• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قس بن ساعدہ ایادی

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
قس بن ساعدہ نجران کا پادری اور جنگوں کا خطیب، قاضی اور حکیم تھا. یہ اللہ پر ایمان رکھتا تھا. اور لوگوں کو حکمت اور موعظہ حسنہ کے ساتھ سبیل اللہ کی دعوت دیتا تھا. اس کے سلسلے میں کہا جاتا ہے کہ سب سے پہلے خطبہ کے لۓ اونچی جگہ کا انتخاب کیا اور اثناۓ خطبہ تلوار کا سہارا اسی نے لیا تھا. اور یہ بات بھی ذکر کی جاتی ہے کہ اسی نے سب سے پہلے اپنے خطبہ اما بعد کہا. قس بن ساعدہ سوق عکاظہ میں خطبہ دیا کرتا تھا.
اس کا ایک مشہور خطبہ جو اس نے سوق عکاظہ میں دیا تھا:
أَيُّهَا النَّاسُ، اسْمَعُوا وَعُوا، إنَّهُ مَنْ عَاشَ مَات، وَمَنْ مَاتَ فَات، وَكُلُّ مَا هُوَ آتٍ آت، لَيْلٌ دَاج ، وَنَهَارٌ سَاْج ، وَسَماءٌ ذَاتُ أبْرَاجٍ ، وَنُجُومٌ تَزْهَر ، وَبِحَارٌ تَزْخَر ..، إِنَّ فِي السَّمَاءِ لَخَبَرا، وإِنَّ فِي الأرضِ لَعِبَرا . مَا بَاْلُ النَّاسِ يَذْهبُونَ وَلاَ يَرْجِعُون ؟ ‍ أرَضُوا بِالمُقَامِ فَأَقَامُوا، أمْ تُرِكُوا هُنَاك فَنَامُوا ؟ يَا مَعْشَرَ إيَاد : أيْنَ الآبَاءُ والأجْدَادُ ؟ وأيْنَ الفَرَاعِنَةُ الشِّدَادُ ؟ أَلَمْ يَكُوْنُوا أكْثَرَ مِنْكُم مَالاً و أطولَ آجالاً .. ؟ طَحَنَهُم الدهْرُ بِكَلْكَلِهِ، ومزَّقَهم بتطاوُلِه.

اے لوگو! سنو اور یاد رکھو ، جو زندہ ہے وہ مرے گا جو مرے گا وہ دنیا سے چلا جائے گا ، جو کچھ ہونے والا ہے وہ ہو کر رہے گا ، یہ تاریک رات ، یہ روشن دن ، یہ برجوں والا آسمان ، یہ چمکنے والے تارے ، یہ موجیں مارنے والے سمندر ، یقینا آسمان میں کوئی خاص قوت ہے اور زمین میں عبرتیں ہیں ! لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ جاتے تو ہیں لیکن واپس نہیں آتے؟ کیا وہ وہاں قیام کرنے پر رضامند ہو گئے ؟ یا پھر چھوڑ کر سو گئے ؟ اے خاندانِ ایاد! کہاں ہیں آبا واجداد کدھر ؟ کہاں ہیں ظالم فراعنہ ؟ (ان لوگوں کا حشر کیا ہوا؟؟؟) کیا مال ودولت میں وہ تم سے بڑھ چڑھ کر نہ تھے ؟ کیا ان کی عمریں تمہاری عمروں سے زیادہ لمبی نہیں ہوتی تھیں ؟ زمانے نے سب کو حوادث کی چکی میں پیس ڈالا اور ان کی عظمت کو پارہ پارہ کردیا.

قس بن ساعدہ کی عکاظ میں کی گئی تقریر کا ایک ٹکڑا، جسے اسد فاطمی نے خط کوفی و حجازی سے متاثر خط میں خشک حیوانی جلد پر کندہ کیا۔
پادری_کی_بات.jpg
 
Top