ جمعہ جمعہ دو سو بار درود پاک پڑھا اس کے دو سو سال کے گنا معاف ہوں گے۔ (جمع الجوامع للسیوطی ج 7 ص 199 حدیث 22353)
٭بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے جمعہ کے دن عمامہ باندھنے والوں پر درود بھیجتے ہیں۔ (مجمع الزوائد ج 2 ص 394 حدیث 3075)
٭جو شخص جمعہ کے دن اپنے ناخن کاٹتا اللہ تعالیٰ اس سے بیماری نکال کر شفا داخل کردیتا ہے۔ (مصنف ابن ابی شیبہ ج 2 ص 65)
٭"الجمعۃ حج المساکین" جمعہ مساکین کا حج ہے۔ اور دوسری روایت ہے کہ" الجمعۃ حج الفقراء" جمعہ کی نماز غریبوں کا حج ہے۔ (جمع الجوامع للسیوطی ج 4 ص 84 حدیث 11109 ، 11108)
٭بلاشبہ تمہارے لئے ہر جمعہ کے دن میں ایک حج اور ایک عمرہ موجود ہے، لہٰذا جمعہ کی نماز کیلئے جلدی نکلنا حج ہے اور جمعہ کی نماز کے بعد عصر کی نماز کے لئے انتظار کرنا عمرہ ہے۔ (السنن الکبری للبیہقی ج3 ص 342 حدیث 5950)
٭جمعہ کے دن اور رات میں چوبیس گھنٹے ہیں کوئی گھنٹا ایسا نہیں جس میں اللہ تعالیٰ جہنم سے چھ لاکھ آزاد نہ کرتا ہو، جن پر جہنم واجب ہوگیا (!)تھا۔(مسند ابی یعلی ج3 ص 235-291،حدیث 3421-3471)
٭جو جمعہ کے دن نہائے اس کے گناہ اور خطائیں مٹادی جاتی ہیں اور جب چلنا شروع کیا تو ہر قدم پر بیس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔ (المعجم الکبیر ج 18 ص 139 حدیث 292) اور ہر قدم پر بیس سال کا عمل لکھا جاتا ہے اور جب نماز سے فارغ ہو تو اسے دوسوبرس کے عمل کا اجر ملتا ہے۔ (المعجم الاوسط ج 2 ص 314 حدیث 3397)
٭پیر اور جمعرات کو اللہ تعالیٰ کے حضور اعمال پیش ہوتے ہیں اور انبیائے کرام علیھم السلام اورماں باپ کے سامنے ہر جمعہ کو۔ وہ نیکیوں پر خوش ہوتے ہیں اور ان کے چہروں کی صفائی و تابش (یعنی چمک دمک) بڑھ جاتی ہے، تو اللہ سے ڈرو اور اپنے وفات پانے والوں کو اپنے گناہوں سے رنج نہ پہنچاؤ۔ (نوادر الاصول للحکیم الترمذی:ج2ص260)
٭جو ہر جمعہ والدین یا ایک کی زیارت قبر کرکے وہاں یٰس پڑھے، یٰس میں جتنے حرف ہیں ان سب کی گنتی کے برابر اللہ اس کے لئے مغفرت فرمائے۔ (اتحاف السادۃ ج 14 ص 272)
٭ جو شب جمعہ یٰس پڑھے اس کی مغفرت ہوجائے گی۔ (الترغیب و الترھیب ج 1 ص 298 حدیث 4)
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,999
ری ایکشن اسکور
9,800
پوائنٹ
722
٭جس نے مجھ پر روزِ جمعہ جمعہ دو سو بار درود پاک پڑھا اس کے دو سو سال کے گنا معاف ہوں گے۔ (جمع الجوامع للسیوطی ج 7 ص 199 حدیث 22353)
جمع الجوامع میں ہے:
من صلى على يوم الجمعة مائتى صلاة غفر له ذنب مائتى عام (الديلمى عن أبى ذر) [جمع الجوامع أو الجامع الكبير للسيوطي ص: 23418]

یعنی یہ روایت دیلمی کے حوالہ سے منقول ہے ۔
اور دیلمی کی کتاب کا جو حصہ موجود ہے اس میں ہمیں یہ روایت نہیں ملی ۔

البتہ امام سخاوی نے اسے اپنی کتاب میں نقل کیا اور اسے ضعیف قرار دیتے ہوئے کہا:
ولا يصح
یہ صحیح نہیں ہے[القول البديع في الصلاة على الحبيب الشفيع ص: 196]
 
Top