• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن وسنت کی نظر میں ملعون کون ؟

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
قرآن وسنت کی نظر میں ملعون کون ؟

لعنت دھتکار اور پھٹکار کا عربی نام ہے اور لعنت ایک بدعا ہے اس کا معنیٰ اللہ کی رحمت سے دور ہونے اور محروم ہونے کے ہیں۔ جب کوئی کسی پر لعنت کرتا ہے توگویا وہ اس کے حق میں بدعا کرتا ہے کہ تم اللہ کی رحمت سے محروم ہو جاؤ رسول کریم ﷺ نے کسی پر لعنت کرنے کو بڑی سختی سے منع کیا فرمایا ہے یہاں تک کہ بے جان چیزوں پر بھی لعنت کرنے سے منع کیا ہے ۔ لعنت اور ناشکری جہنم میں جانے کا باعث بن سکتے ہیں جیسے کہ نبی ﷺ نے فرمایا’’ اے عورتو! صدقہ کیا کرو میں نےجہنم میں دیکھاکہ اس میں عورتوں کی تعدادزیادہ ہے عورتوں نےعرض کیا یارسول اللہﷺ اس کی کیاوجہ ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا کہ ’’تم لعنت زیادہ کرتی ہو اور اپنے شوہر کی ناشکری کرتی ہو ‘‘۔ جس شخص پر اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی لعنت ہو اس کی دینوی اخروی ذلت ورسوائی میں قعطا کوئی شک وشبہ نہیں او روہ خسارے ہی خسارے میں ہے۔بحیثیت مسلم ہم سب مسلمانوں پر لازم ہےکہ ہم ملعون کام کرنا تودرکنار ن کی طرف دیکھنا بھی برداشت نہ کریں ۔ کیوں کہ جن اعمال واشیاء اور حرکات سے اللہ اوراس کے رسول ﷺ کو نفرت ہے اس سے نفرت کرنا ہم سب پر فرض ہے اور جزو ایمان ہونے کے ساتھ ساتھ تکمیل ایمان کے لیے شرط ہے۔ایسی برائیوں اور خامیوں کا جاننا جو اللہ تعالیٰ کی لعنت اور غضب کاباعث ہیں ہر مسلمان مرد وعورت کےلیے ضرروری ہےکیوں کہ ان کی خطرناکیاں انتہائی اہم ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ قرآن وسنت کی نظر میں معلون کون؟‘‘ ابو عدنان محمد طیب السلفی صاحب کی مرتب شدہ ہے ۔ فاضل مرتب نے اس کتاب میں وہ تمام قرآنی آیات جمع کردی ہیں جوملعون مردوں اور عورتوں سے متعلق ہیں۔اور وہ تمام صحیح احادیث مبارکہ بھی بیان کردی ہیں جس میں یہ اشارہ ملتا ہےکہ لعنت کےحقدار کون لوگ ہیں ۔ نیز سلف صالحین سے منقول کچھ آثار بھی بیان کیے ہیں ۔اور اہل علم نے لفظ لعنت کا جو معنیٰ کیا ہے وہ بھی بیان کیا ہے۔اور ساتھ یہ بھی ذکر کیا ہے کہ کن کی لعنت جائز ہے اور کن کی نہیں اور یہ کہ اس کائنات ارضی وسماوی کاسب سے پہلا معلون کون ہے۔الغرض فاضل مصنف نے قرآن وحدیث کی روشنی میں حتی الوسع ان تمام برائیوں کو جمع کرنے کی کوشش کی ہے جو لوگوں کے لیے اللہ کی لعنت اور پھٹکار باعث بن سکتی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی تمام تدریسی ، تحقیقی وتصنیفی کاوشوں کو شرفِ قبولیت سے نوازے۔آمین (م۔ا)
 
Top