• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن پاک ہے تحریف لفظی سے مگر ایک فرضی سوال۔۔۔۔؟

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
قرآن مجید تحریف لفظی سے پاک ہے۔۔۔
قرآن مجید تحریف لفظی سے پاک ہے۔۔۔
قرآن مجید تحریف لفظی سے پاک ہے۔۔۔

سوال ہر اھل علم سے کہ اگر کوئی قرآن کو تحریف سمجھے کیا وہ کافر ہے؟ اس کے کفر پر دلیل چاہیے تا کہ میرے علم میں اضافہ ہوجائے یا پھر ایک مغالطہ دور ہوجائے۔۔۔

جزاکم اللہ خیرا۔۔۔۔۔

شیخ الفضیلہ رفیق طاہر توجہ فرمائیں
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
سوال ہر اھل علم سے کہ اگر کوئی قرآن کو تحریف سمجھے کیا وہ کافر ہے؟
تحریف سے مراد آپ کیالیتےہیں؟؟؟۔۔۔
اس پر تھوڑی روشنی ڈالیں۔۔۔تاکہ آپ کا موقف کھل کر سامنے آسکے۔۔۔
تب ہی اہل علم اس کاصحیح اور جامع جواب دینے کے متحمل ہونگے۔۔۔
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
تحريف لفظي( زيادتي یا کمی)۔۔۔
عن أبي سعيد رضي الله عنه أن النبي صلی الله عليه وسلم قال لتتبعن سنن من قبلکم شبرا بشبر وذراعا بذراع حتی لو سلکوا جحر ضب لسلکتموه قلنا يا رسول الله اليهود والنصاری قال فمن

ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم لوگ اپنے سے پہلے لوگوں کی (ایسی زبردست پیروی کرو گے (حتیٰ کہ) ایک ایک بالشت اور ایک ایک گز پر (یعنی ذرا سا بھی فرق نہ ہوگا) حتیٰ کہ اگر وہ لوگ کسی گوہ کے سوراخ میں داخل ہوئے ہوں گے تو تم بھی داخل ہو گے ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہود و نصاری مراد ہیں آپ نے فرمایا پھر اور کون مراد ہو سکتا ہے۔ (صحیح بخاری:جلد دوم انبیاء علیہم السلام کا بیان بات ماذکر عن بنی اسرائیل)۔۔۔

عن ابی ھریرہ رضی اللہ عنہ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال لا تقوم الساعۃ حتی تاخذ امتی باخذ القرون قبلھا شبرا بشبر و ذراعا بذراع فقیل یارسول اللہ کفارس والروم؟؟؟۔۔۔ فقال! ومن الناس الا اولئک۔

قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک کہ میری اُمت بھی اگلے لوگوں کے نقش قدم پر نہ چلنے لگے جیسے بالشت دوسری بالشت کی طرح اور ہاتھ دوسرے ہاتھ کی طرح ہوتا ہے ( اسی طرح میری اُمت بھی اگلے لوگوں کی طرح ہوجائے گی اور ان کے طور طریقے کو اختیار کرلے گی) صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے عرض کیا! اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیا اگلے لوگوں سے مراد فارش اور روم والے ہیں؟؟؟۔۔۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا!۔ جی ہاں انکے علاوہ اور کوئی دوسرا مراد نہیں (کتاب صحیح بخاری کتاب الاعتصام)۔۔۔

قرآن مجید کی کسی آیت میں کوئی شخص تحریف کردے یا اس آیت کے معنی ومطالب کو اپنی خواہش کے مطابق بیان کرے یا کسی من گھڑت بات کو قرآن کے حوالے سے بیان کرے اور اللہ تعالٰی پر جھوٹ بولے ایسے شخص کے متعلق اللہ تعالٰی کا ارشاد ہے۔۔۔

وَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰي عَلَي اللّٰهِ كَذِبًا اَوْ كَذَّبَ بِاٰيٰتِهٖ ۭ اِنَّهٗ لَا يُفْلِحُ الظّٰلِمُوْنَ
اور اس شخص سے زیادہ کون ظالم ہے جس نے خدا پر جھوٹ افتراء کیا یا اس کی آیتوں کو جھُٹلایا۔ کچھ شک نہیں ظالم لوگ نجات نہیں پائیں گے۔

فَمَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰي عَلَي اللّٰهِ كَذِبًا اَوْ كَذَّبَ بِاٰيٰتِهٖ ۭ اِنَّهٗ لَا يُفْلِحُ الْمُجْرِمُوْنَ
تو اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو خدا پر چھوٹ افترا کرے اور اس کی آیتوں کو جُھٹلائے۔ بیشک گنہگار فلاح نہیں بائیں گے

اللہ تعالٰی پر جھوٹ بولنے والا گویا اللہ تعالٰی پر جھوٹا بہتان لگاتا ہے لہذا اس سے بڑھ کر ظالم کوئی نہیں ہوسکتا۔۔۔

واللہ اعلم۔
والسلام علیکم۔
 

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
آپ کی اس پوری زحمت شدہ عبارت میں میرے جواب والی عبارت کو رنگین کریں کیونکہ اتنی بڑی عبارت میں مجھے اپنا جواب نہیں مل رہا۔۔۔
آپ کی تمام دلیلیں گناہ پر دلالت کرتی ہیں کفر پر نہیں۔۔۔

میں نے سوال یہ نہیں کیا ہے کہ جس نے قرآن کو تحریف کیا بلکہ
میرا سوال:
ہر اھل علم سے ہے کہ
اگر کوئی قرآن کو تحریف سمجھے تو کیا وہ کافر ہے؟

جزاک اللہ خیرا بھائو شداد

 

عبد الوکیل

مبتدی
شمولیت
نومبر 04، 2012
پیغامات
142
ری ایکشن اسکور
604
پوائنٹ
0
قرآن مجید تحریف لفظی سے پاک ہے۔۔۔
قرآن مجید تحریف لفظی سے پاک ہے۔۔۔
قرآن مجید تحریف لفظی سے پاک ہے۔۔۔

سوال ہر اھل علم سے کہ اگر کوئی قرآن کو تحریف سمجھے کیا وہ کافر ہے؟ اس کے کفر پر دلیل چاہیے تا کہ میرے علم میں اضافہ ہوجائے یا پھر ایک مغالطہ دور ہوجائے۔۔۔

جزاکم اللہ خیرا۔۔۔۔۔

شیخ الفضیلہ رفیق طاہر توجہ فرمائیں
آپ کے سوال کا جواب دینے سے قبل آپکا موقف جننا چاہتا ہوں
کیا آپ قرآن کریم کو تحریف شدہ مانتے ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
آپ کے سوال کا جواب دینے سے قبل آپکا موقف جننا چاہتا ہوں
کیا آپ قرآن کریم کو تحریف شدہ مانتے ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

مجھے بھی آپ سے یہی امید تھی اس لیے سب سے پہلے یہی لکھا کہ
قرآن مجید تحریف لفظی سے پاک ہے۔۔۔
قرآن مجید تحریف لفظی سے پاک ہے۔۔۔
قرآن مجید تحریف لفظی سے پاک ہے۔۔۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
یہ سوال درست نہیں ہے، اس میں سمجھنا کا لفظ لانا سوال کو سوال نہیں رہنے دیتا۔ اگر سمجھ سے مراد اس کے دل میں ایک بات ہے تو جو بات دل میں ہوتی ہے اس پر فتوی نہیں لگتا۔ ہاں اگر اس نے اپنی سمجھ کر اظہار کر دیا تو اب یہ اس کا قول بن گیا۔ اور اب سوال یوں ہوا کہ جو شخص بھی قرآن مجید کو تحریف شدہ کہے تو اس کا کیا حکم ہے۔ ایسا شخص اصولی طور دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے البتہ کسی فرد واحد پر حکم لگاتے ہوئے شروط، اسباب اور موانع کفر کا لحاظ رکھا جائے گا لیکن اصولی طور اتنی بات کہنا درست ہے کہ جو شخص قرآن مجید کو تحریف شدہ کہے تو وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے اور اس کی دلیل یہ ہے کہ اللہ تعالی نے قرآن کو محفوظ کہا ہے اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری لی ہے اور قرآن کو تحریف شدہ کہنا ان آیات کا انکار ہے جن میں ذکر ہے:
انا نحن نزلنا الذکر وانا لہ لحفظون
لا یاتیہ الباطل من بین یدیہ ولا من خلفہ
ان علینا جمعہ وقرآنہ
وغیرہ ذلک
 

اعتصام

مشہور رکن
شمولیت
فروری 09، 2012
پیغامات
483
ری ایکشن اسکور
725
پوائنٹ
130
جو شخص قرآن مجید کو تحریف شدہ کہے تو وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے اور اس کی دلیل یہ ہے کہ اللہ تعالی نے قرآن کو محفوظ کہا ہے اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری لی ہے اور قرآن کو تحریف شدہ کہنا ان آیات کا انکار ہے جن میں ذکر ہے:
انا نحن نزلنا الذکر وانا لہ لحفظون
لا یاتیہ الباطل من بین یدیہ ولا من خلفہ
ان علینا جمعہ وقرآنہ
وغیرہ ذلک
جی ہاں آپ صحیح کہہ رہے ہیں میرا سوال قائل کے باے میں ہے

اگرچہ آپکی دلیلیں کفر پر دلالت نہیں کر رہی کیونکہ آپ کے ہی کہنے کے مطابق کافر تب ہے جب ان آیات کا انکار کرے
بلکہ یہاں پر وہ قائل بالتحریف ان آیات کی تاویل کر رہا ہے۔۔۔۔۔وہ تاویلات جو بھی ہوں صحیح ہوں یا غلط۔۔۔
یا ہوسکتا ہے وہ خود ان آیات کو ہی تحریف سمجھتا ہو۔۔۔۔
(یہ یاد رکھیں کہ صاحبان علم کبھی بھی
حجیت خبر واحد کو خبر واحد سے ثابت نہیں کرتے۔۔۔
حجیت سنت کو سنت سے ثابت نہیں کرتے۔۔۔۔۔۔۔۔
اجماع کو اجماع سے ثابت نہیں کرتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسی طرح عدم تحریف قرآن کو قرآن سے ثابت نہیں کیا جاسکتا۔۔۔۔)
اگر آپکی ذکر کردہ آیات متفقہ طور پر محرف نہیں ہیں تو تحریف کا قائل اس وقت ان آیات کی تاویل کرتا ہے اور ہرگز انکار نہیں کرتا۔۔۔
اور اگر آپ یہ لازمہ نکالیں گے کہ قول تحریف کا لازمہ ان آیات کا انکار ہے تو پھر اسلام کا کوئی فرقہ کفر نہیں بچ سکتا
کیوںکہ ہم کہیں گے کہ جو غیر اللہ کے لیے علم غیب کا منکر ہے وہ سورہ جن کی اس آیت کا منکر ہے
عالم الغیب فلایظھر على غیبہ احدا الا من ارتضی من رسول۔۔۔ اور اسی طرح آپ دوسروں کو منکر کہینگے۔۔۔۔(فتامّل)

پر فعلا ہم اس بحث کو یہاں آئندہ پر موکول کرتے ہیں اور ہم یہاں پر آتے ہیں کہ آپ کا کہنا ہے:(دائرہ اسلام سے خارج)

یعنی وہ کافرہے۔۔۔

اب کیونکہ میں بہت ہی عمدہ بحث اور اپکو آسانی کے سمجھانے کے مرحلے میں داخل ہونے جا رہا ہوں
اس لیے
بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے
1ـ کیا آپکی کتابوں میں تحریف قرآن کے بارے میں روایتیں موجود ہیں؟
چاہے وہ ضعیف ہی کیوں نا ہو(بہر حال یہاں پر میں یہ نہیں کہنا چاہتا کہ آپ ان ضعیف روایات کو قبول کریں)

آپ صرف اتنا بتادیں کہ آپ کی کتابوں میں تحریف قرآن کے بارے میں ضعیف روایتیں موجود ہیں کہ نہیں؟

2ـ کیا آپ کے ہاں کچھ علماء نسخ تلاوت کے منکر ہیں یا نہیں؟

میرے اتنی بات ذہن میں رکھیں کہ نسخ کی بحث میرا مطلوب نہیں ہے۔۔۔۔
لہذا اسی بارے میں سوالات نا کرنا کہ شیعہ نسخ تلاوت کے قائل ہیں یا نہیں
نسخ کی تعریف کیا ہے
نسخ کی حکمت کیا ہے وغیرہ وغیرہ جیسے سوالات کرکے ٹائیم ضایع نا کرنا۔۔۔۔۔۔

1ـ کیا آپکی کتابوں میں تحریف قرآن کے بارے میں روایتیں موجود ہیں؟
2ـ کیا آپ کے ہاں کچھ علماء نسخ تلاوت کے منکر ہیں یا نہیں؟

جزاکم اللہ خیرا
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
میں نے سوال یہ نہیں کیا ہے کہ جس نے قرآن کو تحریف کیا بلکہ
میرا سوال:
ہر اھل علم سے ہے کہ
اگر کوئی قرآن کو تحریف سمجھے تو کیا وہ کافر ہے؟

جزاک اللہ خیرا بھائو شداد
تحريف لفظي( زيادتي یا کمی)۔۔۔
جیسا سوال ویسا جواب بھائی۔۔۔

ح ر ف تَحْرِیف
عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزیدفیہ کے باب تفعیل سے مصدر ہے اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ سب سے پہلے 1851ء کو "عجائب القصص (ترجمہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
1. الفاظ، حرف یا بیان وغیرہ کا بدل دینا، کسی متن میں تبدیلی۔
"جس چیز کو اپنے خلاف پاتے تھے اسے حذف کر دیتے تھے، یہ بھی کلام اللہ میں ایک قسم کی تحریف ہے۔" ( 1915ء، خطوط محمد علی، 310 )
 
Top