• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قاری محمد حنیف ربانی صاحب کا لخت جگر صفی الرحمان ربانی کا روڈ اکسیڈینٹ میں انتقال ہو گیا ہے

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
افسوسناک خبر قاری محمد حنیف ربانی صاحب کا لخت جگر صفی الرحمان ربانی روڈ اکسیڈینٹ میں انتقال ہو گیا ہے

انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالی ان کی مغفرت کرے اور جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین یا رب العالمین


لنک
 
Last edited:

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ اللہ قاری صاحب و اہل خانہ کو صبر عطا کرے ۔ آمین
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
بیٹے کا جنازہ بہت بھاری ہوتا ہے :

.
اولادیں اس لیے ہوتی ہیں کہ ماں باپ بوڑھے ہوں ، ان کا سہارا بنیں ، اور پھر جب وہ اس دنیا سے سفر کریں تو اولادیں ان کو اپنے کندھوں پر اٹھائیں - اولاد جوان ہوتی ہے اور بیٹے تو گھبرو جوان ، ماں باپ ضعیف ، کمزور اور لاچار -
اور بتاؤں ، اس لاچاری میں بھلے وزن میں کتنے ہی ہلکے ہو جائیں ، لیکن ان کا دل بہت جوان ہوتا ہے - مان ہوتا ہے نا کہ اولاد جوان ہے ، آخری سفر انہی کے بازوؤں پر کٹے گا - مجھے یاد ہے جب میں اپنے ابّا کو زخمی حالت میں ہسپتال لے کر گیا تھا ، وہ میری گود میں تھے ، اور میرے بازو ان کے گرد حمائل - سارا وجود زخمی اور خون میں لت پت ، لیکن شائد اطمینان میں ہوں گے کہ ایک پناہ گاہ میں تھے -
لیکن کبھی کبھی سب غلط ہو جاتا ہے ، موسم بدل جاتا ہے ، ہر طرف یاس کا موسم ، بے بسی اور مجبوری کا موسم - کبھی یہ جنازے بہت بھاری ہو جاتے ہیں - اٹھائے نہیں اٹھتے - جب جوان اولادوں کا جنازہ اٹھانا پر جائے تو کہاں اٹھتا ہے -
خبر ملی اور دل غم سے بھر گیا - ہماری جماعت کے معروف خطیب مولانا محمد حنیف ربانی کا جوان سال بیٹا حادثے کا شکار ہوا اور باپ کو ہمیشہ کا غم دے گیا -
اگلے ماہ ان کے اس بیٹے کی شادی تھی - ہم اللہ نے مغفرت کے دعاء گو ہیں اور مولانا ربانی کے لیے صبر کے طلب گار ہیں -

....ابوبکر قدوسی
 

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
انا للہ وانا الیہ رٰ جعون

اللہ تعالٰی قاری صاحب کے بیٹے کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور گھر والوں کو صبر ِ جمیل سے نوازے ، آمین یا رب العالمین !
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
انا للہ وانا الیہ راجعون
یا اللہ! بچے کی مغفرت فرما اور والدین کو صبر جمیل عطا فرما...آمین!
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
انا للہ وانا الیہ راجعون
بہت بڑی آزمائش ہے، بوڑھے باپ کے کندھوں پر جواں سال بیٹے کا جنازہ!
ہم اللہ پر ایمان رکھتے ہیں، اور تقدیر پر بھی!
اللہ لواحقین کو صبر دے!
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
انا للہ و انا الیہ راجعون
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
اللہ تعالی مغفرت کرے، اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ اہل علم کے گروپوں میں اس حادثے کی بنا پر ماحول سوگوار ہے ۔
 
شمولیت
اکتوبر 06، 2017
پیغامات
37
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
27
افسوسناک خبر قاری محمد حنیف ربانی صاحب کا لخت جگر صفی الرحمان ربانی روڈ اکسیڈینٹ میں انتقال ہو گیا ہے

انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالی ان کی مغفرت کرے اور جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین یا رب العالمین



لنک
اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائیں اور جملہ لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔ آمین
 
Top