• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(قسط:25) امام الانبیاء ﷺ کی خصوصیات (( سرور کونین ﷺ کی چند دیگر خصوصیات ))

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
(( رسول اللہﷺ کی خصوصیات وامتیازات ))

(( حافظ محمد فیاض الیاس الأثری ، ریسرچ فیلو: دارالمعارف لاہور ))

سرور کونین ﷺ کی چند دیگر خصوصیات

♻ سابقہ ذکر کردہ خصوصیات کے علاوہ بھی آنحضرت ﷺ کی کئی خصوصیات ہیں۔ ان میں سے کچھ کا تعلق بلاواسطہ آپ کی ذات مبارکہ سے ہے اور کچھ کا بالواسطہ، ذیل میں انتہائی اختصار سے ان کا تذکرہ کیا جاتا ہے جیسے:

♻ زمین کے خزانوں کی چابیوں سے آپ کو نوازا جانا۔ (صحیح البخاری:١٣٤٤)

♻ شق صدر کی صورت میں آپ کے قلب اطہر کو آب زمزم سے دھویا جانا۔ (صحیح البخاری:٣٨٨٧و صحیح مسلم:١٦٢)

♻ معراج جیسے عظیم سفر میں نبی کریم ﷺ کو جنت و جہنم کی سیر کرائی جانا۔( صحیح البخاری:٣٢٣٦، ٣٣٤٢)

♻ رسول اللہ ﷺ کے زمانے کا دیگر تمام زمانوں سے افضل ہونا اور آپ کے اصحاب کا دیگر انبیائے کرام علیہم السلام کے امتیوں سے افضل ہونا۔ (صحیح البخاری:٢٦٥١ و صحیح مسلم:٢٥٣٣)

♻ نبی کریم ﷺ کی ازواج مطہرات رضی اللہ عنھن کو امت کی مائیں قرار دے کر آپ کے بعد ان سے نکاح حرام قرار دیا جانا۔(الاحزاب: 53،33/6)

♻ آسمانوں پر نماز پنجگانہ کے تحفے سے سرفراز کیا جانا- (صحیح البخاری:٣٣٤٢و صحیح مسلم:١٦٣)

♻ چار سے زائد ازواج رکھنے کی آپ کے لیے خصوصی اجازت کا ہونا اور قوت مردانگی میں تیس مردوں کے برابر ہونا۔ (صحیح البخاری:٢٦٨و أحمد بن حنبل، المسند:١٤١٠٩)

♻ دو یا دو سے زائد روزوں میں وصال کی صرف آپ کو اجازت ہونا اور اسی دوران آپ کو رب تعالیٰ کی طرف سے کھلایا پلایا جانا۔ وصال کا مطلب افطاری و سحری کے بغیر مسلسل روزے رکھنا۔ (صحیح البخاری:١٩٢٢ و صحیح مسلم:١١٠٢)

♻ نیند میں نبی مکرم ﷺ کی صرف آنکھوں کا سونا اور قلب اطہر کا بیدار رہنا۔ (صحیح البخاری:١٣٨)

♻ نبی کریم ﷺ اور آپ کے اہل بیت کے لیے صدقہ حرام ہونا۔( صحیح مسلم:١٠٦٩)

♻آنحضرت ﷺ کی یہ چند خصوصیات ہیں ، جنھیں یہاں جمع کر دیا گیا ہے، ورنہ آپ کی جمیع صفات و خصوصیات کا احاطہ کرنا انسانی بساط سے باہر ہے۔

♻ رب العالمین اپنے حبیب ﷺ کے امتیوں کی طرح امت مسلمہ کو عمل وکردار کا غازی بنائے ، اہل اسلام کو ایمانی غیرت و حمیت عطا فرمائے ، اللّٰہ رب العزت اہل اسلام کو قوت وغلبہ نصیب فرمائے اور دشمنان دین کو نیست ونابود فرمائے ،

♻ امام الانبیاء ﷺ کی خصوصیات کے متعلق یہ آخری قسط ہے ، اس کے بعد کوئی نیا سلسلہ شروع کیا جائے گا ، باری تعالیٰ ہماری ادنی سی کوشش وکاوش قبول فرمائے اور اسے ہمارے لیے سعادت دارین کا باعث بنائے ،
_________

عصر حاضر میں سیرت طیبہ سے ہمہ گیر رہنمائی اور سیرت النبی سے فکری وعملی مضبوط وابستگی بہت اہمیت وافادیت کی حامل ہے
 
Top