• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن انسائیکلوپیڈیا ڈاکٹرمحمدعبداللہ ضیاءالرحمان اعظمیؒ

شمولیت
اپریل 05، 2020
پیغامات
95
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
45
قرآن انسائیکلوپیڈیا


پاکستان میں پہلی اشاعت

600 قرآنی موضوعات کو حروف تہجی کے لحاظ مرتب کیا گیا ہے۔ ہر عنوان کے نیچے چند احادیث دی گئیں ہیں۔ پھر انکی شرح کی گئی ہے۔


دار ابن بشیر کے شعبہ خدمت قرآن کریم کے تحت محدث ڈاکٹر محمد عبداللہ اعظمی رحمہ اللہ کی ایک منفرد کتاب جو سلفی منہج پر پہلی منفرد تفسیری کام ہے۔جو قرآن مجید کے چھ سو موضوعات پر مشتمل ہے۔
یہ تاریخ برصغیر میں اپنی نوعیت کی سب سے پہلی کتاب ہے جو اس موضوع پر لکھی گئی۔ پاکستان میں پہلی بار شائع ہو رہی ہے۔

ڈاکٹر صہیب حسن حفظہ اللہ
کہتے ہیں کہ یہ اپنے موضوع کے اعتبار سے منفرد کتاب ہے جو کسی صحیح العقیدہ مسلمان کے قلم سے لکھی گئی ہے، اس کے بر خلاف یورپ اور امریکا میں ‘‘قرآن کی انسائیکلوپیڈیا’’ کے موضوع پر جو کتابیں شائع ہوئی ہیں اُن میں جان بوجھ کر اسلامی تعلیمات کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی ہے، کیونکہ ان کے لکھنے والے زیادہ تر یہودی، مسیحی، قادیانی وغیرہ ہیں۔

نئی کمپوزنگ کے ساتھ کتاب بہترین انداز میں جلد شائع کی جا رہی یے ۔ان شاء الله۔

انسائیکلوپیڈیا قرآن.jpg



 
شمولیت
اپریل 05، 2020
پیغامات
95
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
45
قرآن انسائیکلوپیڈیا


پیش لفظ


ابتداء اسی رب جلیل کے نام سے جس نے انسان کو پڑھنا اور قلم کے ذریعے لکھنا سکھایا، محدث مدینہ اور صاحب الجامع الکامل رحمہ اللہ کی وفات کے بعد انکی تراث کو شائع کرنے کی کوشش جاری و ساری تھی اور اسی سلسلے کی ایک کڑی زیر مطالعہ تالیف بھی تھی اور یہ اصلا ہندی زبان میں شائع ہوئی لیکن بعض اہل علم کی طرف سے تقاضا ہوا کہ اردو دان طبقہ کیلئے بھی کوشش کی جائے اور اُردو زبان میں بھی اسے پیش کیا جائے لہٰذا اسے اُردو قالب میں ڈھالا گیا اور اس پر نظر ثانی دکتور عبدالرحمن فریوائی حفظہ اللہ نے کی اور اسے ہندوستان میں شائع کیا گیا ۔

شیخ ابن بشیر الحسینوی حفظہ اللہ اور راقم کی یہ تمنا تھی کہ اس منفرد کتاب کو دار ابن بشیر سے شائع کیا جائے اور پاکستان کے لوگ بھی اس منفرد قرآن انسائیکلوپیڈیا سے مستفید ہوسکیں إن شاء اللہ لہٰذا راقم نے اس کیلئے رابطے کرنا شروع کیے اور اس بات کو مجلس شوریٰ میں رکھا جس گروپ میں شیخ رحمہ اللہ کے بیٹے بھی شامل ہیں پھر دکتور عبدالرحمن فریوائی حفظہ اللہ کی طرف راہنمائی کی گئی اور راقم نے دکتور سے مختلف اوقات میں ان کے قیمتی اوقات میں سے کچھ وقت لیا اور تفصیلی گفتگو ہوئی اور یہ 2020ء کی بات ہے اوء
دکتور نے دکتور طاہر محمود حفظہ اللہ اسلام آباد کی طرف راہنمائی فرمائی کہ پاکستان کیلئے مسودہ شیخ اعظمی رحمہ اللہ نے انہیں دیا تھا لہذا آپ ان سے معلومات لیں اور جب دکتور طاہر محمود حفظہ اللہ سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا کتاب شائع نہیں ہوسکتی لہٰذا آپ شائع کرنا چاہتے ہیں تو آپ کرسکتے اور میری تائید آپ کو حاصل ہے اور پھر کرونا کے ایام آگئے اور ہر طرف لاک ڈاؤن شروع ہوگیا اور پوری دنیا میں اس لاک ڈاؤن کے چرچے تھے۔

ان دو برس نے عجیب ماحول بنا دیا اس دوران مسودہ تو مجھے نہ مل سکا پھر دکتور طاہر محمود حفظہ اللہ سے عرض کیا کہ مسودہ مجھے إرسال کر دیں تو دکتور کی کافی تلاش کے باوجود انہیں مسودہ نہ مل سکا اور راقم نے دکتور فریوائی حفظہ اللہ سے رابطہ کیا اور بتایا کہ مسودہ مل نہیں رہا لہٰذا آپ مسودہ عنایت کر دیں تو دکتور نے بتایا کہ کرونا کی وجہ سے ہندوستان کا وہ آفس بھی بند ہے اور کمپوزر بھی موجود نہیں، دراصل اصل مسودہ رنگین تھا تو اس طرح کتاب شائع کریں تو کافی مہنگی کتاب ہوجاتی لہٰذا شیخ ابن بشیر الحسینوی حفظہ اللہ نے مجھ سے مشورہ کیا کہ اسے ایک ہی رنگ میں شائع کیا جائے جس سے کتاب کی قیمت میں نمایاں کمی ہوگی اور لوگ آسانی سے خرید سکیں گے ۔

گزشتہ برس پھر سے دکتور فریوائی حفظہ اللہ سے رابطہ کرکے تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ مسودہ کی ضرورت ہے لیکن مسودہ مفقود ہے پھر مشورے میں طے پایا کہ اسے دوبارہ کمپوز کیا جائے اور راقم نے ہنگامی طور پر کتاب کو یونی کوڈ میں تبدیل کیا اور پھر اس پر کام شروع کیا گیا اور اسی دوران مدینہ سے شیخ مجیب اللہ دوستے حفظہ اللہ سے ورڈ کی فائل بھی مجھے مل گئی لیکن تکنیکی وجوہات کی بناء پر فائلیں نہ کھل سکیں لہٰذا کام کو جاری رکھا گیا اور اسے ایک رنگ میں مکمل کیا گیا بعض مرتبہ ایک کتاب کے شائع کرنے میں مہینوں کی بجائے برسوں لگ جاتے ہیں اور الحمد للہ یہ ساری کاوش اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے کی گئی ہے ۔

ایک اقتباس دکتور عبدالرحمن فریوائی حفظہ اللہ کا اس کتاب کے متعلق ” تدریسی اورتصنیفی کاموں میں مشغولیت کی بنا پر قرآن انسائیکلو پیڈیا کی ہندی زبان میں تالیف کا منصوبہ زیر التوا رہا،لیکن بالآخر ڈاکٹر صاحب کی دیرینہ خواہش کی تکمیل ہوئی اور اس کتاب کا پہلا ہندی ایڈیشن دار السلام ریاض کی طرف سے شائع ہوکر عوام وخواص میں مقبول ہوا ۔ اب تک اس کے کئی ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔ خود میرا بھی مطالبہ تھا اور دوسروں نے بھی یقیناًٍ اس کے اردو ایڈیشن کا مطالبہ کیا ہوگا۔ چنانچہ دار السلام کے دوستوں نے اس کا اردو میں ترجمہ کیا اور ایک خوش گوار اتفاق کی صورت میں حافظ محمد طاہر صاحب کتاب کے اردو مسودے کے ساتھ میرے گھر ریاض میں ڈاکٹر صاحب سے ملنے آئے۔ وہیں پر میں نے ڈاکٹر صاحب سے عرض کیا کہ اب اس کتاب پر نظر ثانی اور اردو داں طبقے کی رعایت کرتے ہوئے کتاب وسنت کے عربی نصوص کو اس میں داخل کریں کیونکہ ہندی میں صرف ان کا ترجمہ تھا۔ البتہ احادیث کی تخریج وتصحیح کا کام میری نگرانی میں ہوگا ۔ آخری پروف پڑھنے اور کتاب پر نظر ثانی کا کام میں خود کروں گا۔ الحمد للہ یہ کتاب اپنے تمام مراحل سے گزر کر اب اردو ایڈیشن کی صورت میں قارئین کے ہاتھوں میں ہے۔ کتاب کا عنوان قرآن مجید میں وارد اسما واصطلاحات ہیں، جن کے ذریعے سے ایک آدمی قرآنی تعلیمات کو بڑی آسانی سے سیکھ سکتا ہے۔ اس اردو ایڈیشن کے بارے میں میں بجا طور پر کہہ سکتا ہوں کہ یہ ایک علمی، تحقیقی اور دعوتی وثیقہ اور بجا طور پر ایک مختصر انسائیکلو پیڈیا ہے جس میں اسلامی عقائد، عبادات، اخلاق وعادات، احکام ومسائل، سیرت وتاریخ کو سلیقے سے مرتب کیا گیا ہے اور ہر سطح کے قاری کے لیے اس میں استفادے کا سامان موجود ہے۔ فالحمد اللہ علی ہذا التوفیق۔انتہی “

کچھ مختصراً 3 برس کی روداد راقم نے اس کتاب کے متعلق آپ کی نظر کی ہے اور مزید کتاب کے متعلق آپ مقدمہ میں مفصل پڑھ پائیں گے إن شاء اللہ یہ دو جلدوں میں مرتب کی گئی، الحمدللہ

اس کتاب کے سبھی معاونین اور خصوصی طور پر مؤلف استاد محترم دکتور محمد عبداللہ اعظمی (المعروف بالضیاء) رحمہ اللہ کو اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے اور اس کتاب کو ان کیلئے صدقہ جاریہ بنائے. آمین

طالبِ دعا آپ کا بھائی:
أبو حسن میاں سعید
21 جمادی الثانی 1444ھ
14 جنوری 2023ء
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔.......................
IMG-20230209-WA0000.jpg


IMG-20230209-WA0001.jpg

اعلی ایڈیشن بڑا سائز
صفحات تقریبًا 1200
دو جلدیں
عام قیمت 6000
رعایتی قیمت 3600

خریدنے لے لیے
برائے کال

03024056187
 

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,114
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
الحمدللہ یہ کتاب بہت ہی مفید ہے اس کو خریدیں ۔ ایسی کتاب ایک لاکھ کی بھی ملے تو لینی چاہیے ۔
 
Top