• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قبروں کی زیارت کے اقسام

مقبول احمد سلفی

سینئر رکن
شمولیت
نومبر 30، 2013
پیغامات
1,391
ری ایکشن اسکور
453
پوائنٹ
209
(1) پہلی قسم : مشروع :
وہ یہ ہے کہ قبروں کی زیارت اہل قبور کے لئے دعا اور آخرت کی یاد دہانی کے لئے ہونبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:(زوروا القبور فانها تذکرکم الآخرة) اخرجہ مسلم
ترجمہ : تم قبروں کی زیارت کرو، اس سے آخرت یاد آئے گی۔

یہ قسم عورتوں کے لئے نہیں بلکہ مردوں کے ساتھ خاص ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ فرماتے ہیں۔

(ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لعن زوارات القبور) رواہ احمد
ترجمہ : نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے زیادہ قبروں کی زیارت کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔


(2) دوسری قسم :
وہ یہ کہ قبر کے پاس قرات کرنے کے لئے،یا وہاں نماز پڑهنے کے لئے ، یا وہاں ذبح کرنے کے لئے جایا جائے۔ تو یہ بدعت ہے اور شرک کے وسائل میں سے ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے۔
(من عمل عملا لیس علیہ امرنا فهورد) متفق علیہ
ترجمہ : جس نے کوئی ایسا کام کیا جو دین میں سے نہیں تو وہ باطل و مردود ہے۔


(3) تیسری قسم :
وہ یہ ہے کہ قبر کی زیارت میت کے لئے ذبیحہ پیش کرنے اور اس سے ان کا تقرب حاصل کرنے یا اللہ کے علاوہ میت کو پکارنے کی غرض سے یا ان سے مدد مانگنے کی نیت سے ہو تو یہ شرک اکبر ہے،گرچہ میت نبی یا صالح یا ان کے علاوہ ہو۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے:
(انه من یشرک باللہ فقد حرم اللہ علیہ الجنة و ماواہ النار) المائدة:72
ترجمہ : جو اللہ کے ساتھ شرک کرتا ہے اللہ اس پر جنت کو حرام کردے گا اور جہنم اس کا ٹهکانہ ہے۔
 
Top