• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن ۔۔۔۔تحریف سے پاک دنیا کی واحد کتاب

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم​
قرآن ۔۔۔۔تحریف سے پاک دنیا کی واحد کتاب

اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری پیغمبر حضرت محمد ﷺ کو کئی معجزے اور کئی شواہد عطا کیے جو اس امر کا ثبوت ہیں کہ آپ اللہ کے بھیجے ہوئے سچے نبی ہیں۔اللہ نے اپنی آخری کتاب قرآن مجید کو بھی کئی معجزوں کے ساتھ نازل کیا جن سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ قرآن اللہ کی وحی ہے جو اس نے انہی الفاظ میں نبی ﷺ پر نازل کی اور کسی انسان نے اسے تصنیف نہیں کیا۔اس باب میں ایسے ہی معجزاتی شواہد زیر بحث لائے گئے ہیں۔
قرآن پاک اللہ تعالیٰ نے فرشتہ جبرائیل علیہ السلام کے ذریعے اپنے آخری نبی محمد ﷺ پر نازل کیا۔حضرت محمد ﷺ اسے یاد کر لیتے اور پھر اپنے اصحاب کو لکھوا دیتے تھے۔صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اسے یاد کر لیتے تھے ،تحریر کر لیتے اور نبی ﷺ کے ساتھ ساتھ دہرایا کرتے تھے۔مزید برآں رسول اللہ ﷺ سال میں ایک بار حضرت جبرائیل علیہ السلام کے ساتھ قرآن مجید دہرایا کرتے اور اپنی زندگی کے آخری سال آپ نے دو بار ایسا کیا ۔جب قرآن پاک کا نزول ہوا ،اس وقت سے اب تک ہمیشہ مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد رہی ہے جنہوں نے پورا قرآن مجید لفظ بہ لفظ حفظ کیا۔ان میں سے تو بعض نے دس برس کی عمر سے پہلے سارا قرآن حفظ کر لیا تھا۔اور یہ قرآن مجید کا معجزہ ہے کہ اس دوران میں اس کا ایک لفظ بھی تبدیل نہیں ہوا۔حفظ و حفاظت کی یہ خوبی صرف قرآن مجید کے ساتھ خاص ہے اور دنیا کی کوئی اور کتاب اس خصوصیت کی حامل اور تحریف و تبدل سے پاک نہیں۔
قرآن کریم جو چودہ صدیاں پہلے نازل کیا گیا تھا،اس میں ایسے حقائق بیان کیے گئے ہیں جو حال ہی میں سائنسدانوں نے دریافت کیے ہیں یا انہیں تجرباتی طور پر ثابت کیا ہے۔ان حقائق کے پیش نظر اس امر میں کوئی شک و شبہ نہیں رہتا کہ قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا کلام ہےجو اس نے محمد ﷺ پر نازل کیا اور یہ کہ قرآن کو نبی ﷺ یا کسی اور انسان نے تصنیف نہیں کیا۔اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ محمد ﷺ اللہ کے حقیقتا مبعوث نبی ہیں کیونکہ یہ بات عقل سے بالا ہے کہ کوئی شخص چودہ صدیاں پہلے ان حقائق کا علم رکھتا ہو جو حال ہی میں ترقی یافتہ سازوسامان اور جدید ترین سائنسی طریقوں سے دریافت یا ثابت ہوئے ہیں۔
 
Top