• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(قسط:5)سرور کونین ﷺ کا سراپا اقدس ( (نبی مکرم ﷺ کا قد وقامت))

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
سرور کونین ﷺ کا سراپا اقدس

((حافظ محمد فیاض الیاس الأثری دارالمعارف لاہور))


نبی مکرم ﷺ کا قد وقامت

♻ انسانی قد وقامت کی تین صورتیں ہیں: طویل قامت ، پست قامت اور متوسط قامت ، چھوڑا اور انتہائی لمبا قد باعث عیب ہے ، رسول اللہ ﷺ نہ تو بے جا دراز قد تھے اور نہ ہی پست قامت ، بلکہ آپ قد کے اعتبار سے بھی نہایت موزوں اور معتدل تھے،

♻ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ٫٫ كان رَبْعَةً من القومِ ليس بالطويلِ ولا بالقصيرِ ،، (صحیح البخاری:3547) رسول اللہﷺ اپنی قوم میں میانہ قد تھے ، نہ تو عیب دار لمبے تھے اور نہ ہی پشت قامت

♻ ایک دوسری روایت میں آپ کی بے جا طویل قد وقامت کی نفی یہ کہہ کر کی گئی ہے :٫٫ليس بالطويلِ البائنِ ،، (صحیح البخاری:3548) اس کا مطلب ہے کہ آپ ﷺ بہت زیادہ دراز قد نہ تھے ،

♻ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کے قامتی حسن کے بارے میں بیان کرتے ہیں:٫٫ لَيْسَ بِالطَّوِيلِ الْمُمَّغِطِ وَلَا بِالقَصِيرِ المُتَرَدِّدِ وَكَانَ رَبْعَةً مِنَ القَوْمِ (سنن الترمذی:3638)
نہ تو آپ بہت لمبے تھے اور نہ ہی پست قد ، بلکہ اپنی قوم کی میانہ قامت شخصیت تھے

♻ آپ ﷺ کی اسی صفت کا تذکرہ حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے ٫٫ كانَ النبيُّ ﷺ مَرْبُوعًا ،، کے الفاظ سے کیا ہے (صحیح البخاری:5848 وصحیح مسلم:2337)

♻ ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نہ تو انتہائی لمبے تھے اور نہ ہی پست قد ، آپ درمیانے قد کے تھے ، آپ اکیلے جا رہے ہوتے تو لمبے ہی محسوس ہوتے ، اگر آپ کے ہمراہ کوئی آدمی ہوتا تو بھی ظاہری جسامت کے سبب آپ ہی دراز قد لگتے، دو لمبے افراد بھی آپ کے ساتھ ہوتے تو آپ ہی طویل القامت محسوس ہوا کرتے،(البیھقی ، دلائل النبوہ : 298/1)

♻ سفر معراج پر رسول اللہﷺ کی مختلف آسمانوں پر مختلف انبیائے کرام علیہم السلام سے ملاقات ہوئی ، واپسی پر اس کی روداد اپنے اصحاب سے بیان کی ، اس دوران میں آپ ﷺ نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی صفت بھی یہی بتائی تھی:٫٫ورأيتُ عيسى ابن مريم مربوعَ الخلقِ ،،(صحیح البخاری:3239وصحیح مسلم:165) میں نے عیسیٰ ابن مریم علیہما السلام کو دیکھا ، وہ درمیانے قد کے تھے
 
Top