• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قبروں کی زیارت کا شرعی حکم کیا ہے؟؟

islamkingdom_urdu

مبتدی
شمولیت
ستمبر 06، 2018
پیغامات
17
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
7
قبروں کی زیارت
مُردوں کے لیے دعا اور نصیحت کی غرض سے قبروں کی زیارت کرنا مسنون ہے آپ ﷺ نے فرمایا " میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے روکا تھا۔ پس تم زیارت کرو بے شک وہ تمہیں آخرت کی یاد دلائے گی "[اس حدیث کو امام مسلم نے روایت کیا ہے]

اور قبر کی زیارت کے وقت یہ دعاء منقولہ پڑھے " السلام عليكم دار قوم مؤمنين، وإِنا إِن شاء الله بكم لاحقون "[اس حدیث کو امام مسلم نے روایت کیا ہے]

یا " السلام على أهل الديار من المؤمنين والمسلمين، ويرحم الله المستقدمين منا والمستأخرين، وإِنا إِن شاء الله بكم للاحقون "[اس حدیث کو امام مسلم نے روایت کیا ہے] " أسأل الله لنا ولكم العافية "[اس حدیث کو امام مسلم نے روایت کیا ہے]

اگر مُردوں کےلیے اپنے الفاظ میں مغفرت اور رحمت کی دعاء کردی تو یہ بھی کوئی حرج نہیں ہے......

قبروں پر آگ جلانا۔
ابن عباس رضي الله عنه سے مروی ہے فرماتے ہیں " آپ ﷺ نے قبروں کی زیارت کرنے والیوں پر، ان پر مساجد بنانیوالوں پر اور چراغ جلانے والوں پر لعنت کی ہے "[اس حدیث کو امام ترمذی نے روایت کیا ہے]

قبروں پر بیٹھنا یا ان پر تیل ملنا یا اس پر عمارت بنانا۔
حضرت جابر رضي الله عنه سے مروی ہے کہ " آپ ﷺ نےقبروں پر چونا کرنےسے اور اس پر مجاورت اختیار کرنے سے اور عمارت بنانے سے منع کیا ہے " [اس حدیث کو امام مسلم نے روایت کیا ہے]

قبروں کے ذریعے برکت حاصل کرنا، ان پر طواف کرنا اور مُردوں سے دعا کرنا۔
اگر کوئی یہ عقیدہ رکھے کہ مردے نفع اور نقصان دے سکتے ہیں تو یہ شرک ہے کیونکہ اللہ کے سوا کوئی بھی نفع اورنقصان کا مالک نہیں ہوں۔ اللہ نے فرمایا " کہہ دیجیے کہ میں کسی نفع یا نقصان کا مالک نہیں ہے مگر اللہ جو چاہے " (اعراف : 188)۔

قبروں کا طواف کرنا جائز نہیں ہے
مسجدوں میں دفن کرنا یا قبروں پر مسجدوں کو بنانا یا انکی طرف نماز پڑھنا۔
آپ ﷺ نے فرمایا " اللہ نے یہودونصاریٰ پر لعنت کی ہے کہ انہوں نےاپنے نبیوں کی قبروں کو سجدہ گاہ بنا لیا تھا "
 
Top