• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
الرحمن الرحيم اسمان من الرحمة‏.‏ الرحيم والراحم بمعنى واحد كالعليم والعالم‏.‏

الفاظ الرحمن الرحیم (اللہ تعالیٰ کی) یہ دو صفتیں ہیں جو لفظ الرحمۃ سے نکلے ہیں۔ الرحیم اور الراحم دونوں کے ایک ہی معنیٰ ہیں، جیسے العلیم اور العالم جاننے والا دونوں کا ایک ہی معنیٰ ہے۔

صحیح بخاری
کتاب التفسیر
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
تشریح : بعضوں نے کہا ہے رحمن میں مبالغہ ہے اور اسی لیے کہتے ہیں۔ رحمن الدنیا ورحیم الآخرۃ کیونکہ دنیا میں اس کی رحمت سب پر عام ہے اور آخرت میں خاص مومنوں پر ہوگی مگر صحیح روایت میں ہے۔ رحمن الدنیاوالآخرۃ ورحیمہما بعضوں نے کہا رحم میں مبالغہ ہے۔ حافظ نے کہا دونوں میں ایک ایک وجہ سے مبالغہ ہے۔ حضرت عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ علیہ نے کہارحمن وہ ہے جو مانگے پر دے ، رحیم وہ ہے جس سے نہ مانگیں تو وہ نا خوش ہو۔ یہ اللہ کی بڑی بھا ری مہربانی ہے کہ وہ مانگے سے خوش ہوتا ہے اور نہ مانگنے سے ناراض۔ آیت شریفہ ادعونی استجب لکم احج افراد ن الذین یستکبرون عن عبادتی سید خلون جہنم داخرین ( مومن : 60 ) کا یہی مطلب ہے۔ اللہ تعالیٰ ہماری دعائیں قبول کرے اور ہمیں توفیق دے کہ ہم ہر وقت اس کے سامنے اپنے ہاتھ پھیلاتے ہی رہا کریں۔
 
Top