• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن مجید میں تذکرۂ انبیاء

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
قرآن مجید میں تذکرۂ انبیاء
قرآن کریم میں انبیاء کرام کا ذکر دو طرح سے آیا ہے۔
  1. ایک ”قصص الانبیاء“ یعنی انبیاء علیہم السلام پر گزرنے والے واقعات و حالات اور
  2. دوسرا انبیاء کی اقوام کی اُن کے ساتھ کشمکش۔
قرآن مجید میں کُل پچیس رسولوں اور نبیوں کے نام آئے ہیں۔
اول الانبیاء حضرت آدم علیہ السلام اور
آخرالانبیاء حضرت محمدﷺ ہیں۔


ان پچیس انبیائے کرام کے نام اور قرآن پاک میں اُن کا جتنی بار بھی تذکرہ کیا گیا ہے، اس کی تفصیل یہ ہے.

حضور ﷺ کا نامِ گرامی محمدﷺ قرآن پاک میں چار جگہ آیا ہے اور احمد ﷺ ایک جگہ آیا ہے۔

  1. محمدﷺ، سورہ آلِ عمران (3) آیت 144
  2. محمدﷺ، سورہ احزاب (33) آیت 40
  3. محمدﷺ، سورہ محمد (47) آیت 2
  4. محمدﷺ، سورہ فتح ( 48 آیت 29۔ اور احمد ﷺ ایک جگہ، سورہ الصف (61) آیت 6
ترجمہ: ”اور جب عیسٰی بن مریم نے کہا اے بنی اسرائیل! بےشک میں اللہ کا تمہاری طرف رسول ہوں (اور) تورات جو مجھ سے پہلے ہے اس کی تصدیق کرنے والا ہوں اور ایک رسول کی خوشخبری دینے والا ہوں جو میرے بعد آئے گا، اس کا نام احمد ہو گا، پس جب وہ واضح دلیلیں لے کر ان کے پاس آ گیا تو کہنے لگے یہ تو صریح جادو ہے۔“
  • اٹھارہ انبیائے کرام کا ذکر سورہ انعام (6) کی چار آیتوں 83 تا 86 میں ایک ساتھ آیا ہے۔
  • آیت 83 میں ایک نبی حضرت ابراہیم علیہ السلام کا بیان ہے جبکہ قران پاک میں کُل 69 مقامات پر آپ کا ذکر ہوا ہے۔
ترجمہ آیت 83: ”اور یہ ہماری دلیل تھی جو ہم نے ابراہیم کو ان کی قوم کے مقابلے میں عطا کی تھی۔ ہم جس کے چاہتے ہیں درجے بلند کردیتے ہیں۔ بےشک تمہارا پروردگار دانا اور خبردار ہے۔“
  • آیت 84 میں 9 انبیائے کرام کا ذکرِ مبارک ہے۔
ترجمہ آیت 84۔۔”اور ہم نے ان کو اسحاق اور یعقوب بخشے۔ (اور) سب کو ہدایت دی۔ اور پہلے نوح کو بھی ہدایت دی تھی اور ان کی اولاد میں سے داؤد اور سلیمان اور ایوب اور یوسف اور موسیٰ اور ہارون کو بھی۔ اور ہم نیک لوگوں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں۔“
  1. حضرت اسحاق علیہ السلام (17)۔۔
  2. حضرت یعقوب علیہ السلام (16)۔۔
  3. حضرت نوح علیہ السلام (43)۔۔
  4. حضرت داؤد علیہ السلام (16)۔۔
  5. حضرت سلیمان علیہ السلام (17)۔۔
  6. حضرت ایوب علیہ السلام (4)۔۔
  7. حضرت یوسف علیہ السلام (27)۔۔
  8. حضرت موسیٰ علیہ السلام (تقریباً 136)۔
  9. حضرت ہارون علیہ السلام (20)۔
  • آیت 85، چار انبیاء کرام، ترجمہ آیت 85 : ”اور زکریا اور یحییٰ اور عیسیٰ اور الیاس کو بھی۔ یہ سب نیکوکار تھے۔“
  1. حضرت زکریا علیہ السلام (7)۔۔
  2. حضرت یحییٰ علیہ السلام (5)۔۔
  3. حضرت عیسیٰ علیہ السلام (25)۔۔
  4. حضرت الیاس علیہ السلام 2۔۔ (سورہ انعام اور سورہ الصافات (37) آیت 123
  • آیت 86، چار انبیاء کرام، ترجمہ آیت 86: ”اور اسمٰعیل اور الیسع اور یونس اور لوط کو بھی۔ اور ان سب کو جہان کے لوگوں پر فضلیت بخشی تھی۔“
  1. حضرت اسماعیل علیہ السلام (12)۔۔
  2. حضرت الیسع علیہ السلام (2)۔۔
  3. حضرت یونس علیہ السلام (4)۔۔
  4. حضرت لوط علیہ السلام (27)۔
  • تین انبیائے کرام۔ قرآن پاک میں اِن تین انبیاء کا ذکر اکثر مقامات پر اکٹھے ہی آیا ہے۔
  1. حضرت صالح علیہ السلام (9)۔۔
  2. حضرت ہود علیہ السلام (7)۔۔
  3. حضرت شعیب علیہ السلام (11)۔
  • دو انبیاء کرام۔۔۔
  1. حضرت ادریس علیہ السلام (2) ۔۔
  2. حضرت ذوالکفل علیہ السلام (2)۔
قرآن کریم میں پیغمبروں کے نام سے چھ سورتیں ہیں۔
  1. سورة یونس (10)
  2. سورة ہود (11)
  3. سورة یوسف (12)
  4. سورة ابراہیم (14)
  5. سورة محمد(47)
  6. سورة نوح (71)
تحریر: نورین تبسم
17/06/2017
 
Top