• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قرآن مجید کی بعض آیات کو اپنے مقاصد کے لیے پڑھنا ۔۔۔۔ حکم

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
کیا قرآن مجید کی مختلف آیات کو اپنے دنیاوی یا دینی مقاصد کے لیے پڑھنا جایز ہے جو سنت سے ثابت نہ ہو مثال کے طور پر ایک شخص کسی کرایہ کے مکان میں رہتا تھا اور اپنے مالک مکان اور پڑوسی سے بہت زیادہ تنگ تھا ایک مولوی صاحب سے رابطہ کیا تو انہوں نے اسے
ادخلنی مدخلا صدقا واخرجنی مخرجا صدقا الخ۔۔۔
کثرت کے ساتھ پڑھنے کا کہا اور بقول ان صاحب کے میں نے مسلسل پڑھنا شروع کیا تیسرے ہفتے ہی اچھا کرایہ کا مکان مل گیا اور پڑوس بھی
اس طرح اور بھی مجربات بزرگاں ہیں
اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب نہیں کیا جا رہا لیکن کیا قرآن ان مقاصد کے لیے پڑھا جا سکتا ہے؟
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
شیخ محترم !
آپ سوال کر رہے ہیں ، یا قارئین کو بتارہے ہیں ؟
ادخلنی مدخلا صدقا واخرجنی مخرجا صدقا الخ۔۔۔
قال اللہ تبارک وتعالی : (وَقُلْ رَبِّ أَدْخِلْنِي مُدْخَلَ صِدْقٍ وَأَخْرِجْنِي مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَلْ لِي مِنْ لَدُنْكَ سُلْطَانًا نَصِيرًا (80)
ویسے بزرگوں نے ( خواص القرآن ) پر کتب لکھ رکھی ہیں ؛
اور یہ خواص مفرد نہیں ، بلکہ پنسار کی کچھ چیزوں سے مرکب استعمال کروائے جاتے ہیں ،
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
اپنی ساتھی طالب علموں سے سوال کر رہا ہوں اور ان کی آرا لینا چاہتا ہوں
 
شمولیت
اکتوبر 27، 2017
پیغامات
42
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
41
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
قَدۡ جَآءَکُمۡ مِّنَ اللّٰہِ نُوۡرٌ
سورت المائدہ کی آیت نمبر 15 کے بارے میں بعض حضرات کہتے ہیں کہ اس آیت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نور کہا گیا ہے ویسے تو بریلوی حضرات کے عقائد کے خلاف جو آیات ہوتی ہیں ان پر وہ یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اسکا شان نزول کیا ہے لیکن انہیں اس آیت کا شانِ نزول نظر نہیں آتا
محترم @محمد فیض الابرار
محترم @اسحاق سلفی
ایک شخص نے اس آیت کے متعلق تفسیر الجلالین کا سکرین شاٹ بھیجا ہے اس بارے میں میری رہنمائی فرما دیں
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب نہیں کیا جا رہا لیکن کیا قرآن ان مقاصد کے لیے پڑھا جا سکتا ہے؟
اس صورت میں کوئی حرج نہیں ہے۔ کئی ایک علما ایسے وظائف بتاتے ہیں۔ رب انی لما انزلت الی من خیر فقیر والی آیت بھی بتائی جاتی ہے۔
 
Top